مونٹی کرسٹو کا نواب
پچھلے دنوں مکی بھائی کی تجویز پر ہم نے منظرنامہ کے پلیٹ فارم سے مہم “ایک بلاگر ایک کتاب“ کا آغاز کیا تھا۔ اس مہم کے آغاز ہی میں مکی بھائی نے ایک سائنسی مضامین پر ایک اہم کتاب کا اردو ترجمہ “وقت کا سفر“ پیش کردیا تھا۔ ساجد اقبال نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ممتاز مفتی کی مشہور تصنیف “لبیک“ کو یونیکوڈ حالت میں ڈھالنے کا کام کریں گے۔ اور میں آج اپنے حصے کی پہلی کتاب پیش کررہا ہوں۔
“مونٹی کرسٹو کا نواب“ مشہور فرانسیسی ناول نگار الیگزینڈر ڈوما کا مشہور ناول ہے۔ یہاں پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں یہ ناول انگریزی میں ڈرامائی صورت میں شامل ہے۔ ہمدرد نونہال میں یہ ناول قسط وار شائع ہوا تھا جس کی مسعود احمد برکاتی نے اردو میں تلخیص کی۔ قارئین کی پسندیدگی اور فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے نونہال ادب، ہمدرد فاؤنڈیشن نے اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا۔ میں اس کتاب کو یونیکوڈ حالت میں پیش کررہا ہوں۔ امید ہے، آپ پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے اور یہ کتاب طالب علموں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔
مونٹی کرسٹو کا نواب ڈاؤنلوڈ کریں:
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


October 27, 2008 at 11:22 AM
واہ واہ!! بہت خوب! میں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔
میں نے پہلے یہ ناول نہیں پڑھا ہوا،دیکھتے ہیں کیسالگتا ہے
ہم جیسے لوگوں تک یہ ناول پہنچانے کا شکریہ
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 11:51 AM
شکریہ عمار ،
میں نے یہ ناول انگلش میں بھی پڑھا تھا، جبکہ نونہال میں ترجمہ بھی پڑھا تھا، لیکن اب پھر سے پڑھوں گا۔
سعود احسن کے بلاگ سے آخری تحریر کراچی اورمارہ مکران ساحلی شاہرہ
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 12:05 PM
بہت خوب۔ اللہ تعالی اس سلسلے میں اور بھی کام کرنے کی توفیق دے۔ امین۔
احقر نے بھی اپنے حضرت کی کچھ کتابوں کو یونی کوڈ میں لکھنے پر کام شروع کیا ہے۔ انشااللہ وہ بہت جلد اشرفیہ۔کوم کے اردو بلاگ پر شائع کرونگا۔
معراجخٹک کے بلاگ سے آخری تحریر Tarbiyet: A wife’s complaint
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 12:07 PM
میں نے یہ دونوں فائلز ڈاونلوڈ کی اور جب اپنے پاس چیک کی، تو دونوںصیح کام نہیں کررہی ہیں۔
معراجخٹک کے بلاگ سے آخری تحریر Tarbiyet: A wife’s complaint
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 12:29 PM
Ordinary Girl!
کیا یہ صرف کراچی انٹربورڈ کے نصاب میں شامل ہے؟
آپ نے پہلے نہیں پڑھا؟
سعود الحسن!
پڑھ کر دعا کیجیے گا کہ فروغِ اردو کے لیے مزید کام کرنے کی ہمت، حوصلہ اور وقت ملے۔
معراج خٹک!
خوب۔ انتظار رہے گا آپ کی جانب سے بھی کتب کا۔ آپ نے وضاحت نہیں کی کہ کیا چیز صحیح کام نہیں کررہی؟ میں نے تو دونوں ڈاؤنلوڈ لنکس آزمائے ہیں۔ ٹھیک کام کررہے ہیں اور فائلز بھی درست ہیں۔
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 1:40 PM
غلطی میری ہے، کیونکہ میں نے دونوں لنکس کو رائٹ کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کیا جو کہ ٹھیک نہیں تھا۔ کیونکہ رائٹ کلک پر یہ ان فائلزکو صیح ڈاؤنلوڈ نہیں کررہا ہے۔ بلکہ ان لنکس پر جاکر مجھے ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیے تھا۔
اب میں ان دونوں فائلز کو صیح دیکھ سکتا ہوں۔ پہرحال یہ ایک عمدہ کوشش ہے۔ اگر ہوسکے تو جتنے بھی دوست مختلف کتابوںکو اسطر ح اردوا رہے ہیں، اگر یہ سب کسی ایک جگہ جیسا کہ اردوماسٹر۔کوم پر موجود ہوں تو بہت اچھا ہوگا۔
معراجخٹک کے بلاگ سے آخری تحریر Tarbiyet: A wife’s complaint
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 1:49 PM
بہت اچھے عمار.. تم نے بہترین ابتداء کی ہے.. دیکھتے ہیں باقی بلاگر اپنا کام کب پیش کرتے ہیں..
مکی کے بلاگ سے آخری تحریر Pligg کا ترجمہ مکمل
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 3:41 PM
بہت بہت شکریہ اور مبارکباد
بڑی محنت کا کام ہے بھایی۔
میں نے نہیں پڑھا پہلے اب پڑھوں گا
ٓ
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 6:07 PM
ماشاءاللہ بہت خوب۔
معراج خٹک یہ کام منظر نامہ پر شروع کیا گیا ہے نا۔ اردو ماسٹر تو تکنیکی کاموں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر ٹیسٹ
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 7:09 PM
جی جناب ہم فیڈرل بورڈ والے بچے اس سعادت سے محروم رہے!!
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 9:05 PM
عمار تم نے تو ہمت دکھائی پہلی کوشش مبارک ہو۔ اب ہم بھی کوشش کرتے ہیں۔
شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر تکلف میں ہے تکلیف سراسر
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 9:26 PM
بہت ہی عمدہ۔ یہ کتاب میں نے اپنے بچپن میں خریدی تھی اور ابھی بھی رکھی ہے۔ لیکن میں یہاں یہ وضاحت کردوں کہ برکاتی صاحب نے کتاب کا ترجمہ نہیں تلخیص کی تھی۔ اصل کہانی برکاتی صاحب کی کہانی سے زیادہ طویل ہے۔
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 10:23 PM
اچھا ناول ہے اور آپ کی کاوش بھی قابل ستائش ہے۔
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 11:21 PM
واہ جی واہ یہ کام کیا ہے بہت خوب!!!
بچپن میں نونہال میں پڑھا تھا ، اب تمہاری وساطت سے دوبارہ دیکھنا نصیب ہوگا
الف نظامی کے بلاگ سے آخری تحریر اے نسیمِ سحر! آرام گہِ یار کجاست
[جواب لکھیں]
October 28, 2008 at 9:27 AM
معراج خٹک!
ہم ان شاء اللہ اس منصوبہ کو منظرنامہ پر منظم رکھیں گے۔
چلیں، اچھا ہے کہ آپ کا مسئلہ از خود حل ہوگیا۔
مکی!
شکریہ جناب!
ڈفر!
ہممم۔۔۔ ضرور!
ماوراء!
تم نے پڑھا ہے اسے پہلے؟
Ordinary Girl!
مطلب بڑے بڑے لوگ
شکاری!
شکریہ۔
نعمان!
میرے پاس بھی یہ کتاب عرصہ سے رکھی ہے۔ بچپن میں ہمدرد نونہال کی بہت سی کتب خریدا کرتا تھا۔ سوچ رہا ہوں کہ الیگزینڈر ڈوما کے مزید ناول “تین بندوقچی” اور “آہنی نقاب پوش” بھی لکھوالوں۔ آپ نے صحیح کہا کہ یہ تلخیص ہے۔ مجھ سے یہ جملہ شامل کرنے سے رہ گیا۔ ابھی ترمیم کردی ہے تحریر میں۔ اس ناول پر فلم بھی بن چکی ہے۔
رومی!
شکریہ
الف نظامی!
[جواب لکھیں]
October 28, 2008 at 10:35 AM
واہ عمار تم تو بہت تیز نکلے۔ میرے تو مہینوں لگیں گے۔۔۔تھوڑا تھوڑا کر کے لکھ رہا ہوں۔ یہ ہمارے کوہاٹ اور پشاور بورڈ کے نصاب میں شامل ہے۔ میں نے تو انٹرمیڈیٹ میں صحیح سے پڑھی نہیں تھی، پتہ نہیں پیپر کیسے پاس ہو گیا تھا۔
ساجداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر کاپی بلاگر-اردو
[جواب لکھیں]
October 28, 2008 at 9:37 PM
عمار، مجھے نہیں لگتا کہ پڑھا ہے، اور اگر پڑھا بھی ہوا تو یاد نہیں۔۔ کہ مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔
[جواب لکھیں]
October 29, 2008 at 12:07 PM
ماوراء صاحبہ!
جہاں پر بھی ہو، لیکن کوئی ایسی جگہ ہوکہ جہاں سے نئے آنے والے دوست اس کو ایک ساتھ دیکھ سکیں اور اگر چاہیں تو ڈاؤنلوڈ بھی کرسکیں۔
اسکے ساتھ ساتھ ایک چیز کا اور بھی اضافہ کرنا چاہونگا، کہ منظرنامہ پر ایک صفحہ بنایا جائے جس میں جو دوست جن کتابو ں پر کام کررہے ہوں، انکے نام اور ساتھ میں انکے بلاگ کا لنک ہوں۔ اس طرح سے جو دوست اس مہم کا حصہ بننا چاہ رہے ہوں، انکے لئے آسانی رہی گی، کہ وہ دیکھ لیں کہ جس کتاب پر وہ کام کررہے ہیں کہیں اس پر پہلے سے تو کام نہیں ہو رہا ہے۔
معراجخٹک کے بلاگ سے آخری تحریر Watchout for the demand of the moment
[جواب لکھیں]
October 29, 2008 at 4:21 PM
بچپن میں انگریزی ہی میں اس ناول کو تلخیص شدہ حالت میں پڑھا تھا۔ اب تو یاد بھی نہیں رہا۔
ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔ فرصت میں پڑھوں گا۔
سعادت کے بلاگ سے آخری تحریر Update
[جواب لکھیں]
October 30, 2008 at 9:47 AM
ساجد اقبال!
امید ہے آپ کی کتاب بھی واقعی تین چار مہینوں میں ہوجائے گی۔
کوئی بات نہیں، اکثر بچے ایسے ہی پاس ہوجاتے ہیں۔
ماوراء!
یہ تو پرانی بات ہوگئی۔
معراج خٹک!
ہمارا بھی یہی ارادہ ہے کہ ہم منظرنامہ پر ایک صفحہ بناکر اس میں ساری تفصیلات اور کارکردگی واضح کریں گے کہ کون سی کتاب پر کام ہوچکا اور کس کتاب پر کام ہورہا ہے۔ تاکہ زحمت سے بچا جاسکے۔
سعادت!
[جواب لکھیں]
October 30, 2008 at 3:54 PM
میرا خیال ہے منظرنامہ پر موجود پوسٹ “ایک بلاگر ایک کتاب“ پر ہی سب بلاگر اپنی کتب کی پیش رفت کے حوالے سے بات کریں.. اگر یہ پوسٹ منظرنامہ پر چسپاں کردی جائے تو بہتر ہوگا.. تاہم جیسا احباب چاہیں.. اہم بات یہ ہے کہ کام ہونا چاہیے.. میں ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس آواز پر لبیک کہا.. یہ یقیناً اردو بلاگروں کے اجتماعی اتحاد کی بہترین عکاسی ہے..
[جواب لکھیں]
May 21, 2009 at 11:48 PM
بہت خوب ابنِ ضیاء صاحب!
میں نے پچھلے سال ہی یہ تلخیص شدہ ترجمہ پڑھا تھا۔ ۔ ۔ آپ نے بہت اچھی کوشش کی۔ ۔
[جواب لکھیں]