ابتدائیہ

آج یکم شوال 1429ھ ہے۔ عید الفطر کا پہلا دن۔ تمام دنیا کے مسلمانوں میں یہ دن اللہ تعالٰی کی جانب سے دعوت کی خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لیکن میرے اور میرے گھر والوں کے لیے یہ دن ایک اور سبب کے باعث بھی یادگار ہے۔ آج سے بائیس سال پہلے عید الفطر کے اول روز (یکم شوال 1407ھ، بروز جمعۃ المبارک) میں نے اس فانی دنیا میں آنکھیں کھولی تھیں۔

بائیس سال بیت گئے۔ کیا کچھ دیکھا۔۔۔ کیا کچھ جانا۔۔۔ کیا کیا سیکھا۔۔۔ لیکن اب بھی ایسا لگتا ہے کہ کچھ بھی علم نہیں۔ ہر شے میں اپنائیت کے ساتھ ساتھ اجنبیت ہے۔ کون جانے کہ زندگی میں کتنے لمحات باقی بچے ہیں۔ آج بائیس سال پورا ہونے پر میرا ایک سپنا حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ میں اپنی ویب سائٹ پر بلاگ شروع کررہا ہوں۔ اللہ تعالٰی آغاز کی طرح انجام بھی مبارک کرے اور ہم پر ہمیشہ اپنی رحمت کا سایہ رکھے۔ آمین!

اس مقام تک پہنچنے میں کئی دوستوں نے میرا ساتھ دیا۔ کچھ نے اتفاق کیا اور کچھ نے اختلاف لیکن مجھے یقین ہے کہ کسی کی رائے کچھ بھی ہو، درحقیقت ان سب نے مجھے مخلصانہ مشورے دیے۔ ان سب کا بہت بہت شکریہ۔ خاص کر میرے ایک محسن کا کہ اگر انہوں نے اپنا تعاون اور مدد فراہم نہ کی ہوتی تو شاید میں یہاں نہیں ہوتا۔ جزاکم اللہ خیرا۔

سو، جناب! یہی میرے بلاگ کا ابتدائیہ ٹھہرا۔

(میں نے کوشش کی کہ پچھلے بلاگ کی تحاریر بھی یہیں امپورٹ کرلوں لیکن xml فائل میں نجانے کیا مسئلہ آرہا تھا کہ پوری امپورٹ ہی نہیں ہورہی تھی۔ لہذا میرا پچھلا بلاگ پرانے ربط پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے)

میری باتیں

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ابتدائیہ“ پر 22 تبصرے
  1. الف نظامی نے لکھا:

    عید ، نئے بلاگ اور سالگرہ کی مبارک!!!

    [جواب لکھیں]

  2. عارف انجم نے لکھا:

    آپ کو بہت سے مبارکبادیں
    ایک سالگرہ پر۔
    دوسری بلاگ کے لیے ذاتی ڈومین لینے پر۔
    اور تیسری عید الفطر کی۔

    پچھلی تحاریر امپورٹ کرنے کا ایک طریقہ مائیسیکول دیٹابیس کو کاپی کرنا ہے اگر اردو ٹیک کے منتطمین آپ کی مدد کریں‌ تو غالبآ یہ ہوسکتا ہے۔

    [جواب لکھیں]

  3. ڈفر نے لکھا:

    سالگرہ مبارک :)
    امپورٹ کے لئے اردو ٹیک سے رابطہ کریں نا.بڑے ہیلپ فل ہیں اردو ٹیک والے۔ کچھ علم نا ہونے کا احساس ہی نشانی ہے علم کے حصول کی جستجو کی ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپکو آپکے نئے بلاگ پر اور زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطاء فرمائے۔ اٰمین

    [جواب لکھیں]

  4. ماوراء نے لکھا:

    واہ اتنی خوشیاں ایک ہی دن۔ سب سے پہلے تو عید مبارک۔ اس کے بعد سالگرہ مبارک۔اور اپنی ویب سائٹ شروع کرنے پر بھی بہت مبارک باد۔ سب کچھ نیا نیا بہت اچھا لگ رہا ہے۔
    ویسے تم تو چھپے رستم ہو۔۔اندر ہی اندر جانے کیا کر رہے ہو۔:D

    تمھیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ایک ایسا نوجوان جو بہت کچھ کرنا چاہتا ہے، اور نہ صرف کرنا چاہتا ہے، بلکہ اس پر عمل بھی کرنا جانتا ہے۔ میری طرح خالی خولی باتیں ہی نہیں۔ :(
    میری ڈھیر ساری دعائیں تمھارے لیے۔ جیتے رہو، خوش رہو۔ :)

    [جواب لکھیں]

  5. شعیب خا لق بلوچ نے لکھا:

    السلام علیکم
    عمار بھائی
    سب سے پہلے تو آپ کو عید کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔ اس کے بعد جنم دن مبارک ہو۔ اور نیا ویب سائٹ بھی مبارک ہو۔ تین مبارک ہو گے۔
    شکریہ

    [جواب لکھیں]

  6. سعادت نے لکھا:

    عید مبارک!

    اور ویسے امپورٹ میں مسئلہ ہونا تو نہیں چاہیے۔ آپ تبصروں میں سے سپیم کو مکمل طور پر حذف کر کے پھر ایکسپورٹ کریں۔ شاید کام بن جائے۔

    [جواب لکھیں]

  7. شکاری نے لکھا:

    تھری ان ون مبارک ہو

    یعنی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    نیا بلاگ مبارک ہو ، سالگرہ مبارک ہو اور عید مبارک

    [جواب لکھیں]

  8. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    الف نظامی!
    شکریہ جناب۔
    عارف انجم!
    بہت شکریہ۔ ڈیٹابیس امپورٹ کی ابھی کوشش کی تو نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں۔ خیر، امید ہے اردو ٹیک سے بھی کہیں غائب نہیں ہوگا بلاگ۔
    ڈفر!
    شکریہ اور دعاؤں پر آمین۔
    ماوراء!
    بہت بہت شکریہ۔ اور چھپا رستم کیوں؟ تم سے پہلے ذکر کیا تو تھا۔ بس پھر ارادہ ڈانواں ڈول ہورہا تھا تو آخر وقت میں یہ فیصلہ کر ہی لیا۔ تم صرف باتیں کہاں بنارہی ہو؟ اتنا کچھ کام تو کررہی ہو، منظرنامہ ہی بڑا ثبوت ہے۔ :) اور ہاں، اسی طرح دعائیں دیتی رہو۔
    شعیب خالق!
    وعلیکم السلام میرے بھائی۔ آپ کو بھی عید مبارک۔
    سعادت!
    خوش آمدید :) اور خیر مبارک۔
    شکاری!
    بہت شکریہ جناب۔

    [جواب لکھیں]

  9. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    آپ سب کو میری جانب سے عید کی بھی بہت بہت مبارکباد۔

    [جواب لکھیں]

  10. شکاری نے لکھا:

    کمنٹس پر 9 لکھا آرہا ہے لیکن میرے پاس صرف میری کمنٹ‌شو ہورہی ہے ؟؟؟؟

    [جواب لکھیں]

  11. حجاب نے لکھا:

    عید مبارک ، نیا بلاگ مبارک اور سالگرہ مبارک خوش رہو ۔

    [جواب لکھیں]

  12. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شکاری!
    میرے پاس تو سارے تبصرے دکھائی دے رہے ہیں۔ دو تین جگہ چیک کیا۔
    حجاب!
    بہت شکریہ اور آپ کو بھی عید مبارک۔

    [جواب لکھیں]

  13. معراج‌خٹک نے لکھا:

    اسلام علیکم-
    صبح جب میں آپکے بلاگ پر آیاتھا تو کوئی اور سانچہ تھا اور اب ایک اور۔ بہرحال دونوں ہی سانچے بہت زبردست ہیں۔

    مجھے امید ہے کہ اس نئی جگ پر آپ انشااللہ زیادہ تواتر کے ساتھ لکھیں گے۔

    [جواب لکھیں]

  14. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    معراج خٹک!
    وعلیکم السلام اور بلاگ پر خوش آمدید۔ سانچہ تبدیل کرنے کی وجہ اس سانچہ میں اردو کیبورڈ شامل کرنے میں مسائل درپیش ہونا ہے۔ اس سانچہ میں تبصرہ لکھنے کے لیے اردو کیبورڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ امید ہے آپ بلاگ پر آتے رہیں گے۔

    [جواب لکھیں]

  15. شکاری نے لکھا:

    اب ٹھیک ہے لیکن جب میں نے پہلی رائے دی تو اس وقت میں پہلا ہی تھا لیکن جب سب کمنٹس سامنے آئیں تو پتا چلا آخری میں تھا

    ہا ہا ہا

    [جواب لکھیں]

  16. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شکاری!
    دراصل پہلے سارے تبصرے ماڈریشن کے منتظر تھے اس لیے نظر نہیں آرہے تھے۔ :smile:

    [جواب لکھیں]

  17. معراج‌خٹک نے لکھا:

    اسلام علیکم۔
    آپکی بیاض پر تو میں شائد روز آتا ہوں، یہ الگ بات ہے کہ تبصرے کرنے کے معاملے میں، میں تھوڑا سا سست ہوں۔

    [جواب لکھیں]

  18. باسم نے لکھا:

    عید، جنم دن اور اپنی ویب سائٹ بنانے کی بہت بہت مبارکباد۔

    ویب سائٹ کا پڑھ کر اور اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
    اللہ آپ کو مزید کامیابیاں نصییب فرمائے

    [جواب لکھیں]

  19. باسم نے لکھا:

    آپ کے والد صاحب کی خطاطی دیکھنے کا اشتیاق رہے گا

    باسم کے بلاگ سے آخری تحریر جنونیوں کا میوزیکل جہاد

    [جواب لکھیں]

  20. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    معراج خٹک!
    وعلیکم السلام اور شکریہ۔ :)
    باسم!
    خوش آمدید۔ آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آتے رہیے گا۔

    [جواب لکھیں]

  21. فرحت کیانی نے لکھا:

    السلام علیکم عمار!
    گزشتہ عید اور سالگرہ مبارک اور
    نیا گھر بنانا کتنا مشکل کام ہوتا ہے ناں اور بننے پر خوشی بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے میی طرف سے بھی ویب پر نئے گھر کی بہت سی مبارکباد۔ :)

    [جواب لکھیں]

  22. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    فرحت!
    وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ اور خوش آمدید۔ :-)

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔