عذرا کی گڑیا

میرے ذہن میں عرصہ سے بچوں کے لیے کسی پروجیکٹ پر کام کرنے کا خیال تھا۔ انٹرنیٹ پر اگر آپ تلاش کریں تو بچوں کے لیے بہت سا دلچسپ مواد دستیاب ہے۔ یوٹیوب پر بھی بچوں کے حوالے سے بہت سی نظمیں، کہانیاں موجود ہیں لیکن اگر آپ اردو میں کچھ تلاش کرنا چاہیں تو آپ کو مایوسی ہی ہوگی۔

دو ہفتے پہلے، میں نے چھٹی کا ایک دن یوٹیوب سرچ کرتے گزارا اور اردو کے حوالے سے مجموعی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اب اپنی موجودہ اور آنے والی نسل کے معصوم معصوم بچوں کے لیے کوئی کام شروع کیا جائے۔ لہٰذا شعیب سعید شوبی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا آغاز ہوا۔

ابتداء میں ہم نے بچوں کی اردو نظموں پر کام کرنے کا سوچا۔ اس سلسلے میں، میں نے اپنی بہن سے ایک نظم ریکارڈ کروائی جس پر شوبی نے اینی میشن دی۔ آپ بھی دیکھئے اور ہمیں اپنی قیمتی آراء سے نوازیے۔

عذرا کی گڑیا نہانے لگی
نہانے لگی، ڈوب جانے لگی
عذرا کی گڑیا نہانے لگی
نہانے لگی، ڈوب جانے لگی

بڑی مشکلوں سے بچایا اسے
بڑی مشکلوں سے بچایا اسے
کنارے پہ میں کھینچ لایا اسے
کنارے پہ میں کھینچ لایا اسے

یہ ہماری پہلی کوشش ہے اور یقینا اس میں کئی خامیاں ہیں جن کی تلافی ہم اپنی جلد ہی آنے والی دوسری نظم میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ :)

ہلکا پھلکا

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”عذرا کی گڑیا“ پر 15 تبصرے
  1. مکی نے لکھا:

    بہترین ہے مگر کچھ زیاہ ہی مختصر ہے.. لگے رہو منا بھائی.. :grins:
    مکی کے بلاگ سے آخری تحریر جی میل اب ڈیسک ٹاپ پر

    [جواب لکھیں]

  2. قدیر احمد نے لکھا:

    بہت اچھے۔

    میں نے ایک بار kids.tuzk.net بنائی تھی مگر وقت نہ ہونے کے باعث اسے معطل کر دیا۔ اگر آپ بچوں‌ کی ویب سائیٹ الگ سے بنانا چاہتے ہیں‌تو http://kids.tuzk.net پر زیادہ مواقع اور سہولیات میسر ہوں گی۔
    راضی ہوں تو ای میل کیجیے۔ :fon:
    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر عذرا کی گڑیا

    [جواب لکھیں]

  3. محمد وارث نے لکھا:

    بہت اچھی کاوش ہے، اللہ تعالٰی آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب فرمائیں! جزاکم اللہ خیراً۔

    [جواب لکھیں]

  4. شعیب صفدر نے لکھا:

    بہت خوب!
    اگر میوزک نکال دیا جائے تو کیا ہو گا؟؟؟

    شعیب صفدر کے بلاگ سے آخری تحریر کراچی بلاگرز بیٹھک

    [جواب لکھیں]

  5. اظہرالحق نے لکھا:

    بہت خوب ، اچھا آغاز ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔اللہ آپکو مزید کام کی ہمت عطا کرے آمین

    [جواب لکھیں]

  6. شکاری نے لکھا:

    عمار بہت اچھا کام ہے بس زیادہ ہی مختصر ہے ۔ جب میں نے اسے سنا تو امی اور بہن بھائی سب میرے پاس آکر بیٹھ گئے اس سے پہلے کہ وہ بیٹھ کر آرام سے سنتے لیکن اس سے پہلے ہی کہانی ختم ہوگئی :cry:

    بہرحال بہت اچھی کاوش ہے۔

    شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر میرے سسٹم کی یوٹیلیٹیز

    [جواب لکھیں]

  7. شعیب سعید شوبی نے لکھا:

    شکریہ عمار!۔۔۔۔آپ نے تو میرے ’’توجہ‘‘ دلانے پر فی الفور ہی عمل کر دیا۔ ;P
    بڑی نوازش آپ کی۔ شعیب بھائی اور مکی کا کہنا درست ہے واقعی یہ اینی میشن کافی مختصر ہے مگر ان سے عرض ہے کہ ابھی تو شروعات ہے۔ ہمارا حوصلہ بڑھائیے، ہم مزید ایسی اینی میشنز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگلی اینی میشن انشا اللہ تھوڑی طویل ہوگی۔ :-)
    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر مطمئن زندگی گزاریے

    [جواب لکھیں]

  8. فیصل نے لکھا:

    اچھی کوشش ہے، آواز بچی کی عمر کی نسبت کچھ زیادہ میچور ہے، موسیقی کچھ ٹھیک نہیں بیٹھی۔
    ارے ہاں، کیا میں نے کہا کہ بہت اچھے، مزید کوشش کیجئے، ہم ہمہ تن گوش ہیں :grins:
    فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر اور ناک کٹ گئی

    [جواب لکھیں]

  9. اسماء نے لکھا:

    عمدہ کوشش ہے۔ اینیمیشن بھی اچھی ہے :)

    ٹوٹ بٹوٹ یا صوفی غلام تبسم کی اور نظمیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

    [جواب لکھیں]

  10. ڈفر نے لکھا:

    سنا ہے آج آپنے کراچی بلاگرز مِیٹ اپ میں اردو بلاگرز کی نمائندگی کی ہے؟ :wel:
    ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر حلال کی روزی کمانے والا بریگیڈئیر یا بریگیڈئیر بننے کا خواہشمند ڈرائیور

    [جواب لکھیں]

  11. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ڈفر!
    یہ خبر کس نے اور کہاں بریک کی؟ :hayn:

    [جواب لکھیں]

  12. Asma نے لکھا:

    لائیو بلاگنگ نے ;P

    [جواب لکھیں]

  13. عبدالقدوس نے لکھا:

    شعر لڑکے کے ہیں اور بول لڑکی رہی ہے کمال نہیں؟

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر مفت ڈومین نیم

    [جواب لکھیں]


ٹریک بیک

  1. عذرا کی گڑیا | دریچہ
  2. چوہے کا بچہ



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔