تحاریر برائے ماہ January, 2009
نمونہ
جامعات میں بہت سے نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں، اور میں بھی انہی میں سے شاید ایک ہوں۔
دنیا جائے جینز میں اور میں قومی لباس میں۔ زمانہ بھاگے انگریزی کی طرف اور میں حاضری لگتے ہوئے بھی “یس سر” یا “Present” کے بجائے پکاروں”حاضر”۔
جامعہ نامہ۔ چوتھی قسط
اففف۔۔۔ حد ہی ہوگئی۔ جمعرات کو مضمون “تعلیم” کی پہلی کلاس تھی جسے نو بج کر بیس منٹ پر شروع ہونا تھا۔ تھوک کے حساب سے طلبہ در آئے یہاں تک کہ کمرہ چھوٹا پڑگیا۔ عجیب دنگل مچا رہا۔ پھر اعلان ہوا کہ دوسرے کمرے میں منتقل ہونا ہے۔ ابلاغِ عامہ کے پرانے کمروں میں لے جایا گیا۔ تھوڑی دیر میں وہاں ایک خاصی عمر کے موصوف داخل ہوئے اور آگے آکر ڈائس پر کھڑے ہوگئے۔ کچھ عجیب و غریب حرکات کیں اور پھر بہ آوازِ بلند سلام کیا۔ سب نے سلام کا جواب دیا تو انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے ہونٹوں کو بند کیا اور یہ تھا خاموشی کا حکم۔ موصوف نے اچھوتے انداز سے بات کا آغاز کیا، الٹی سیدھی حرکات کیں، ہنسایا، نقلیں اتاریں۔۔۔ کچھ وقت کے لیے کمرہ جماعت بالکل کسی اسٹیج ڈرامے کا منظر پیش کررہا تھا۔ یہ موصوف پروفیسر ڈاکٹر سراج خلجی صاحب تھے۔
بعد از داخلہ
بعد از داخلہ اگرچہ میں باتیں تو آگے کی لکھ چکا ہوں لیکن سوچا کہ یہ بھی بتاتا چلوں کہ جب آپ کا جامعہ میں داخلہ ہوجائے تو کیا کچھ کرنا ہوتا ہے۔ جامعہ جاکر اس شعبے کی عمارت کا پتا کریں جس میں آپ کا داخلہ ہوا ہو۔ گھبرائیں نہیں، ایسے دنوں میں اکثریت [...]
چھوٹا کراچی
کراچی کو چھوٹا پاکستان (Mini Pakistan) کہا جاتا ہے اور اگر میں جامعہ کراچی کو چھوٹا کراچی (Mini Karachi) کہوں تو بے جا نہ ہوگا۔ آپ جامعہ میں داخل ہوں تو کسی طور ایک چھوٹے شہر سے کم کا ماحول نہیں ملے گا۔ جامعہ کراچی کا رقبہ تقریبا اٹھارہ سو ایکڑ ہے۔ اس چھوٹے کراچی میں آپ کو تقریبا ہر علاقے، ہر صوبے بلکہ پاکستان سے باہر دیگر ممالک کے طلباء بھی ملیں گے۔ یہاں عمارات بھی ہیں، باغات بھی ہیں، گاڑیاں بھی چلتی ہیں، جامعہ ہی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے رکشوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ مخصوص اوقات پر گاڑیاں بھی چلا کرتی ہیں۔ غرض یہ کہ اس وسیع و عریض علاقے میں ایک چھوٹا سا شہر آباد ہے۔
سگریٹ ہے؟
سردار جی پہنچے دکان دار کے پاس اور پوچھا: سگریٹ ہے؟ دکان دار: ہم سگریٹ نہیں بیچتے۔ اگلے دن۔ سردار: سگریٹ ہے؟ دکان دار: میں نے تمہیں کل بھی بتایا تھا کہ ہم سگریٹ نہیں بیچتے۔ اگلے دن۔ سردار: سگریٹ ہے؟ دکان دار: ابے تمہیں آرام سے سمجھ نہیں آتی کہ ہم سگریٹ نہیں بیچتے۔ [...]

