انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ

آخر کار نالائق بچے کے انٹرمیڈیٹ کا تفصیلی نتیجہ آگیا۔ اب بچہ سال بھر پڑھے گا نہیں اور امتحان سے کچھ دن پہلے ہوش آئے گا تو نتیجہ ظاہر ہے یہی آنا تھا۔۔۔

میری باتیں

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ“ پر 29 تبصرے
  1. شکاری نے لکھا:

    یہ بھی اچھا ہے اس طرح بھی پاس ہوتے رہو تو بھی ٹھیک ہے۔

    (میں نے تمہیں جی میل پر میل کی ہے چیک کرو۔)

    شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر بلاگر تحریک

    [جواب لکھیں]

  2. ڈفر نے لکھا:

    بھائی جی اسی کو تو کہتے ہیں‌تیر مارناایسے ہی تیر مارتے جاؤ اور نتیجے کی فکر نا کرو
    میرا تجربہ کہتا ہے کہ زیادہ تر اوسط درجے کے طالبعلم ہی پریکٹکل لائف میں کامیاب ہوتے ہیں۔ لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کوشش کر کے اچھے درجے سے اوسط درجے کا طالبعلم بنا جائے :nahi:
    بہر حال کامیابی پر بہت بہت مبارکباد اور بہت ساری نیک دعائیں آپکے مستقبل کے لئے۔ اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے اور والدین کا فرمانبردار بنائے۔ اٰمین

    [جواب لکھیں]

  3. فرحت کیانی نے لکھا:

    بہت بہت مبارک ہو عمار!
    اگر کچھ دن پہلے ہوش میں آ کر اتنے اچھے مارکس لے رہے ہو تو اس کا مطلب کہ آپ ماشاءاللہ بہت ذہین ہو ۔ کیپ اٹ اپ۔
    مستقبل کے لئے بھی دعائیں۔
    ویسے مجھے آپ کی مارک شیٹ پڑھنی نہیں آئی :oops: حاصل کردہ نمبر تو سمجھ آ گئے لیکن کُل نمبر والے کالمز میں تو اتنا کچھ لکھا ہے کہ کچھ پتہ ہی نہیں چلا کتنے میں سے کتنے مارکس ہیں :|

    [جواب لکھیں]

  4. بوچھی نے لکھا:

    کامیابی پر بہت بہت مبارکباد ۔۔

    اب مٹھائی کھلاؤ ،

    [جواب لکھیں]

  5. ماوراء نے لکھا:

    زبردست۔ بہت مبارک ہو۔ یقین کرو میں نے پڑھ کر بھی اتنے نمبر نہیں لینے تھے۔ اور مجھے یاد ہے، تمھارا کچھ دن بعد پیپر تھا اور تم نے ابھی کتاب خریدنی تھی۔ تم تو ماشاءاللہ واقعی بہت ذہین ہو۔ :wink:

    [جواب لکھیں]

  6. عبدالقدوس نے لکھا:

    چلو اب میٹرک بھی کر ہی ڈالو

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر سائبر کرائم آرڈیننس کی تجدید

    [جواب لکھیں]

  7. میرا پاکستان نے لکھا:

    ہمیں‌ان لوگوں کیساتھ سخت چڑ ہے جو اپنا کام آخری وقت میں‌ کرتے ہیں‌کیونکہ ہم ایسی عادت کا خمیازہ بھگت چکے ہیں بلکہ بھگت رہے ہیں۔ کوشش کریں‌کہ پڑھائی میں اچھی طرح دل لگا کر اچھے گریڈ لیں‌تاکہ بعد کا وقت اچھا گزرے۔ ویسے ہمیں‌آپ جیسے نوجوانوں پر تب غصہ آتا ہے جب آپ لوگ ضروری کاموں کو چھوڑ کر نیٹ بینی پر وقت برباد کرتے ہیں۔ قدیر بھی انہی لوگوں‌میں‌سے ایک ہیں۔ امید ہے آپ ہماری نصیحت کو پلے باندھیں‌گے اور اگلے امتحان کو سنجیدگی سے لیں‌گے چاہے اسکیلیے نیٹ بینی کی قربانی ہی کیوں‌نہ دینی پڑے۔ آپ میں صلاحیت ہے اور آپ سب کچھ کر سکتے ہیں‌بس منزل کے تعین کی ضرورت ہے۔

    میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر کرکٹر محمد یوسف کا مستقبل

    [جواب لکھیں]

  8. شعیب صفدر نے لکھا:

    یار 69 فیصد مارکس ہیں!! اور کیا چاہئے!
    ویسے پڑھتے تو یقین جانو!!! اتنے مارکس نہ آتے :grins:
    اورآگے کیا ارادہ ہے؟؟؟؟

    شعیب صفدر کے بلاگ سے آخری تحریر سلمان بے تاثیر

    [جواب لکھیں]

  9. Ordinary Girl نے لکھا:

    Many many congrats…:)

    And I agree with Farhat, I also couldn’t make out which subjects you have selected :)
    Ordinary Girl کے بلاگ سے آخری تحریر Times when I wish I were a guy

    [جواب لکھیں]

  10. زینو نے لکھا:

    السلام علیکم۔۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو۔۔ارے واہ ابھی کچھ کچھ لگ رہے ہو میرے دوست ویسے یہ ایسا نتیجہ بھی لگتا ہے میری صحبت کا ہی اثر ہے۔۔۔۔۔

    [جواب لکھیں]

  11. عادل جاوید چودھری نے لکھا:

    رزلٹ تو اچھا ہے۔۔ لیکن کیا ابھی تک کراچی بورڈ والوں نے اپنا ریکارڈ سسٹم کمپیوٹررازڈ نہیں کیا؟؟؟

    عادل جاوید چودھری کے بلاگ سے آخری تحریر How To Make a Gemini Fall in Love With You

    [جواب لکھیں]

  12. ساجداقبال نے لکھا:

    مبارک ہو۔ میرا رزلٹ تو دیکھنے والا نہیں۔ :devil:
    ساجداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر آپ کا اوتار کہاں ہے؟

    [جواب لکھیں]

  13. قدیر احمد نے لکھا:

    مبارک ہو جناب!
    اگر آپ آرٹس کے ساتھ اڑسٹھ فیصد نمبر حاصل کر کے بھی افسردہ ہیں تو یہ سیدھی سیدھی ناشکری ہے۔

    [جواب لکھیں]

  14. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شکاری!
    شکریہ بھائی۔ میل دیکھ لی ہے۔۔۔ جواب لکھتا ہوں۔

    ڈفر!
    بہت شکریہ بھائی اور دعاؤں پر آمین۔ دراصل جب تک ہمارے سر پر ٹینشن سوار نہ ہو، کتابیں کھولنے کا دل نہیں کرتا اور جس قدر ٹینشن بڑھتی جاتی ہے، اسی قدر یاد کرنے کی استطاعت بھی بڑھتی جاتی ہے۔ :razz:

    فرحت!
    بہت شکریہ۔ بس اللہ کا بہت کرم ہے کہ ہمیشہ لاج رکھ لیتا ہے۔
    مارک شیٹ پڑھنے میں شاید تھوڑی کنفیوژن ہے۔ شروع میں تو لازمی مضامین ہیں۔ اس کے بعد جو آپشنل سبجیکٹس ہیں ان میں ہوتا یہ ہے کہ پانچ سیکشنز دیے جاتے ہیں۔ ہر سیکشن میں چار مضامین ہوتے ہیں اور ان میں سے کسی تین سیکشنز میں سے ایک ایک مضمون منتخب کرنا ہوتا ہے۔ اب سیکشن ‘اے’ میں چار مضامین ہیں جن میں سے میں نے اسلامک اسٹڈیز لیا، سیکشن ‘سی’ سے جغرافیہ اور سیکشن ‘ڈی’ سے سوکس یعنی مدنیت (شہریت)۔ (ابھی انٹربورڈ والوں کو مارک شیٹ بنانی نہیں آئی۔ ان کو چاہیے تھا کہ جو میرے مضامین تھے ان پر نشان لگایا ہوتا۔)

    باجو (بوچھی)!
    مٹھائی کیوں نہیں۔۔۔ آپ پاکستان تو آہی رہی ہیں نا۔ :P

    ماوراء!
    بہت شکریہ۔ ہاں، وہ جغرافیہ کا پرچہ تھا جو سنیچر کو تھا اور میں نے آدھے پرچے کی ہی تیاری کی تھی تو پتا چلا کہ باقی کا نصاب میرے پاس نہیں۔۔۔ تو رات 1 بجے پڑھنا شروع کیا اور پھر اگلے دن امتحان۔۔
    اسی طرح کل میں اپنی بہن کو اسلامک اسٹڈیز کا بتارہا تھا۔ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب میں سورۃ البقرہ کے بیس رکوع اور چالیس احادیث کا ترجمہ و تشریح ہے۔ اس کا پرچہ بدھ کے دن تھا۔ میں نے اتوار کو کتاب کھول کے پڑھا۔ سوموار کو دفتر چلا گیا۔۔ منگل کو صبح اٹھ کر بارہ بجے تک پڑھا اور پھر کتاب بند کرکے رکھ دی کہ مجھے ذہن میں بیٹھ گیا کہ تیاری مکمل ہوچکی ہے۔۔۔ اب آگے نہیں پڑھا جاتا۔۔۔ اور اس پرچے میں 100 میں سے 94 نمبر آئے۔ :)
    اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔

    عبد القدوس!
    ہاہا۔۔۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ماسٹرز کے بعد کروں میٹرک۔ :D

    میرا پاکستان!
    آپ کا چِڑنا بجا ہے۔ ہماری اماں جان کو بھی بہت چڑ ہے اس بات سے پر اصل میں معاملہ وہی ہے جو ہم نے لکھا کہ جب تک ہمارے سر پر پڑتی نہیں اور ہمیں ٹینشن سوار نہیں ہوتی، ہم سے یاد نہیں کیا جاتا۔۔۔ ہر سال کے شروع میں سوچتے ہیں کہ اس بار پہلے سے تیاری کریں گے اور پھر سال کا اختتام آجاتا ہے۔ ہماری والدہ صاحبہ تو دعوے سے کہتی ہیں کہ اگر ہم سال کے پہلے دن سے تیاری شروع کریں تو ہمیں ٹاپ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن۔۔۔۔ :oops: اللہ ہمیں اگلی بار میں توفیق دے۔

    شعیب صفدر!
    پڑھتا تو۔۔۔۔ :P ابھی میں نے کراچی یونیورسٹی میں اپلائی کیا ہے، دیکھتے ہیں کہ ماس کمیونیکیشن میں داخلہ دیتے ہیں یا پولیٹیکل سائنس میں۔۔۔

    Ordinary Girl!
    وہ کیا ہے نا کہ ہمارے ہاں چالو کام زیادہ ہوتا ہے۔۔۔ خیر اب میں نے اپنے مضامین واضح کردیے ہیں۔ (یعنی جغرافیہ، Civics، اسلامک اسٹڈیز)

    زینو!
    وعلیکم السلام اور بلاگ پر خوش آمدید۔۔۔
    ہاں دوست تو کب سے لگ رہا ہوں تمہارا لیکن یہ شاید تمہاری صحبت کا نہیں، تم سے دوری کا اثر ہے۔۔۔ :haha: نہیں، شاید اس تحفے کا جو مجھے جغرافیہ کے پرچے سے کچھ گھنٹہ پہلے ہی ملا تھا۔

    عادل جاوید چودھری!
    ہوجائے گا۔۔۔۔ کمپیوٹرائزڈ بھی ہوجائے گا۔۔۔ اتنی جلدی کیا ہے۔۔۔ :P

    ساجد اقبال!
    چلیں ہمارے رزلٹ کے صدقے ہی درشن کروادیجیے۔

    قدیر احمد!
    خیر مبارک۔۔۔ خوش تو میں ہوں اس رزلٹ پر۔۔۔ نالائق بچے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت جو ہے۔ :D

    [جواب لکھیں]

  15. سعود احسن نے لکھا:

    یار انٹر آرٹس میں تو اتنے اچھے نمبر میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھے، بہت مبارک ہو۔

    میرے خیال میں تمہیں شعبہ ابلاغ عامہ میں آسانی سے داخلہ مل جانا چاہیے، لیکن اگر نہ مل سکے تو تمہارے جغرافیہ میں اتنے اچھے مارکس دیکھ کر تو میں مشورہ دوں گا کہ جغرافیہ میں ہی داخلہ لے لو، ہاں البتہ شعبہ سیاست میں کبھی داخلہ نہ لینا اگر سیاست ہی پڑھنی ہے تو بین الاقوامی تعلقات میں داخلہ لے لینا ، کیوں کہ یہ بھی سیاست کی ہی شاخ ہے لیکن یہ شعبہ جامعہ کے بہترین شعبوں میں سے ایک ہے، پھر کیریر اورینٹیڈ بھی ہے۔

    [جواب لکھیں]

  16. قدیر احمد نے لکھا:

    چلو اب اپنی بلاگ رول میں میرے نئے بلاگ کا ایڈریس ڈالو

    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر نیا زمانہ، نئے صبح و شام

    [جواب لکھیں]

  17. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    مبارک ہو ۔ اللہ ہر قدم پر کامیاب کرے

    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔

    [جواب لکھیں]

  18. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    سعود احسن!
    شکریہ یار۔۔۔ اور مشورے تم نے اچھے دیے ہیں لیکن ذرا دیر کردی ہے۔ میں جامعہ کراچی کا فارم بھر چکا ہوں۔ شعبہ ابلاغِ عامہ کے لیے مطلوبہ نتیجہ نہیں ہے یہ۔ جغرافیہ۔۔۔ افففف۔۔۔ اتنی مشکل سے انٹرمیڈیٹ میں پڑھا ہے۔۔۔ لے کر پچھتا رہا تھا۔۔۔ مارکس پر نہ جاؤ۔۔۔ پہلے سال تو میں یقین کیے بیٹھا تھا کہ جغرافیہ میں فیل ہوجاؤں گا اور جب 75 میں سے 63 مارکس دیکھے تو یقین ہی نہیں آیا۔۔۔ اس بار بھی میں نے اپنے حساب سے تو پرچہ ہی بمشکل 60 مارکس کا کیا تھا۔۔۔ اور 65 آگئے۔ کچھ سمجھ نہیں آیا معاملہ۔۔۔

    قدیر احمد!
    بلاگ کا ربط شامل کرلیا ہے۔۔۔ بلاگنگ میں دوبارہ واپسی خوش آمدید۔

    افتخار اجمل صاحب!
    بہت شکریہ۔ آمین

    [جواب لکھیں]

  19. عبدالقدوس نے لکھا:

    خیال اچھا ہے لیکن ماسٹرز کے بعد زیادہ عمر کا دھبہ لگا کر میٹرک میں‌داخلہ نہیں‌دیں گے اس لیے ابھی کر لو :nahi:
    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر یوم اقبال

    [جواب لکھیں]

  20. شکاری نے لکھا:

    میڑک نہیں کیا اور انڑ پاس ہوگیا کچھ سمجھ نہیں‌آیا :hmm: :hmm:

    اور ابھی تک میل کا ریپلائی نہیں آیا۔

    شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر بلاگر تحریک

    [جواب لکھیں]

  21. حجاب نے لکھا:

    بہت مبارک ہو عمار :)

    [جواب لکھیں]

  22. شعیب سعید شوبی نے لکھا:

    زبردست یار! میں نے جناح کالج ناظم آباد سے ایف اے کیا تھا اور میرا بھی B گریڈ ہی آیا تھا، لیکن نمبر تم سے کم تھے ۔ :sad: مبارک ہو یار میری طرف سے بھی۔ ویسے آگے کیا کرنے کا ارادہ ہے۔ مطلب یونی ورسٹی میں داخلہ لوگے یا کالج سے ہی بی اے کرنے کا ارادہ ہے؟ :hmm:
    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر کلرڈ

    [جواب لکھیں]

  23. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    عبد القدوس!
    جانے دیں یار، میٹرک کے بغیر بھی گزارا کرلیں گے۔ :D

    شکاری!
    مذاق کررہے تھے یار۔۔۔ میٹرک کے بنا ایف اے کیسے ہوسکتا ہے بھلا۔ chxmx

    حجاب!
    شکریہ۔

    شعیب سعید شوبی!
    شکریہ۔۔۔ ویسے میں آپ کی مارکس شیٹ دیکھنا بھی پسند کروں گا۔ :P ابھی فی الحال یونیورسٹی میں اپلائی کیا تو ہے، آگے دیکھتے ہیں۔

    [جواب لکھیں]

  24. شعیب سعید شوبی نے لکھا:

    میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے! آمین
    میری مارک شیٹ یار اتنی زبردست بھی نہیں کہ اسے اسکین کرنے کی حماقت کی جائے۔ نمبر بنائے دیتا ہوں۔ میرے 686 نمبر آئے تھے یعنی آپ سے 63 نمبر کم :0
    میرے اختیاری مضامین سوکس، تاریخ اسلام اور معاشیات تھے۔ اب تو بی اے بھی کر لیا ہے۔ فرسٹ ڈویژن تو بن گئی ہے مگر یونیورسٹی میں مطلوبہ مضمون میں داخلے کے لئے کافی کم نمبر ہیں۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔آپ کے تو یار بہت اچھے نمبر ہیں، میرے خیال سے تو آپ کا با آسانی داخلہ ہو جائے گا! :hmm:
    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر مارم پیٹی گیم

    [جواب لکھیں]

  25. عبدالقدوس نے لکھا:

    چلو جانے تو دے سکتا ہوں لیکن کرایہ مجھے سے نہیں‌مانگنا :P
    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر میری پسند

    [جواب لکھیں]

  26. امن ایمان نے لکھا:

    عمار میں نے آج دیکھی ہے آپ کی مارکس شیٹ۔۔۔۔کبھی بتایا ہی نہیں اس بارے میں۔۔۔۔اور اتنے تھوڑے سے دنوں میں پڑھ کر بھی بہتتتتتتتتت اچھا رزلٹ ہے ماشاءاللہ۔۔۔اللہ کرے زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح کامیاب پوتے رہیں آمین۔

    [جواب لکھیں]

  27. ظفری نے لکھا:

    ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب ۔ اچھے نبمر لیئے ہیں ۔ اسی طرح محنت کرتے رہے تو میڑک میں بھی اچھے نمبر آئیں گے ۔ ;P

    [جواب لکھیں]

  28. فرحت کیانی نے لکھا:

    شکریہ عمار! یہی پتہ نہیں چل رہا تھا کہ آپ کا سبجیکٹ کونسا تھا۔ اتنی گنجلک مارک شیٹ۔ کم از کم آپشنل سبجیکٹ کو ہائی لائٹ تو ہونا چاہئیے۔ جابز یا ایڈمیشن کے لئے اپلائی کرتے ہوئے بھی کنفیوژن نہیں ہوتی ہو گی :|
    فرحت کیانی کے بلاگ سے آخری تحریر پاکستان 2008

    [جواب لکھیں]

  29. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    امن ایمان، ظفری بھائی جان!
    بہت شکریہ۔

    فرحت کیانی!
    چالو کام تو ایسے ہی ہوتے ہیں نا جی۔

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔