کراچی میں لسانی فسادات کا خطرہ؟

کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔۔۔ بلکہ کچھ علاقوں میں یہ جھگڑے شروع ہوچکے ہیں۔۔۔ اللہ خیر کرے۔۔۔ تفصیلی تحریر لکھنے کا بالکل موڈ نہیں۔۔۔ :sad:

اللہ تعالیٰ ان موقع پرست سیاسی رہنماؤں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”کراچی میں لسانی فسادات کا خطرہ؟“ پر 12 تبصرے
  1. میرا پاکستان نے لکھا:

    خدا کراچی سمیت سارے پاکستان پر رحم فرمائے اور بے حس سیاستدانوں کو ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر سوچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عوام کی لاشوں پر سیاست کرنے والے سب سے بڑے خطرناک سیاستدان ہوتے ہیں اور اس وقت ایسے سیاستدانوں کی پاکستان میں‌کمی نہیں‌ہے۔

    [جواب لکھیں]

  2. قدیر احمد نے لکھا:

    ہم ایسی گندی قوم ہیں کہ دوسرے تو ہمارے ساتھ ۔۔۔ کرتے ہی ہیں، ہم خود بھی اپنے اور ایک دوسرے کے ساتھ ۔۔۔ کرتے ہیں۔

    میری یہ بات یاد رکھنا، اس قوم پر بہت بڑی تباہی آنے والی ہے، یا تو یہ اس تباہی میں ختم ہو جائے گی یا اسے عقل آ جائے گی۔

    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر ایک اور خطرناک سازش

    [جواب لکھیں]

  3. رضوان نے لکھا:

    بابو جی کھالوں کا موسم آرہا ہے۔ کھالیں جمع کرنی ہے آپ اسے فساد کہتے ہیں بھائی یہ اقتصاد ہے۔

    [جواب لکھیں]

  4. ڈفر نے لکھا:

    :nahi: عقل آنی ہوتی تو ابتک آ جاتی
    اب تو “وقت شہادت ہے آیا” :D
    ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر ویلکم بیک

    [جواب لکھیں]

  5. نعمان نے لکھا:

    میں اپنے بلاگ پر تین چار ماہ قبل لکھ چکا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔ افسوس کسی نے اسے روکنے کی پہلے کوئی کوشش نہیں کی۔

    [جواب لکھیں]

  6. عبدالقدوس نے لکھا:

    :dxx: ایک اقتباس میرے بلاگ پر بھی دیکھ سکتے ہیں

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر کراچی کو کون کھاگیا؟

    [جواب لکھیں]

  7. قدیر احمد نے لکھا:

    یار کوئی اپنی خیر خبر ہی چھاپ دو۔ یہ تحریر لکھ کر غائب ہو گئے ہو، بندہ پریشان ہے۔

    [جواب لکھیں]

  8. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ابھی حالات کچھ بہتر ہیں۔
    رضوان! بہت اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے آپ نے۔۔۔
    ڈفر! وقتِ شہادت۔۔۔ ہاہا :D
    قدیر! شکریہ۔ سب خیریت ہے یار۔ الحمد للہ۔

    [جواب لکھیں]

  9. شعیب سعید شوبی نے لکھا:

    ابھی بھی کچھ ہی بہتر ہوئے ہیں حالات عمار :sad:

    ایک بات بلکہ مشورہ دینا چاہتا ہوں عمار۔ آپ نے اپنے بلاگ میں علوی نستعلیق فونٹ کو کیوں نہیں استعمال کیا ہے ابھی تک؟ موجودہ فونٹ میں مزا نہیں آرہا ہے۔

    اور عمار ’’عذرا کی گڑیا‘‘ والی ویڈیو اپنے بلاگ پر بھی لگائیں نا۔ آپ کا بلاگ زیادہ پڑھا جاتا ہے ماشااللہ سے۔

    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر مطمئن زندگی گزاریے

    [جواب لکھیں]

  10. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شعیب سعید شوبی!
    علوی نستعلیق فونٹ استعمال کرنے کے بارے میں ابھی کچھ متذبذب ہوں کہ میرے بلاگ پر آنے والے تمام قارئین کے پاس کیا علوی نستعلیق موجود ہے؟ شاید نئے سال پر فونٹ بدل دوں۔
    عذرا کی گڑیا والی نظم بھی پوسٹ کرتا ہوں یہاں۔ :) شکریہ توجہ دلانے کا۔

    [جواب لکھیں]

  11. شعیب سعید شوبی نے لکھا:

    چلیے نئے سال پر ہی سہی مگر اب بلاگ پر علوی نستعلیق لگائیں۔ جن کے پاس یہ فونٹ نہ ہوا تو وہ فونٹ فیملی کے دوسرے فونٹ میں بلاگ پڑھ لیں گے۔ لیکن جن کے پاس موجود ہے انھٰیں تو کم از کم نستعلیق میں پڑھنے کی ’’عیاشی‘‘ ملنی چاہیئے۔ میرے پاس تو آپ کا بلاگ ’’تاھوما‘‘ میں کھل رہا ہے۔

    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر مطمئن زندگی گزاریے

    [جواب لکھیں]


ٹریک بیک

  1. » کراچی پھر فسادات کی لپیٹ میں میرا پاکستان:



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔