تھیم میں فونٹ سوئچر
علوی نستعلیق فونٹ کے جاری ہونے کے باوجود جب میں نے اپنے بلاگ کی تھیم کا فونٹ تاہوما رکھا تو مطالبہ ہوا کہ اپنے بلاگ کا فونٹ علوی نستعلیق ہی رکھوں؟ عام طور سے جب تھیم میں فونٹ فیملی بیان کی جاتی ہے تو پہلے علوی نستعلیق، پھر نفیس ویب نسخ، پھر اردو نسخ ایشیا ٹائپ، اس کے بعد تاہوما وغیرہ رکھتے ہیں۔
اس فونٹ فیملی کے مطابق اگر ہمارے کمپیوٹر پر علوی نستعلیق موجود ہوا تو ہمارا بلاگ اس میں نظر آئے گا۔ لیکن علوی نستعلیق کو واضح دکھانے کے لیے ہمیں فونٹ سائز تقریبا 16px یا 17px رکھنا پڑتا ہے۔ نفیس ویب نسخ یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو واضح دکھانے کے لیے فونٹ سائز 15 یا 16 پکسلز مناسب رہتا ہے جب کہ تاہوما کو دکھانے کے لیے 12 یا زیادہ سے زیادہ 13 پکسلز مناسب ہوتا ہے۔
اب میں نے اگر اپنی ویب سائٹ/ بلاگ کا پہلا فونٹ علوی نستعلیق سیٹ کیا تو اس کے حساب سے میں نے فونٹ سائز بھی 17px دے دیا۔ لیکن ایک بندہ میرے بلاگ پر آیا جس کے پاس نہ علوی نستعلیق ہے، نہ نفیس ویب نسخ نہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ، تو ظاہر ہے کہ اب اسے میری سائٹ تاہوما میں نظر آئے گی لیکن فونٹ سائز تو ہوگا 16۔۔۔ اندازہ کریں کہ تاہوما فونٹ میں 16px دکھاتے ہوئے سائٹ کتنی بھدی لگ رہی ہوگی۔
صرف یہی وجہ تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنی تھیم کا ڈیفالٹ فونٹ تاہوما رکھا جو عموما ہر کمپیوٹر پر موجود ہوتا ہے لیکن اب مجھے اس کا حل مل گیا ہے۔ میں نے ایک تھیم کو اردو قالب میں ڈھالا ہے جس کے بائیں طرف فونٹ منتخب کرنے کی سہولت موجود ہے۔ بلاگ کھلے گا تو تاہوما میں لیکن اگر آپ بلاگ کو علوی نستعلیق یا نفیس ویب نسخ یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو بائیں طرف نظر آنے والے آپشن ’فونٹ منتخب کریں‘ کی مدد سے فونٹ بدل سکتے ہیں۔ امید ہے یہ سہولت آپ قارئین کو پسند آئے گی۔
اس بارے میں سبق ان شاء اللہ جلد ہی اردو ماسٹر پر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ فی الحال نبیل بھائی کا بہت شکریہ جنہوں نے کل میرے پوچھنے پر مجھے فورا ہی اس بارے میں سمجھایا اور میں چند گھنٹوں ہی میں اپنے تجربے میں کامیاب ہوسکا۔
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


December 9, 2008 at 1:57 PM
[جواب لکھیں]
December 9, 2008 at 2:17 PM
ڈیفالٹ فانٹ تاہوما رکھ کر جن کے پاس علوی نستعلیق انسٹال ہے ان کے صبر کا امتحان تو نہ لو بھائی پھر۔
دوست کے بلاگ سے آخری تحریر عید مبارک
[جواب لکھیں]
December 9, 2008 at 4:50 PM
ڈفر!
آپ کو تو سبھی کچھ چاہیے ہوتا ہے۔ آپ کی بات ہی الگ ہے۔
دوست!
بھئی اب فونٹ سوئچر سے فونٹ بدلنے کی زحمت تو کرہی لینی چاہیے نا
[جواب لکھیں]
December 9, 2008 at 6:55 PM
عمار بہت زبردست اور اسپیڈ بی اچھی دکھاءی اب اس کا طریقہ بھی بتادو۔
شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر ہماری بکرا عید
[جواب لکھیں]
December 9, 2008 at 7:24 PM
عمار میں تو اب صرف علوی نستعلیق ہی کو فانٹ میں رکھوں گا، وجہ لوگوں کو مجبور کرنا کہ فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ بالکل بی بی سی اردو کی طرز پر ۔
جہانزیب کے بلاگ سے آخری تحریر عید مبارک
[جواب لکھیں]
December 9, 2008 at 11:15 PM
اچھا ہے! مگر اسے قدیر کسی دور میں آزما چکا ہے!
شاید 2006 میں!!
[جواب لکھیں]
December 10, 2008 at 1:00 AM
نیا تھیم اور فانٹ سوئچر بہت اچھے ہیں۔تھیم کا سبز رنگ بھی اچھا لگ رہا ہے۔ پاکستانی پاکستانی۔
[جواب لکھیں]
December 10, 2008 at 9:14 AM
شعیب صفدر نے ٹھیک کہا۔
میں نے اسے کچھ دن لگا کر اس لیے ختم کر دیا تھا کہ اردو فونٹس کے ساتھ گوگل کے اشتہار نہیں لگتے۔
فونٹ کا آپشن تبصرے کے ایڈیٹر میںبھی ہونا چاہیے۔
[جواب لکھیں]
December 10, 2008 at 10:37 PM
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
بھائی ذرا ڈیفالٹ فانٹ علوی نستعلیق کر دو۔ بڑی مہربانی ہوگی۔ جنہوں نے یہ فانٹ نصب کر رکھا ہے، انہیں کیوں سزا دیتے ہو؟ سزا تو سست لوگوں کو ملنی چاہیے کہ انہوں نے کیوں نصب نہیں کیا۔
اور ہاں، کیا اس طرز کا کوئی پلگ ان پی ایچ پی بی بی کے لیے تیار کر سکتے ہو؟
[جواب لکھیں]
December 10, 2008 at 11:15 PM
شکاری!
شکریہ۔ میں جلد ہی اس بارے میں کچھ لکھتا ہوں۔ ان شاء اللہ
جہانزیب!
بات تو آپ کی قابلِ قبول ہے۔
ماوراء!
یہ سانچہ نیلے رنگ کا تھا، میں نے اسے اپنے پاکستانی رنگ میں ڈھالا ہے۔
شکریہ۔
قدیر احمد!
بات کچھ پلے نہیں پڑی۔
اردو فونٹس کے ساتھ گوگل کے اشتہارات؟؟؟
محمد سعد!
وعلیکم السلام۔ بھائی! سست لوگوں کو نہیں، بے خبر لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ آکر دیکھیں اور پھر ڈاؤن لوڈ کریں۔ بہرحال، میں ان شاء اللہ جلد ہی ڈیفالٹ فونٹ علوی نستعلیق کردوں گا۔ بس خوش؟؟
ویسے یہ کوئی پلگ۔ان نہیں ہے بلکہ صرف ہر فونٹ کی اسٹائل شیٹ الگ تیار کرنی پڑتی ہے۔ میں اس بارے میں ان شاء اللہ لکھوں گا جلد ہی۔ اگر آپ سمجھ سکیں تو یہ ربط دیکھ لیں۔
[جواب لکھیں]
December 11, 2008 at 9:33 PM
ہونہہ۔۔۔
فونٹ سوئچر تو کمال کا ہے۔ مگر فونٹ منتخب کرتے ہی براؤزر تھوڑی دیر کے لئے اٹک سا جاتا ہے۔ ہم تو چلیں سمجھتے ہیں۔ کوئی نیا بندہ تو تھوڑی دیر کے لئے گھبرا سا جائے گا۔ خیر گھبراتا رہے، سانوں کی؟۔۔۔۔۔مجھے تو یہ فنگشن اچھا لگا۔
[جواب لکھیں]
December 12, 2008 at 7:19 AM
یہ میرے لیے نئی چیز نہیں تھی لیکن آپ کی بات یہ ایک اور چیز سوجھی۔ تھیم ڈیولپ کرتے وقت اسے مختلف فونٹس میں دیکھنے کے لیے یہ بہتر ہے۔
تاہوما فونٹ میں تھیم بھدی نظر آنے کا ڈر مجھے بھی تھا لیکن ٹیسٹ کرنے پر پتا چلا کہ تقریبا تمام اہم فونٹس میں سائیٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے یعنی کوئی نمایاں فرق نہیں پڑ رہا۔
عارف انجم کے بلاگ سے آخری تحریر ورڈ پریس 2.7کا فائنل ورژن جاری
[جواب لکھیں]