اردو میں پہلا فلم سب ٹائٹل جاری
آپ نے فلموں کے ساتھ مختلف زبانوں میں ان کے سب ٹائٹل تو چلتے دیکھے ہی ہوں گے۔۔۔

(سب۔ٹائٹل کے بارے میں پڑھیں)
ہر منظر کے مکالمے لکھے آنے سے مختلف زبانوں والے لوگ اپنی اپنی زبان میں فلم کے مکالمے پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم اردو زبان اب تک ایسے سب ٹائٹلز سے محروم رہی تھی۔ بہرحال، دو رات پہلے اچانک ہی میرا اس حوالے سے کام کرنے کا پروگرام بن گیا اور یوں آج میں ایک انگریزی فلم کا اردو سب ٹائٹل جاری کررہا ہوں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کسی بھی فلم کا اردو زبان میں پہلا سب ٹائٹل ہے۔
فلم:
جیٹ آڈیو میں سب ٹائٹل چلتے ہوئے:


نوٹ کریں کہ سب ٹائٹل کی فائل acc ایکسٹینشن کی ہے۔ جیٹ آڈیو پلئیر میں سب ٹائٹل ایریل فونٹ میں جب کہ میڈیا پلئیر کلاسک اور ونڈوز میڈیا پلئیر میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہوں گے۔ یعنی آپ حقیقتا نستعلیق خط میں سب ٹائٹل دیکھنے کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ بی۔ایس پلئیر میں سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ کرنے کی سہولت موجود ہے جس کی مدد سے آپ سب ٹائٹل دیکھنے کے لیے اپنی مرضی کا کوئی بھی فونٹ منتخب کرسکتے ہیں۔
عموما سب ٹائٹل فائل srt ایکسٹینشن کی ہوتی ہے۔ تاہم اس فائل میں سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ نہیں کی جاسکتی اور آپ کو پلئیر کے ڈیفالٹ فونٹ میں سب ٹائٹل نظر آئیں گے۔ بہرحال اس فلم کے سب ٹائٹل کی srt فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
میں نے پہلے “بیٹ مین دی ڈارک نائٹ” کے سب ٹائٹل پر کام شروع کیا تھا لیکن پھر چونکہ وہ فلم طویل تھی اور تجربہ پہلا تھا اس لیے میں نے نسبتا چھوٹی اور کم مکالمے والی فلم کا انتخاب کیا۔ میں عارف کریم کا بہت شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے مجھ سے بہت تعاون کیا، رہنمائی کی اور سوفٹ وئیر وغیرہ کے حوالے سے مدد کی۔ عارف نے حوصلہ نہ دیا ہوتا تو شاید میں نے اتنی جلدی یہ کام نہیں کرنا تھا۔
یہ سب ٹائٹل اردو زبان میں پہلا اس طرح سے ہے کہ اس سے پہلے جو اردو سب ٹائٹل سامنے آتے رہے، وہ ایمبڈ ہوتے ہیں یعنی ویڈیو کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں اور ان کو الگ سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ سو، آپ کو وہ اردو سب ٹائٹل دیکھنے کے لیے پوری مووی کی سی۔ڈی لینی ہوگی، لیکن srt فائل سے آپ نے کسی بکھیڑے میں نہیں پڑنا۔ آپ کے پاس جو فلم ہے، آپ اس کا سب ٹائٹل بہ آسانی انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ سب ٹائٹلز حاصل کرنے کی مشہور سائٹس اوپن سب ٹائٹلز اور مائی سب ٹائٹلز وغیرہ ہیں جہاں سے آپ کو بہت سی زبانوں میں سب ٹائٹل مل جائیں گے لیکن اردو میں نہیں۔ بہرحال، امید ہے کہ جلد ہی مزید کچھ موویز کے اردو سب ٹائٹل پیش کیے جاسکیں گے۔
ترجمہ پر تبصرہ یا رائے کھلے دل سے دیں۔ ہوسکتا ہے کچھ جگہ مجھ سے غلطی ہوئی ہو۔ بعد میں اپ۔ڈیٹ کردی جائے گی۔ ان شاء اللہ
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


December 30, 2008 at 9:27 AM
بہت خوب عمار! واقعی یہ بہت اہم کام ہے۔ ہمارے ہاں HBO اور دیگر فلمی چینل کروڑوں کا بزنس کرتے ہیں لیکن یہاں کے عوام کی سہولت کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ اب انگریزی سب ٹائٹلز دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات ماری گئی ہے۔ یہ کام دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔
ویسے ایک بات بتا دوں کسی زمانے میں Pulse Global کی وڈیو کیسٹیں آیا کرتی تھیں اوریجنل پرنٹ اور ڈولبی اسٹیریو ساؤنڈ کے ساتھ۔ ان میں اردو سب ٹائٹلز ہوا کرتے تھے۔ گو کہ ان میں اردو کی مکمل سپورٹ نہیں ہوتی تھی بلکہ عربی الفاظ سے ہی اردو لکھی جاتی تھی (یعنی گ، چ، ڈ وغیرہ نہیں ہوتے تھے) لیکن اس کے باوجود وہ بہت شاندار کوشش تھی۔
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 9:48 AM
گل کیتی اے جی شیرا
یہ سب ٹائیٹل ترجمہ کرنا بڑا اوکھا کام ہے
میں بھی یہی بتانے والا تھا کہ پلس گلوبل والے اردو سب ٹائیٹل کے ساتھ دیتے تھے فلمیں
لیکن فانٹ وہی ٹائپ رائیٹر والا
جس میں ہمارے میٹرک کے پرچے چھَپ کر آتے تھے
اور یہ فانٹ سیلیکٹر والا سبق آپ نے ابھی تک اردو ماسٹر پر نہیں دیا سر جی
ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر ہمارے ڈاکٹر
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 10:52 AM
بہت اچھی کوشش ہے ، اصل میں ہم اردو سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ورنہ کچھ یورپین ڈی وی ڈیز اردو سب ٹائیٹل بناتی ہیں، مگر کھپت نہ ہنونے کی وجہے سے اور ڈی وی ڈی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی انہیںنہیں دیکھ پاتا ۔ ۔ ۔
کافی عرصہ پہلے پی ٹی وی نے فارمیٹڈ فانٹس کے ساتھ کچھ عربی اور فارسی ڈراموں کی اور فلموں کی سب ٹائٹلنگ کی تھی مگر وہ بھی ایک ناکام تجربہ تھا ۔ ۔
کیونکہ ہمارے ہاں کے پڑھے لکھے لوگ صرف انگلش میںہی یہ چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
آپ اگر ایس آر ٹی کو استعمال کریں گے تو زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی ڈی وی ڈی فارمیٹ اور آجکل کی بلو رے میںبھی استعمال ہو سکتا ہے اور سب ٹائٹل کو ایڈ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ ۔
اللہ آپ کو ایسے مزید نئے کام کرنے کی ہمت دے )آمین(
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 11:01 AM
ابوشامل!
وہ جو ویڈیو کیسٹس کے ساتھ اردو سب ٹائٹل ہوتے تھے، وہ ایمبڈ ہوتے تھے نا۔ یہ تو الگ سے یونی کوڈ فائل دستیاب ہے اور ایسا کام پہلے نہیں ہوا ہے۔ ایمبڈ سب ٹائٹل تو اب بھی مل ہی جاتے ہیں۔ اس کی وضاحت تحریر میں بھی کیے دیتا ہوں ابھی۔
ڈفر!
میرے بھائی! میں کیا کروں۔۔۔ کئی جگہ پھنسا ہوا ہوں۔ ادھورا لکھ کر چھوڑا ہوا ہے یہ سبق۔ کوشش کرتا ہوں کہ جلد مکمل کردوں۔
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 11:17 AM
اظہر الحق!
بہت شکریہ۔واقعی، خدا مجھے ہمت دے کہ اردو کے حوالے سے مزید ایسے ہی کام کرسکوں۔ آپ بے فکر رہیں، ہر سب ٹائٹل کی srt فائل بھی ضرور پیش کرتا رہوں گا۔
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 12:56 PM
کیونکہ ہمارے ہاں کے پڑھے لکھے لوگ صرف انگلش میںہی یہ چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
پڑھنے لکھا غلاما نہ طبقہ جو سمجھتے ہے کہ کا لے انگریز بن گئے ہے
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 12:57 PM
کھنے تو بھول گیا تھا
ما شا ء اللہ اچھا کام کیا ہے ۔۔۔جا ری رکھے
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 1:05 PM
بہت خوب عمار!۔۔۔۔۔۔۔واقعی ایسی کاوش اس سے قبل میری نظر سےگزری!۔۔۔۔۔فُل مارکس ٹو یو!

شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر بش کو جوتے لگائیں!
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 2:20 PM
زبردست کام کیا ہے عمار.. تم تو چمیمپئن بنتے جارہے ہو..
مکی کے بلاگ سے آخری تحریر لینس نے لینکس کا ورژن 2.6.28 جاری کردیا..
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 2:39 PM
اس شاندار کارنامے پر آپ کو مبارکباد۔
میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر بینظیر کے قاتل کون؟
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 3:29 PM
starlite ٹی وی بہت پہلے سے اردو سب ٹائیٹل فلمز جاری کر رہا ہے
عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر لعنت بے شمار
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 8:04 PM
بہت شاندار!
دل خوش کردیا!!
زندباد! معلوم ہوتا ہے اردو کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید مستحکم ہوتا جائے گا!!!
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 8:16 PM
میں اس سے پہلے ہیری پوٹر کی چار فلموں، بچہ ہائے آسمانی کے سب ٹائٹل ترجمہ کرچکا ہوں۔ میں ان سب ٹائٹلز کو ڈی وی ڈی پر بھی لکھ سکتا ہوں اور وہ ڈی وی ڈیز کسی بھی ڈی وی ڈی پلیر پر چلائی جاسکتی ہیں۔ تاہم ابھی مجھے صرف ہارڈ سبز پر کام کرنا آیا ہے۔ جس کا مطلب ہے سب ٹائٹلز بند نہیں کئے جاسکتے۔
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 8:23 PM
میرا والا طریقہ کار یہاں درج ہے۔
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 9:51 PM
روسی شہری!
بہت شکریہ۔ اس پڑھے لکھے غلامانہ طبقے کی کیا بات کریں اب۔
شعیب سعید شوبی!
بہت شکریہ میرے بھائی۔۔۔ ابھی آپ کو بھی فل مارکس ملنے والے ہیں
مکی!
شکریہ۔ چیمپئین تو آپ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر ہمیں بھی کچھ کام کرنے کا جوش چڑھتا ہے۔
میرا پاکستان!
شکریہ جناب۔
عبد القدوس!
اسٹار لائٹ میرا دیکھا ہوا چینل ہے اور پسندیدہ بھی۔ جب تک میرے کیبل والے نے لگائے رکھا، میں نے بہت انجوائے کیا۔ دراصل ایسے اردو سب ٹائٹلز پہلے سے موجود ہیں جنہیں ڈی وی ڈی کے ساتھ جوڑا گیا ہوتا ہے، ان کو ہارڈ سب ٹائٹل کہا جاتا ہے۔ آپ کو ایسے سب ٹائٹلز کی فائل الگ سے دستیاب نہیں ہوتی۔ اس بات کی وضاحت میں نے تحریر میں بھی کی ہے۔ یہ سب ٹائٹل پہلا اس لحاظ سے ہے کہ علیحدہ سے دستیاب ہے۔
اچھا؟ ذرا آپ ایک سب ٹائٹل ان سے لاکر دکھادیں اگر وہ جاری کررہے ہیں تو۔
شعیب صفدر!
بہت شکریہ۔ کیا خیال ہے، آپ کو بھی پکڑوں اس کام کے لیے؟
نعمان!
آپ کو یاد ہوگا کہ اس بارے میں سب سے پہلی بات چیت آپ ہی سے ہوئی تھی اور میں اس بات پر ضد کررہا تھا کہ srt فائل میں اردو لکھی جائے گی تو ظاہر کیوں نہیں ہوگی۔ آپ نے تب مجھے بتایا تھا کہ آپ ہیری پورٹر کی فلم کا سب ٹائٹل بناچکے ہوں لیکن ہارڈ سبز۔۔۔ کیا آپ کے پاس ان تراجم کی ٹیکسٹ فائل موجود ہے؟ کیا وہ مل سکتی ہے؟
[جواب لکھیں]
December 30, 2008 at 10:48 PM
بہت خوب عمار بھائی ۔
زین زیڈ ایف کے بلاگ سے آخری تحریر میرا شہر
[جواب لکھیں]
December 31, 2008 at 2:55 PM
آپ نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے۔
بلو کے بلاگ سے آخری تحریر صدقے جائیں تیری مسیحائی کے
[جواب لکھیں]
December 31, 2008 at 3:12 PM
بہت اچھے بھیا،
میں نے وی ایل سی میں چلایا تو پہلی فائل نہیں چلی لیکن دوسری کام کرہی ہے، البتہ فرانسیسی کا ترجم نہیں ہے
فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر سولہواں نمبر
[جواب لکھیں]
December 31, 2008 at 5:17 PM
عمار میرے پاس ٹیکسٹ فائلز شاید ہوں کیونکہ میں نے انہیں ڈی وی ڈی پر ایمبیڈ کرلیا تھا۔ پھر ونڈوز کتنی ہی بار فارمیٹ ہوچکی ہے۔
خیر میں ایک ایسے طریقہ کار کی تلاش میں ہوں جس سے سب ٹائٹل ڈاؤنلوڈ کرے جائیں اور وی ایل سی میں بغیر کسی تبدیلی کے پلے کئے جاسکیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اے ایس ایس یا اے سی سی میں ہم جب سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ ڈیفائن کرتے ہیں تو اکثر میڈیا پلئر اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ یعنی ہر سب ٹائٹل فائل کے ساتھ ہمیں ایک این ایف او یا ریڈ می فائل بھی رکھنا ہوا کرے گی جس میں اس فائل کو استعمال کرنے کا طریقہ درج ہو۔
میری خواہش ہے کہ میں ایسا طریقہ ڈھونڈ سکوں جس سے اردو سب ٹائٹل ڈی وی ڈیز میں شامل کءے جاسکیں اور انہیں مرضی کا مطابق کھولا یا بند کیا جاسکے۔ اس طرح انہیں کسی بھی ڈی وی ڈی پلئر میں چلایا جاسکے گا۔
[جواب لکھیں]
December 31, 2008 at 9:20 PM
زین زیڈ ایف!
شکریہ دوست۔
بلو!
واقعی
فیصل!
ہمم۔۔۔ میرا ارادہ ہے کہ بعد میں اس ترجمے کو اپ۔ڈیٹ کروں فرانسیسی مکالمات کے ترجمے کے ساتھ، ان شاء اللہ۔
میرے بھائی! وی ایل سی پلئیر واقعی acc فائل کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اور فرانسیسی کا ترجمہ
نعمان!
وی ایل سی پلئیر srt فائل میں فارمیٹنگ اگرچہ نظر انداز کردیتا ہے لیکن کم از کم یونی کوڈ اردو ترجمہ تو پڑھ ہی سکیں گے لوگ۔ B.Sپلئیر اس لحاظ سے بہترین ہے کہ آپ srtفائل کے سب ٹائٹل چلاکر اس کی فارمیٹنگ پلئیر ہی میں کرسکتے ہیں لیکن یہ پلئیر مفت جو نہیں۔
[جواب لکھیں]
December 31, 2008 at 10:43 PM
یاھووووووووووووووووووووووووووو!
مجھے بھی مل گئے مجھے بھی مل گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمار کی جانب سے ’’فل مارکس‘‘۔
لیکن یار ایسے کام نہیں چلے گے۔ اب چوہے کے بچے کو اپنے بلاگ پر بھی لگاؤ۔ گھبرانا مت ۔ چوہا مر چکا ہے۔ وہ تمہارا بلاگ ہرگز نہیں کترے گا۔البتہ بلی کی گارنٹی میں نہیں دے سکتا!

شعی سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر چوہے کا بچہ (متحرک نظم)
[جواب لکھیں]
January 1, 2009 at 3:32 PM
گریٹ! اسی طرح اردو زبان کی خدمت جاری رکھو!
آن لائن اخباری رپوٹر کے بلاگ سے آخری تحریر Bank Islami and online banking
[جواب لکھیں]
June 29, 2009 at 11:55 AM
سب ٹائٹلز(Subtitles) کو ویڈیو میں کس طرح شامل کیا جاتا ہے؟
[جواب لکھیں]
July 28, 2009 at 12:49 PM
Urdu k Sub Tittle Q nahin hote:( dastiyab
[جواب لکھیں]
September 29, 2009 at 2:05 PM
شاندار۔۔۔
خورشیدآزاد´s last blog ..نہیں نہیں ایسا نہیں ہوگا. فل سٹاپ
[جواب لکھیں]
October 20, 2009 at 8:37 PM
[جواب لکھیں]
November 5, 2009 at 1:07 PM
اوہ ہو یہ تو تیکنیکی باتیں ہیں جو مجھے سے 4 کلو میٹر دور سے گزرتی ہیں میں گلطی سے یہان آگئی میرے پلے نہین پڑین گی یہ
[جواب لکھیں]
November 7, 2009 at 1:00 AM
زينب کہاں گُم ہو گئ ہو آپ؟ واپِس آؤ نا
شاہدہ اکرم´s last blog ..ماں پياری ماں
[جواب لکھیں]
November 8, 2009 at 10:33 AM
سلام شاہدہ آپی اب واپس آکے کیا فائدہ سب لوگ تو فاتح بھی پڑھ چکے ہیں مجھ پر
[جواب لکھیں]
November 13, 2009 at 3:50 PM
زینب! زحمت نہ ہو تو ای۔میلز چیک کرکے جواب دے دینا۔
[جواب لکھیں]
November 17, 2009 at 9:30 PM
سب ٹائٹلز بنانے کیلئے کوئی سوفٹ وئیر بھی ہے ؟؟؟
اگر ہے تو کونسا ہے.
[جواب لکھیں]
November 18, 2009 at 11:26 AM
فرحان، میں تو یہ سوفٹ ویئر استعمال کرتا ہوں:
http://blog.aegisub.net/
[جواب لکھیں]
November 21, 2009 at 2:47 PM
http://blog.aegisub.net سے توASS ایکسٹینشن کی فائل بنتی ہےاس فائل کوsrt ایکسٹینشن میں کس طرح تبدیل کیا جائے ؟؟؟؟
[جواب لکھیں]
November 23, 2009 at 4:17 PM
جی، یہ سوفٹ وئیر تو ass ایکسٹیشن ہی کی فائل بناتا ہے۔ srt کے لیے تو مینول ہی کام کرتا ہوں.
[جواب لکھیں]
December 2, 2009 at 3:01 PM
اردو سب ٹائٹلز کی سخت ضرورت ہے – ہمارے ناظرین بہت سے عالمی معیار کے پروگرامز اور ذہنوں کو کھولنے والی ہالی وڈ کی فلموں سے صحیح طور پہ نہ تو لطف اندوز ہو سکتے ہیں نہ ہی اُن کے علم میں اضافہ ہوتا ہے. شکریہ
[جواب لکھیں]
December 3, 2009 at 10:44 AM
محمد شمشاد احمد!
جی جناب. میری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں مزید کچھ کام کرسکوں.
[جواب لکھیں]