ٹھنڈ
لوگ روپ بدل لیتے ہیں، ہمارے ہاں ابھی صرف موسم بدل رہا ہے۔ راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف بارش ہوئی ہے تو اب ماہ نومبر کے وسط میں آکر فضا میں ٹھنڈک کا احساس بڑھنے لگا ہے۔ رات کو پنکھے یا تو بند ہوجاتے ہیں یا بہت ہی ہلکے۔ صبح پانی یخ ہورہا ہوتا ہے۔
سردی کا موسم مجھے اچھا لگتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ لحاف میں دبک کر سخت سردی کے موسم میں آئسکریم کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھ رہے ہوں۔۔۔ :P افسوس کہ مجھے ایسا موقع اب تک نہیں مل سکا۔۔۔ مجھے تو وہی صبح سویرے ﴿یعنی نو بجے﴾ :wink: اٹھ کر دفتر آنا ہے، دن بھر کی۔بورڈ ﴿کلیدی تختہ﴾ :D پر انگلیاں چلانی ہیں، صبح ابو کے ساتھ بائک پر آنا ہے، رات مغرب کے بعد بائک پر ہی گھر واپس جانا ہے۔۔۔ یعنی سردی کا مزا ٹھیک طرح سے۔۔۔
چلیں، آپ بتائیں کہ آپ کو سردی کا موسم اچھا لگتا ہے یا برا؟ اور آپ کا دل کیا چاہتا ہے کہ اس موسم سے کس طرح لطف اندوز ہوا جائے؟
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


November 15, 2008 at 6:53 PM
جہاں کینیڈا میںہم رہتے ہیںسردی ٹکا کر پڑتی ہے لیکن ہم تو سردی کا موسم مصیبت سمجھنے کی بجائے رحمت سمجھ کر خندہ دلی سے جھیلتے ہیں۔ برف باری بھی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے اور جب آپ نے پوری طرح اپنے آپ کو ڈھانپ رکھا ہو برف باری میں باہر سڑک پر چلنے میںبھی اپنا ہی مزہ ہے۔
میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر گوانتاناموبے پر فلم
[جواب لکھیں]
November 15, 2008 at 7:34 PM
سردی کا موسم غرین کا موسم نہیں!
غریب کا موسم گرمی کا موسم ہے!!!
تو ہمیں کیسے اچھا لگ سکتا ہے!!
شعیب صفدر کے بلاگ سے آخری تحریر کس کا کمال؟؟؟؟
[جواب لکھیں]
November 15, 2008 at 9:24 PM
ہیڑ کے آگے بیٹھ کر کتاب پڑھنے کا اپنا ہی مزہ ہے
Ordinary Girl کے بلاگ سے آخری تحریر اردو کی پہلی پوسٹ
[جواب لکھیں]
November 15, 2008 at 11:34 PM
اب کس نے روپ بدل لیا
[جواب لکھیں]
November 15, 2008 at 11:36 PM
افضل صاحب کتنی زبردست جگہ رہتے ہیں۔ مزے ہی مزے۔ برف مار مار کر ایک دوسرے کا حشر نشر کر دیں
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 12:01 AM
بہت زیادہ سردی اور بہت زیادہ گرمی دونوں ہی اچھے نہیں لگتے۔
سردی کا موسم اچھا نہیں لگتا۔
ویسے اب کس نے روپ بدل لیا ہے؟ کیا ہر سردی میں لوگ روپ بدل لیتے ہیں یا کچھ اور کہنا چاہ رہے تھے؟
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 9:56 AM
ہمیں ابھی دو دِن ہی ہوئے ہیں رضائی لیتے ہوئے، ویسے اتنی سردی ہے نہیں فی الحال۔
یار ملیرکینٹ میںتو اگست میں اچھی خاصی ٹھنڈ ہوتی تھی، رات کو ایک دوسرے کی چادریں کھینچ کر اوڑھ کر سوتے تھے ہم لڑکے۔
قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر Ultimate Result
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 12:42 PM
بھائی جی مجھے تو سردیوں کا پہلا زکام بھی ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں باقی سیکٹروں میں جیسی بھی ہو سردی لیکن ہمارے ایف ٹین میں تو بہت سخت پڑتی ہے۔ پچھلے دنوں تک یہ حال تھا کہ مجھے کمبل میں سردی لگے اور ایف ایٹ میں ہمارے دوست پنکھا لگا کر سوتے تھے۔ بارش کے بعد کچھ برابری آگئی۔
مجھے تو ہیٹر لگا کے مزے کی چیز دیکھنا یا پھر مووی دیکھنا اچھا لگتا ہے، وہ بھی پرایا لیپ ٹاپ ہتھیا کے۔
ساجداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر WP-Gravatar
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 1:09 PM
مجھے گرمی کا موسم بے انتہا پسند ہے
مجھے تو اے۔سی سے بھی نفرت ہے
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 1:14 PM
بارش تو رات دبئی میں بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دوپہر بارہ بجے بھی موسم خوشگوار ہے ۔ اور ہاں ۔ ابھی ہلکا پنکھا چلتا ہے اور آپ نے فرمایا کہ سردی ہو گئی ہے ! ! !
افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر قانونِ قدرت
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 3:11 PM
یار کیا بات یاد کروا دی مجھے آج بھی وہ دن نہیں بھولتا جب میں نے سردی کی تیز بارش میں کھڑے ہوکر فریزر کی ٹھنڈی یخ بوتل پی تھی واقعی بہت سواد آیا تھا
[جواب لکھیں]
November 16, 2008 at 9:27 PM
یار سردی کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ہم کزنز نانی کے ہاں اکٹھے ہوکر خوب انجوائے کرتے ہیں سردی کو۔ رات کو 2-3 بجے سردی میں گھر سے نکل کر کولڈ ڈرنک پینے کا الگ ہی مزا ہے۔ جی ہاں کولڈ ڈرنک! :

مجھے تو سردی کا موسم بہت پسند ہے!
شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر اک بار کہو تم میری ہو!
[جواب لکھیں]
November 17, 2008 at 10:44 AM
میرا پاکستان!
ہائے۔۔۔ کیا ذکر چھیڑ دیا آپ نے۔۔۔۔ ہمیں برفباری سے لطف اندوز ہونے کی بڑی تمنا ہے لیکن کراچی اور برف باری، دو متضاد چیزیں ہیں شاید۔۔۔
شعیب صفدر!
گرمی۔۔۔ غریب کا موسم؟ ہاں، غریب کا تیل نکالنے کا موسم ہے۔
Ordinary Girl!
واہ۔۔۔ لگتا ہے آپ اس مزے سے بہت لطف اندوز ہوچکی ہیں۔
بدتمیز!
ویسے آپ کے ہاں برفباری نہیں ہوتی؟؟
خدا کا شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، میں نے صرف ایک مثال دی تھی۔
ماوراء!
وہاں تو بہت ہی زیادہ سردی پڑتی ہوگی اس لیے شاید پریشان آگئی ہو۔۔۔ روپ میں نے ہی بدل لیا شاید
سردی کا موسم اچھا نہیں لگتا؟
قدیر احمد!
آپ یہاں کب تھے بھائی جی؟
ملیر کینٹ میں۔۔۔
ساجد اقبال!
سردی کا پہلا نزلہ زکام تو یہاں ہمیں بھی ہوا پڑا ہے، اوپر سے کھانسی اور گلا خراب۔۔۔ لیکن وہ کیا ہے کہ ہم سے ٹھنڈا پانی نہیں چھوٹتا۔۔۔ دوائیاں کھاکر اوپر سے ٹھنڈا پانی۔۔۔
رضائی اوڑھ کر مووی دیکھنا۔۔۔۔ کتنا سواد آتا ہوگا۔۔۔۔
ڈفر!
آپ کو بھی برا لگتا ہے۔۔۔ بھلا کیوں؟
افتخار اجمل صاحب!
دبئی کی بات الگ ہوگی۔ ہم کراچی والوں کے لیے تو سردی کی ابتداء ہوچکی ہے۔
عبد القدوس!
بہت اعلٰی۔
شعیب سعید شوبی!
بہت اچھے بھئی۔۔۔
[جواب لکھیں]
November 18, 2008 at 1:02 AM
سردی ۔ ۔۔ بہت پسند ہے مجھے ۔۔ گرمی بآلکل نھیں پسند
[جواب لکھیں]
November 18, 2008 at 1:12 PM
افتخار اجمل چاء۔۔۔۔دبئی کی بارش کا مجھے بھی اپنے میاؤں سے پتہ چلا تھا۔۔۔۔وہ بڑا خوش ہورہے تھے۔۔۔:)
عمار مجھے تو سردی انتہائی فضول لگتی ہے۔۔خاص طور پر سردی کی بارش۔۔۔اتنی اداس۔۔۔سارا سارا دن بادل۔۔۔لگتا ہے ساری دنیا اداس ہوگئی ہو جیسے۔۔۔۔۔ہاں سردی بس چلغوزے اخروٹ اور کاجو کی وجہ سے تھوڑی سی معقول لگتی ہے۔۔۔۔ورنہ انتہائی نامعقول ہیں سردیاں
اور یہ کیا سیر پر سوا سیر۔۔۔۔سردی بھی اور ساتھ آئس کریم بھی۔۔۔۔۔اچھا ہے آپ کی ابھی تک یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔۔۔
[جواب لکھیں]
November 19, 2008 at 11:50 AM
سردی کی تو بات ہی اور ہے۔ کھانے کا بھی مزا، جو چاہو کھاؤ اور خوب رج کے کھاؤ۔ پہننے کا بھی مزا، خوب پہنو اور جتنی سردی اتنا پہنو۔ گھومنے پھرنے کا بھی مزا۔ پسینے میں شرابور ہونے اور بدبوؤں میں لپٹنے کا ڈر ہی نہیں۔
اور پھر اختتام ہفتہ پر خشک میووں کے ساتھ رات گئے تک جاگ کر گھر والوں کے ساتھ خوش گپیاں۔
کیا گرمی میں یہ سب کچھ ہوتا ہے؟
ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
[جواب لکھیں]
November 19, 2008 at 12:12 PM
باجو!
مجھے بھی سردی بہت پسند ہے۔۔۔
امن!
چلو نا۔۔۔ سردی اتنی اچھی ہوتی ہے۔۔۔۔ اتنی ی ی ی ی اچھی۔۔۔ آپ اس بار سردیوں میں جاکر میری طرف سے چمن آئس کریم کھانا۔
[جواب لکھیں]
November 26, 2008 at 5:13 PM
سردی مجھے بھی اچھی لگتی ہے خاص کر دسمبر یا جنوری میں سردی کے ساتھ بارش ہو تو موسم حسسسسسسسسسسن
سردی میں بلیک کافی اور طرح طرح کے سوپ اور فالودہ میں ضرور کھاتی ہوں ، اس بار تو پتہ نہیں سردی کب آئے گی
میں سردیوں کی چاندنی راتیں گھر کی ساری لائٹس آف کرکے ضرور انجوائے کرتی ہوں اپنے چھوٹے سے لان میں بیٹھ کر
[جواب لکھیں]
November 27, 2008 at 10:29 AM
حجاب!
اتنے سارے تبصرے دیکھ کر اچھا لگا۔
سردی میں بلیک کافی، سوپ، فالودہ۔۔۔ ھممم۔۔۔ سردیوں کی چاندنی راتیں، لائٹس آف کرکے انجوائے کرنا۔۔۔ کیا بات ہے آپ کی۔۔۔ 
ماشاء اللہ، اتنے دنوں بعد آمد کے بعد ساری کسر نکال لی۔
[جواب لکھیں]