ذمہ دار کون؟ پاکستان!!!

یہ “ویسا” والا ذمہ دار نہیں ہے جسے کہیں کہ “پاکستان بہت ذمہ دار ملک ہے۔” بلکہ یہ “ایسا” والا ذمہ دار ہے جسے کہتے ہیں کہ “پاکستان ہر مصیبت کا ذمہ دار ملک ہے۔” بھئی، ہندوستانی لوک سبھا پر حملہ ہوا، ذمہ دار کون؟ پاکستان! سمجھوتہ ایکسپریس کا حادثہ ہوا۔ ذمہ دار کون؟ پاکستان!! ممبئی حملے ہوئے، ذمہ دار کون؟ پاکستان!!!

خیر، ہندوستان میں جو کچھ ہوتا رہا اور جو کچھ ہوتا رہے گا، امید قوی ہے کہ اس کا ذمہ دار پاکستان ہی کو ٹھہرایا جاتا رہے گا۔ لیکن اندر کی خبریں ہیں کہ عراق میں عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراقی وزیر اعظم نور المالکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو جوتے مارے، ذمہ دار کون؟؟؟ پاکستان۔۔۔ پاکستان۔۔۔ پاکستان!!! کیوں بھلا؟؟

جوتے سیالکوٹ کے بنے ہوئے تھے :P

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ذمہ دار کون؟ پاکستان!!!“ پر 14 تبصرے
  1. محمد وارث نے لکھا:

    اجی واہ صاحب، یہ کہاں سے علم ہوا کہ جوتے سیالکوٹ کے بنے ہوئے تھے۔

    [جواب لکھیں]

  2. زین زیڈ ایف نے لکھا:

    وارث‌بھائی آپ بھی بھاگ جائیں کہیں‌آپ کو ہی گرفتار نہ کرلیں
    ———-
    میں نے جنگ میں فرنٹ پیچ پر ایک سنگل کالم خبر کی سرخی دیکھی اس میں بھی لکھا ہوا تھا کہ اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان ہے لیکن میں نے خبر کی تفصیل نہیں‌ پڑھی۔

    زین زیڈ ایف کے بلاگ سے آخری تحریر ’’چربیلی‘‘ایک جاہلانہ رسم

    [جواب لکھیں]

  3. بلو بلا نے لکھا:

    میں نے اس اسی طرح کی ایک پوسٹ اپنے بلاگ پر بھی کی تھی اگر اجازت ہو تو یہ بھی اس میں ایڈ کر دوں؟؟؟؟
    http://www.billubilla.com/?p=71

    بلو بلا کے بلاگ سے آخری تحریر آج کا کالم

    [جواب لکھیں]

  4. مکی نے لکھا:

    اور جوتے میں نے بنائے تھے.. :P
    مکی کے بلاگ سے آخری تحریر دعوتِ ترجمہ

    [جواب لکھیں]

  5. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    محمد وارث!
    لگتا ہے آپ کو ابھی سے فکر لاحق ہوگئی ہے سیال کوٹ کی۔ :razz: یہ صرف مذاق اڑایا جارہا ہے، ٹینشن نہیں لینے کا۔

    زین زیڈ ایف!
    ایسی باتیں اب ایس۔ایم۔ایس پر بھی گردش کررہی ہیں۔ چٹکیاں لینے کا بہانا مل گیا ہے سب کو۔

    بلو بلا!
    کرلیجیے شامل۔۔۔ ویسے آج صبح وہ پوسٹ دیکھ کر ہی مجھے یہ لکھنے کا خیال آیا تھا۔ :P

    مکی!
    آپ محفوظ تو ہیں نا پھر؟؟؟ اگر جوتا بنانے والے کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا گیا تو میں ضرور ایک کوشش کروں گا۔ ;P

    [جواب لکھیں]

  6. محمد وارث نے لکھا:

    کیوں نہ لوں ٹینشن بھائی، پتہ نہیں کس نے بنائے وہ جوتے، کاش وہ اس جوتوں والی فیکٹری میں بنتے جس میں پچھلے تین ماہ سے میں کام کر رہا ہوں :razz:

    [جواب لکھیں]

  7. بلو بلا نے لکھا:

    چلیں اگر وہ پوسٹ دیکھ کر لکھا تھا تو پھر کوئی بات نہیں ہم اس پوسٹ کو اپنی پوسٹ کا دوسرا حصہ سمجھ لیتے ہیں

    بلو بلا کے بلاگ سے آخری تحریر آج کا کالم

    [جواب لکھیں]

  8. عبدالقدوس نے لکھا:

    میں نے سنا اور پڑھا ہے کہ منتظر خاص طور پر عراقی جوتے پہن کر گئے تھے

    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر بش کو مارے گئے جوتوں کا سراغ لگا لیا گیا !

    [جواب لکھیں]

  9. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    پہلے گھر کی خبر لیجئے ۔ آپ کا بلاگ اُردو سیارہ سے نہیں کھلتا جبکہ میرے بلاگ پر دیئے ربط سے کھلتا ہے ۔ کیوں ؟ ؟ ؟

    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر ممبئی دہشتگردی ۔ اصل مُجرموں کی پردہ پوشی

    [جواب لکھیں]

  10. بلوُ نے لکھا:

    ٌپچھلے دو دن سے آپ کے بلاگ میں کوئی مسئلہ تھا شائد کھل ہی نہیں رہا تھا؟؟؟ خیر تھی؟؟؟

    بلوُ کے بلاگ سے آخری تحریر گکھڑ پلازہ راولپنڈی

    [جواب لکھیں]

  11. شعیب خالق بلوچ نے لکھا:

    عمار
    میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بنا ہوں ۔ یہ بیان جوتے نے صدر بش کو دیا ہے۔ :haha:
    شعیب خالق بلوچ کے بلاگ سے آخری تحریر بارش کا سیزن

    [جواب لکھیں]

  12. مکی نے لکھا:

    عمار.. گھر کا بھیدی ہی لنکا ڈھاتا ہے.. :D

    [جواب لکھیں]

  13. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    میرے بلاگ کے ساتھ کوئی مسئلہ تھا؟؟؟؟ :hmm: واقعی کچھ گڑبڑ تھی۔ میں نے ایک تحریر بھی لکھی تھی جو اب غائب ہے۔۔۔ پتا کرنا پڑے گا۔۔۔ :uff:

    [جواب لکھیں]

  14. ماوراء نے لکھا:

    میں نے سنا ہے کہ جوتا ترکی کا بنا ہوا تھا۔ :D

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔