ورڈ پریس 2.7

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا

یعنی کہ ورڈ پریس کا نیا ورژن 2.7 جاری کردیا گیا ہے۔ ابھی میں اپنے بلاگ پر لاگ۔ان ہوا تو اپ۔گریڈ کرنے کا اعلان چسپاں تھا۔ لہٰذا میں نے پہلی فرصت میں آٹومیٹک اپ۔گریڈ پلگ۔ان کے ذریعے ورڈ پریس اپ۔گریڈ کرلیا۔ یہ ورژن واقعی یہ کوووووووووول ہے۔ورڈ پریس کا پورا انٹرفیس ہی بدل گیا ہے۔

اس بارے میں تفصیل جلد ہی آپ پڑھیں گے اردو ماسٹر پر۔ اس کے علاوہ اردو ویب پر اس ورژن کا اردو پیکج تیار کرنے کا کام بھی ان شاء اللہ جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

متفرقات

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ورڈ پریس 2.7“ پر 14 تبصرے
  1. مکی نے لکھا:

    عمار یہ بتاؤ کہ نئے ورژن پر پرانی تھیم چلیں گی یا نہیں..؟ اس کے علاوہ اپگریڈ کا تفصیلی طریقہ لکھ دو یا سرسری ہی بتا دو میں 2.3.2 استعمال کر رہا ہوں..

    مکی کے بلاگ سے آخری تحریر فائر فاکس 3 کے ترجمہ کی تیاری

    [جواب لکھیں]

  2. راشد کامران نے لکھا:

    نیا ورژن واقعی دیکھنے میں تو کول ہے۔ مکی صاحب میری تو صدیوں پرانی ٹیمپلیٹ ٹکا کے چل رہی ہے اور کوئی مسئلہ دیکھنے میں نہیں آیا۔۔

    راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟

    [جواب لکھیں]

  3. عبدالقدوس نے لکھا:

    اچھا بھائی باقی سب کام چھوڑو مجھے یہ بتاو کہ بلاگ رول کے اندر جو روابط ہوتے ہیں وہ کیسے تبدیل کرسکتے ہیں ورڈ پریس میں ایڈمن پینل سے نہیں‌ پی ایچ پی کی بات کر رہا ہوں‌مجھے تو اس کا کوڈ نہیں ملا

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر مفت ڈومین نیم جیتنے کا طریقہ

    [جواب لکھیں]

  4. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    مکی!
    پرانی تھیمز کیوں نہیں چلیں گی بھائی؟ چلنا تو چاہئے۔ میرے پاس تو سیٹ ہیں ساری۔ اپ۔گریڈ پلگ۔ان کے ذریعہ کیوں نہیں کرلیتے؟ کوئی جھنجھٹ نہیں ہوتا۔ پلگ۔ان کا ربط پوسٹ میں شامل کیا ہے میں نے۔

    راشد کامران!
    واقعی۔۔۔ :-)

    عبد القدوس!
    بھائی، پی۔ایچ۔پی سے بلاگ رول میں کیا چینج کرنا ہے؟؟؟ بلاگ رول دکھانے کا ربط سائیڈبار ڈاٹ پی ایچ پی میں شامل ہوتا ہے۔

    [جواب لکھیں]

  5. ڈفر نے لکھا:

    میں نے 7۔2 استعمال کر کے دیکھا ہے لوکل سرور پر، میرا تھہم تو پوری طرح سپورٹڈ ہے لیکن مزید لوگوں‌کی فیڈ بیک کا انتظار کر رہا ہوں، اچھا عمار یہ بتائیے کہ یہ اپگریڈ ٹول کوئی پنگا تو نہیں کرتا نا؟ سب ٹھیک ٹھیک اپگریڈ ہوتا ہے نا؟

    [جواب لکھیں]

  6. عبدالقدوس نے لکھا:

    حضرت میں چاہتا ہوں کہ ایک ہی وقت میں تمام ذیلی بلاگز کا بلاگ رول تبدیل ہوجائے کیا

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر مفت ڈومین نیم جیتنے کا طریقہ

    [جواب لکھیں]

  7. ماوراء نے لکھا:

    لوکل سرور پر اپگریڈ کیا ہے۔ ہے تو زبردست۔ لیکن میری ایک پوسٹ کے علاوہ ساری غائب ہو گئی ہیں۔ :hunh:

    [جواب لکھیں]

  8. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ڈفر!
    اب کس کس کی فیڈ بیک کا انتظار کریں گے؟ آگیا تو اپ۔گریڈ کرہی لیں۔ کوئی مسئلہ ہوا تو اگلی ریلیز آجائے گی۔ :P پنگا ہوتا تو نہیں ہے کچھ۔ ہاں ساتھ ساتھ وہ بیک۔اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط دیتا ہے، اس بیک اپ کو ضرور ڈاؤنلوڈ کرلیجیے گا۔ کام آئے گی۔

    عبد القدوس!
    آپ ورڈ پریس ملٹی یوزر کے بارے میں پوچھ رہے ہیں؟؟؟

    ماوراء!
    ایسا کیا؟؟؟ :hayn: تم نے ابھی اپنا بلاگ اپ۔ڈیٹ نہیں کیا ہے؟

    [جواب لکھیں]

  9. عبدالقدوس نے لکھا:

    جی ہاں لیکن میرے خیال سے ملٹی یوزر میں بھی وہی ورڈ‌پریس استعمال ہوتا ہے

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر جماعت الدعوۃ ، الرشید ٹرسٹ بھی دہشتگرد ہے

    [جواب لکھیں]

  10. عادل جاوید چودھری نے لکھا:

    میرا بلاگ جو اردو ٹیک پر ہے وہ تو آٹومیٹک اپ ڈیٹ سے اپ ڈیٹ ہو گیا ہے لیکن میری اپنی ڈمین پر بھی ایک انگریزی بلاگ ہے لیکن وہ اپ ڈیٹینگ کے دوران فیل ہو جاتا ہے :oops: اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟؟؟؟؟ :hmm:
    عادل جاوید چودھری کے بلاگ سے آخری تحریر کار کی زبردست ترین اشتہاری ویڈیو

    [جواب لکھیں]

  11. ماوراء نے لکھا:

    نہیں میں نے نہیں کیا ابھی۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے۔ اور پھر کہاں میں دوسروں کی منتیں کرتی پھروں گی۔ ;P

    [جواب لکھیں]

  12. فرحت کیانی نے لکھا:

    عمار! بے وقوفانہ سوال ہے :0 لیکن پھر بھی پوچھ رہی ہوں ۔ یہ بتائیں کہ میں بھی آٹومیٹک اپ۔گریڈ پلگ ان کے ذریعے اپ گریڈ کر لوں؟ کوئی گڑ بڑ تو نہیں ہو گی؟

    [جواب لکھیں]

  13. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    عادل جاوید چودھری!
    کیا دوسرے بلاگ پر پلگ۔ان ٹھیک سے کنفیگر ہے؟ ایرر کیا آتا ہے؟

    ماوراء!
    :P

    فرحت کیانی!
    بے وقوفانہ سوال کیوں بھلا؟ ٹینشن تو ہوتی ہی ہے سب کو۔۔۔ آپ اپ۔گریڈ کرلیں لیکن بیک۔اپ ضرور لے لیجیے گا احتیاطا۔ پلگ۔ان سے اپگریڈ کے دوران آپ کو بیک اپ ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک بھی دیا جائے گا۔

    [جواب لکھیں]

  14. فرحت کیانی نے لکھا:

    ہو گیا اپ گریڈ :)
    شکریہ عمار! ادھر تسلی ملی ، اُدھر میرا کام ہو گیا :-)
    فرحت کیانی کے بلاگ سے آخری تحریر پاکستان 2008

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔