میری پہچان! پاکستان؟

گذشتہ ماہ کمپیوٹر مارکیٹ میں کافی چکر لگے اور خاص کر ایک دکان پر زیادہ آنا جانا ہوا۔ ایک دفعہ میں اسی دکان پر موجود تھا تو دکان کے مالک نے مجھ سے بات چیت شروع کردی۔پوچھنے لگے، آپ کہاں سے آتے ہو؟ میں نے کہا، یہیں برابر والی عمارت میں ہوتا ہوں، ایک ادارہ ہے جہاں کام کرتا ہوں۔ کہنے لگے، کہاں کے ہو؟ (مطلب کس علاقے سے تعلق ہے؟) میں نے جواب دیا کہ یہیں سے۔۔۔ بولے، کیا مطلب؟ میں نے کہا، یہیں کراچی کا ہوں۔ پوچھا، مہاجر ہو؟ اب مجھے اس سوال سے بڑی چِڑ سی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا جواب دوں؟ میں نے ‘ہاں‘ کہہ دیا۔ حیرت بھری آنکھوں سے مجھے دیکھ کر فرمانے لگے، یار آپ کافی پڑھے لکھے سلجھے ہوئے بندے لگتے ہو اور دیکھنے میں مہاجر بھی نہیں لگتے۔ میں نے مسکراکر کہا، اچھا۔ تو بولے، مجھے تو آپ پٹھان لگتے ہو۔ تب میری آنکھیں کھلی رہ گئیں کہ یہ کیسے پہچان لیا اس بندے نے۔ میں نے کہا کہ ہاں، پٹھان ہی ہیں۔ کہنے لگے، تو یار ایسے کہو نا، مہاجر کیوں کہہ رہے تھے؟ میں نے کہا کہ میں تو اپنے آپ کو یہیں کا کہتا ہوں۔ اب لوگ مہاجر کہتے ہیں، ہمارے ہاں ہندوستانی کہا جاتا ہے۔ تو جناب نے ارشاد فرمایا کہ بھئی پٹھان ہو تو کھل کر کہنا چاہیے، کسی کا ڈر کیسا؟ (پیر صاحب لندن والے کے جیالوں کی طرف اشارہ تھا) میں نے کہا کہ نہیں، اس میں ڈر کی کیا بات۔۔۔ کہنے لگے کہ میں میمن ہوں اور صاف کہتا ہوں کہ میمن ہوں بلکہ یہ جو ۔۔۔۔۔۔ (گالی) خود کو مہاجر کہتے ہیں ان کو بھی کہتا ہوں کہ تم نے تو پاکستان بنایا ہے تو پھر خود کو مہاجر کہنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ میں خاموش رہا۔ یہ موضوع مجھے بکواس ترین لگتا ہے۔

تب سے میرے ذہن میں یہ واقعہ بار بار آتا ہے اور میں سوچتا ہوں کہ ہم کب تک مہاجر، پٹھان اور ہندوستانی کے چکر میں الجھے رہیں گے؟ ہم یہاں ارضِ پاک پر پیدا ہوئے ہیں، اپنے وطن پاکستان میں پلے بڑھے ہیں تو ہم پر کب تک ہندوستانی یا مہاجر یا پنجابی، پٹھان کا لیبل لگا رہے گا؟ کیا ہم نے یہ گیت صرف جشنِ آزادی میں گنگنانے کے لیے بنایا ہے کہ میری پہچان پاکستان۔۔۔ کیا واقعی ہماری پہچان پاکستان ہے؟

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”میری پہچان! پاکستان؟“ پر 10 تبصرے
  1. ڈفر نے لکھا:

    جو قوم صرف اس بات پہ کنفیوز رہتی ہے کہ
    نیا ٹائم یا پرانا ٹائم؟
    آپ اس سے اتنی عقلمندی کی امید رکھتے ہیں؟
    مجھے یہ ہندوستانی ، مہاجر یا اردو سپیکنگ اور مزید کلاسیفائی کریں تو پنجابی پٹھان سندھی کی ٹرمیں بڑی بری لگتی ہیں۔
    آپ نے بتایا نہیں کہ آپ ہندوستانی ہیں یا پٹھان؟ :D
    ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر مشہوری منع ہے

    [جواب لکھیں]

  2. راشد کامران نے لکھا:

    دوست یہ تو چلتا رہے گا۔۔ ایسے لوگوں‌ کا سب سے اچھا علاج یہ ہوتا ہے کہ انہیں خوب کنفیوز کیا جائے۔ اور ناراض ہونے کے بجائے مزے لیے جائیں۔

    ڈفر نے نئے پرانے ٹائم کی مثال خوب دی ہے۔۔ اب آپ خود سوچیں جہاں‌ لوگ بم پھاڑ‌کر جنت میں پلاٹ‌بک کر رہے ہوں وہاں یہ سوال تو بہت چھوٹی بات ہے۔

    راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر لینکس کا انتخاب کیسے کریں؟

    [جواب لکھیں]

  3. Ordinary Girl نے لکھا:

    صرف اردو سپیکنگ ہی مہاجر کیوں ہو؟؟!! اگر وہ مہاجر ہیں تو پھر ہم پنجابی جو مشرقی پنجاب سے یہاں آے تھے وہ بھی مہاجر ہوے!! بلکہ اس حساب سے آدھا پاکستان مہاجر ہوا!!

    [جواب لکھیں]

  4. مکی نے لکھا:

    یہ بات کسی کے پلے نہیں پڑتی.. ایسے لیبل لگانے والوں کو دل کرتا ہے توپ میں لگا کر بھارت فائر کردوں.. :devil:
    مکی کے بلاگ سے آخری تحریر گوگل اور یملی کی نقل

    [جواب لکھیں]

  5. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    میں 1947 عیسوی میں ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا مگر اپنے آپ کو کبھی مھاجر نھیں کھا ۔ جو پاکستان میں پیدا ہوئے وہ اپنے آپ کو مہاجر کہتے ہیں ۔ یہ دھوکا نہیں ہے کیا ؟

    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر ہِپو کریسی اور منافقت Hypocrisy

    [جواب لکھیں]

  6. محمد شمیل قریشی نے لکھا:

    بھائی بہت ہی خوب کہا۔ ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستان ہی ہونی چاہے۔۔

    [جواب لکھیں]

  7. روسی شہری نے لکھا:

    لوگ بم پھاڑ‌کر جنت میں پلاٹ‌بک کر رہے ہوں

    ویسے بلفرص اگر اپ کو برا نہ لگے تو عرص ہے کہ “اگر اپ کے گھر پر بم پھوڑا جا ئے ۔اس میں‌ سے واحد اپ بچے تو میرا نہیں‌ خیال اپ پھولوں‌کا گلدستہ لے کر نکل پڑے گے ۔ کہ انکل اپ نے بہت اچھا کام کیا ہے :)

    [جواب لکھیں]

  8. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ڈفر!
    ویسے ہم پرانے ٹائم پر واپس جانے والے ہیں۔ نومبر میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ :wink: ویسے پٹھان ہوں یا مہاجر، میں یہ بتانے کا نہیں۔ :P

    راشد کامران!
    بھئی اس سوال پر تو ہم خود ہی کنفیوژ ہوجاتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ بچپن میں جب میں کافی چھوٹا تھا (اب آپ یہ نہ کہیے گا کہ بچپن میں سبھی چھوٹے ہوتے ہیں) :grins: تو تب بھی مجھ سے یہ سوال کیا جاتا تھا اور تب مجھے یہ تک نہیں پتا تھا کہ مہاجر کیا ہوتا ہے اور ہندوستانی کیا۔ جب کوئی ہندوستانی کہتا تھا تو غصہ آتا تھا کہ میں جب پاکستان میں پیدا ہوا ہوں تو پاکستانی ہوا نا۔۔۔ کچھ بھی نہیں بدلا۔۔۔ اب تک وہی حالت قائم ہے۔

    Ordinary Girl!
    نکتہ تو بہت اچھا ہے۔ :)

    مکی!
    مطلب آپ آدھے سے زیادہ کراچی والوں کو بھارت میں فائر کردینا چاہتے ہیں۔ :-)

    افتخار اجمل!
    اب یہ کس کو سمجھائیں :hmm:

    شمیل قریشی!
    :wel:

    روسی شہری!
    خوش آمدید۔۔۔ ویسے گلدستہ لے کر تو نہیں نکلیں گے لیکن بم لے کر نکل جانا بھی کون سا انصاف ہے۔

    [جواب لکھیں]

  9. Wakas Mir نے لکھا:

    Sad ke isstarah ki soch rakh ke koi qaum aage jaane ka soch bhi sakti hei hena hmm Allah reham kare har ik bande par aur taufeeq de sabko aage badhne ki.. ameen

    Wakas Mir کے بلاگ سے آخری تحریر Why one should never lie!

    [جواب لکھیں]


ٹریک بیک

  1. شعیب خالق » Blog Archive » مہاجر ہو



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔