یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
مجھے ہمیش زیادہ پسند نہیں لیکن اس کا یہ گیت میرے دل کو بھاگیا ہے۔
گیت: یہی ہوتا پیار ہے کیا
گلوکار: ہمیش ریشمیا، سنیدھی چوہان
فلم: نمستے لندن
شاعر: جاوید اختر
ستارے: اکشے کمار، کترینہ کیف
تیرا بنے گا وہ جو تیرا نہیں ہے
اے دل! بتا کیوں تجھ کو اتنا یقیں ہے؟
میرے دلِ بے قرار
ہاں، دلِ بے قرار
یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
میرے دلِ بے قرار
یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
میرے دلِ بے قرار
خوابوں میں کوئی کیوں ہے یوں رہتا
اے دل تُو کیوں مجھ سے ہے یہ کہتا
وہ میرا رستہ بھی ہے اور وہ ہی منزل
وہ میرا ساگر بھی ہے اور وہ ہی ساحل
کیسی بتا یہ بے تابیاں ہیں
ہم چلتے چلتے آئے کہاں ہیں
دلِ بے قرار!
یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
میرے دلِ بے قرار
سنتا ہوں میں تیری یہ داستاں
سمٹیں گی اک دن تو یہ دوریاں
پل میرے تم میں اے دل کوئی نہیں ہے
تیری ضد پہ میرے اے دل! صد آفریں ہے
کیوں یہ جنوں ہے؟ کیا جستجو ہے؟
آخر تجھے کیوں یہ آرزو ہے؟
دلِ بے قرار!
یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
میرے دلِ بے قرار
ہائے
یہی ہوتا پیار ہے کیا؟
میرے دلِ بے قرار
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


October 16, 2008 at 6:37 PM
مجھے بھی نہیں پسند
صرف چیخیں مارتا ہے
لیکن اسکے کبھ گانے واقعی اچھے ہیں
اس گانے سمیت
ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر نقل کرنا
[جواب لکھیں]
October 17, 2008 at 1:38 PM
گانے کی پہلی لائن ہی اُلٹی لگی مجھے ، یہی ہوتا پیار ہے کیا ؟؟؟؟؟ یہی ہوتا ہے پیار کیا ۔۔ اس طرح ہوتا تو میں یہ گانا ضرور دیکھتی
[جواب لکھیں]
October 17, 2008 at 1:56 PM
ڈفر!
ٹھیک کہا۔ ایک آدھ گانا تو اچھا نکل ہی آتا ہے۔
حجاب!
شاعری تو دیکھیے ہی نہیں نا۔۔۔ شاعری تو کچھ خاص نہیں ہے مجموعی طور پر۔۔۔ اس کی موسیقی اور طرز اچھی ہے بس۔
[جواب لکھیں]
October 25, 2008 at 5:40 PM
گانا واقعی اچھا ہے، بس کسی نرم آواز والے بندے نے گایا ہوتا تو اور اچھا لگتا!!
[جواب لکھیں]
October 27, 2008 at 9:21 AM
Ordinary Girl!
ہاہاہا۔۔۔
آپ کو اتنے عرصے بعد بلاگ پر دیکھ کر اچھا لگا۔ امید ہے خیریت سے ہوں گی۔
[جواب لکھیں]