نیا سال ۔۔۔ نیا منظر

میرے بلاگ کے تمام قارئین کو نیا اسلامی سال 1430ھ اور نیا عیسوی سال 2009ء بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس سال ہمیں اپنے مکمل حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

گزرے سال میں کیا کیا اہم تھا، اس کا جائزہ میں الگ تفصیلی تحریر میں لینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ لیکن اس نئے سال پر بہت کچھ نیا ہے۔ میں نے اور ماوراء نے منظرنامہ کو الگ سے ڈومین اور ہوسٹنگ پر منتقل کیا ہے (ماوراء اور wirepaq کا بہت شکریہ)، پھر آج سے میری جامعہ بھی شروع ہوگئی ہے (برائے نام ہی سہی)۔ :P جامعہ کراچی میں مجھے شعبہ تعلیم میں داخلہ ملا ہے۔ آج پہلے دن گیا تھا، بس گھوم پھر کر واپس آگیا۔ آثار نظر آرہے ہیں کہ اب میں آہستہ آہستہ غائب ہوتا جاؤں گا۔ صبح کو جامعہ، دوپہر میں جامعہ سے سیدھا دفتر کو۔۔۔ رات گئے دفتر سے گھر واپسی تو بس۔۔۔ پھر نہ وقت نہ ہمت۔ اللہ جانے کیا ہوگا۔

متفرقات

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”نیا سال ۔۔۔ نیا منظر“ پر 13 تبصرے
  1. شعی سعید شوبی نے لکھا:

    آپ کو بھی دونوں نئے سال مبارک ہوں عمار!
    تو جناب شعبہ تعلیم میں ’’داخل‘‘ ہو گئے۔ مبارک ہو بھئی، ویسے کیا آپ نے اسی میں اپلائی کیا تھا یا جامعہ والوں نے زبردستی ’’بھرتی‘‘ کر دیا۔ :hmm: میرا بھی ماسٹرز کے لئے جامعہ میں ایوننگ پروگرام میں داخلہ کا ارادہ ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایوننگ میں داخلے کب تک ہوں گے؟ پچھلے برس تو مئی کے مہینے میں ہوئے تھے۔

    شعی سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر چوہے کا بچہ (متحرک نظم)

    [جواب لکھیں]

  2. عبدالقدوس نے لکھا:

    :hmm: سال نو مبارک :no:
    عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر سالِ نو

    [جواب لکھیں]

  3. ڈفر نے لکھا:

    میرے خیال میں اچھا قدم ہے بلکہ اقدام
    منظر نامہ کو پھر سے شروع کرنا وہ بھی الگ ڈومین پر
    اور آپکا جامعہ جانا بھی،
    بہت بہت مبارک ہو آپکو، منظر نامہ اور جامعہ دونوں کی
    اچھی بچوں کی طرح دل لگا کر پڑھائی کرنی ہے
    دل پڑھائی کے ساتھ ہی لگے تو اور اچھا ہے
    نئے سال کی بھی مبارکباد قبول کریں

    [جواب لکھیں]

  4. مکی نے لکھا:

    نئے سال مبارک ہوں قبلہ.. یہ اچھا کیا جو منظرنامہ کو الگ ڈومین پر منتقل کردیا.. میں تو اس کے بارے میں بہت پریشان تھا..

    مکی کے بلاگ سے آخری تحریر ایک فرعون کی ممی

    [جواب لکھیں]

  5. ماوراء نے لکھا:

    نیا سال مبارک ہو۔
    ماوراء کا شکریہ؟ جب جب تم میرا شکریہ ادا کرتے ہو۔۔مجھے لگتا ہے کہ منظر نامہ صرف تم ہی چلا رہے ہو۔۔۔اور میں بس تمھاری مدد کروا رہی ہوں۔ :0 :oops: :ops:

    اتنی ٹف لائف۔۔مجھے حیرت ہے کہ تم سب کیسے مینج کر لیتے ہو۔اللہ تمھیں مزید ہمت دے۔

    [جواب لکھیں]

  6. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شعیب سعید شوبی!
    شکریہ بھائی۔ تعلیم میری دوسری ترجیح تھی، پہلی ترجیح ماس کمیونیکیشن رکھی تھی لیکن اس کے لیے مطلوبہ نتائج میں دو تین فیصد کمی تھی میرے پاس۔ ماسٹرز کے لیے ایوننگ پروگرام وہی پہلے کی طرح مئی ہی میں شروع ہوگا۔ اب تک تو یہی اطلاعات ہیں۔

    عبد القدوس!
    بہت شکریہ۔

    ڈفر!
    بہت شکریہ۔ دعا کریں بھائی جی۔

    مکی!
    میں نے جب اردو محفل پر آپ کا پیغام پڑھا کہ منظرنامہ کو الگ ڈومین پر کیا جائے تو میں نے سوچا، وہیں بتادوں کہ ہم تو کرچکے ہیں۔ پھر رہنے دیا کہ سامنے تو آنے دیں نا :razz:

    ماوراء!
    سوری :ops: میرا یہ مقصد نہیں تھا۔۔۔ تم نے توشرمندہ کردیا مجھے یہ بات کہہ کر۔ جاؤ، آئندہ نہیں کروں گا کسی بھی بات پر شکریہ۔ :P
    ٹف لائف۔۔۔ ابھی تو شروع ہوگی۔۔۔ پھر پتا نہیں کیا ہوگا میرا حال۔۔۔ کچھ دن سے تو مجھے نیند بھی صرف چار، پانچ گھنٹے کی مل رہی تھی۔۔۔ کل تو یہ حالت تھی کہ بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کے دوران ہی سورہا تھا اور آنکھیں کھول کر کھڑا نہیں ہوا جارہا تھا۔ :razz:

    [جواب لکھیں]

  7. ڈفر نے لکھا:

    کس بات کی دعا؟
    دل لگنے کی؟
    ہاں ہان کہنے کی کیا ضرورت ہے؟
    میری ایسی دعائیں تمام نوجوانان ملت کے ساتھ ہیں
    اور یار پلیز یہ فانٹ سیلیکٹر والا ٹیوٹوریل بھیج دو نا اردو ماسٹر پر

    [جواب لکھیں]

  8. شعی سعید شوبی نے لکھا:

    چلیے کوئی بات نہیں عمار۔ تعلیم بھی اچھا شعبہ ہے۔ سنا ہے اس کا میرٹ بھی کافی ہائی ہوتا ہے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کو آپ کے تعلیمی عزائم میں کامرانی عطا کرے! ۔۔۔آمین!

    گویا میری اطلاعات ٹھیک تھیں۔ میں جس شعبہ میں داخلہ کا متمنی ہوں اس کے لئے بھی مارننگ میں داخلہ مشکل تھا۔ کسی اور شعبہ کا میرا ارادہ نہیں تھا، اس لئے میں نے مارننگ میں اپلائی نہیں کیا۔ ایوننگ میں غالب امکان تو یہی ہے کہ داخلہ ہوجائے گا، باقی اللہ مالک ہے۔ بہرحال میرے لئے بھی دعا کیجئے گا!۔۔۔۔شکریہ!

    شعی سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر چوہے کا بچہ (متحرک نظم)

    [جواب لکھیں]

  9. ماوراء نے لکھا:

    تم بھی شرمندہ ہو گئے۔۔۔دیکھو۔۔۔اوپر تمھارے شکریہ کہنے پر میں کتنا شرمندہ ہو رہی ہوں۔ :D
    میرا مقصد بھی تمھیں شرمندہ کرنا نہیں تھا۔ ;P

    ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر ٹیگ:”دو اور 2 چار“

    [جواب لکھیں]

  10. سارہ پاکستان نے لکھا:

    عمار بھائی
    نیا سال مبارک ہو۔۔۔۔
    اچھی بات ہے ذہین لوگوں کی پڑھائی ایسے ہی چلتی ہے ۔۔مزے مزے میں :D ۔۔کبھی یہ نہیں‌سوچناچاہیے کی میں‌آہستہ کیوں ہوں ہاں مگر یہ ہمیشہ سوچناچاہیے کی میں‌رک تو نہیں گیا۔۔۔آپ کے لیے کامیابی کی دعاہے۔۔
    آپ ماس کمیونیکیشن کرنا چاہتے تھے تو وی یو میں ایڈمیشن لے لیتے۔۔۔میری طرح گھر سے ہی مزے میں پڑھائی ہوجاتی۔۔۔۔
    بیسٹ آف لک فار یور برا ئیٹ‌ فیوچر :wel:
    سارہ پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر گناہ کا لطف

    [جواب لکھیں]

  11. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ڈفر!
    اوہو۔۔۔ سوری یار۔۔۔ میں تھوڑا مصروف ہوگیا تھا۔۔۔ چلو جلد ہی یہ سبق پڑھنے کو ملے گا۔ میں نے لکھ لیا ہے۔

    شعیب سعید شوبی!
    گڈ لک۔۔۔!!

    ماوراء!
    ہممم۔۔۔ اب بس :P

    ساہ پاکستان!
    بلاگ پر خوش آمدید۔ اور بات یہ ہے کہ وی یو اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہم جیسے نالائقوں کے لیے نہیں ہیں۔ ہم گھر میں بیٹھے نہیں پڑھ سکتے، سر پر پڑنا ضروری ہوتا ہے۔ :D

    [جواب لکھیں]

  12. ساہ پاکستان! نے لکھا:

    شکریہ ۔۔۔۔ہاں یہ بھی ہے یہ تو ہم جیسے نالائقوں کے لیے ہے۔۔۔۔۔۔۔
    آپ نے یہ نہیں‌بتایا کیا سر پر پڑنا ضروری ہوتا ہے :D :D

    [جواب لکھیں]


ٹریک بیک

  1. ماوراء » اجتماعی دعا



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔