ٹیگ۔ دو اور 2 ؟ چار۔
موبی نے ڈفر کو اور ڈفر نے ماوراء کو ٹیگ کیا، یوں یہ ٹیگ مجھ تک پہنچا۔ جوابات حاضر۔
چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتا ہوں
گھر
دفتر
سموسے والے کی دکان ![]()
اوررر۔۔۔ اب یونیورسٹی
چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتا ہوں، گھر والوں کے علاوہ
دفتر کے ساتھی
موبائل میں ایزی لوڈ کرنے والا
بس کنڈیکٹر
کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں
الحاج اختر ریسٹورنٹ
مہران آئس کریم
ریگل لسی کارنر ![]()
اوررر۔۔۔
ساحلِ سمندر
چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں
روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
چاند
میری پرانی رہائش گاہ
جنت۔۔۔
چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام
(ٹی وی تو دیکھنا ہی برائے نام کیا ہوا ہے)
خبریں
ریسلنگ
آف دی ریکارڈ (اے آر وائی پر کاشف عباسی کا پروگرام)
Hagemaru (جاپانی کارٹون ہے شاید لیکن POGOوالوں نے ہندی میں بہت خوب صورت ڈب کیا ہے)
چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں
کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان)
مسٹر بین سیریز
ہیری پورٹر سیریز
ریس (سیف علی خان)
اب باری ہے آگے چار لوگوں کو ٹیگ کرنے کی۔۔۔ کس کو کروں کہ اکثریت یا تو پہلے ہوچکی ہے یا غائب ہے۔ خیر۔۔۔
شگفتہ
فرحت کیانی
ساجد اقبال
بدتمیز بھائی صاحب، جانتا ہوں یہ جناب آج کل بہت مصروف ہوئے ہیں لیکن امید ہے کہ فرصت میں ضرور جواب لکھ دیں گے۔
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


January 9, 2009 at 12:50 AM
میرے بھائی اب تو آٹھوں جگہیں جہاں بار بار جاؤ گے اور جانا چاہو گے وہ یونیورسٹی ہی ہو گی
ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر وضاحت
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 1:04 AM
اس ٹیگ گیم سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ اردو بلاگرز کی اکثریت 2 اور 2 چار نہین کر سکتی۔۔اتنا کمزور حساب
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 1:08 AM
یار فرحت بہن کو تو میں نے ٹیگ کرنا تھا۔
میں تو اسی لیے ٹیگ کا جواب نہیںدے رہا تھا کہ 4 بلاگرز پورے نہیںہورہے تھے۔ فرحت بہن کا نام تو میں نے سوچا تھا اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب جلدی سے مجھے بھی چار بندے ڈھونڈ کر دو تاکہ میں ٹیگ کا جواب دوں ۔
اور یہ آپ کی پرانی رہائشگاہ کدھر ہے جناب ؟
سمسوے اور آئسکریم بہت پسند ہے آپ کو
زین زیڈ ایف کے بلاگ سے آخری تحریر محافظ قاتل بن گئے …….
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 2:38 AM
عمار تمہاری گنتی کافی خراب معلوم ہوتی ہے خشبو لگا کے..
مکی کے بلاگ سے آخری تحریر حرمِ مکی اور کیک
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 9:06 AM
صاحب نے کہیں 3 اور کہیں پانچ کردیا
عبدالقدوس کے بلاگ سے آخری تحریر احتجاج
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 10:21 AM
احمد!
نہیں، اس ٹیگ سے مجھے یہ پتا چلا کہ میری زندگی میں دوسرے لوگوں سے روابط کس قدر کم ہیں۔
مکی!
کیا ہوگیا بھئی؟ صرف ایک جگہ چار کے بجائے تین کردیے ہیں۔ وہ بھی اس لیے کہ لکھتے وقت چوتھا سمجھ نہیں آرہا تھا تو سوچا کہ آخر میں لکھتا ہوں لیکن ساتھ ساتھ دوسرے کاموں میں مصروف تھا تو ذہن میں نہیں رہا پوسٹ کرتے ہوئے۔
عبد القدوس!
تین تو نظر آرہے ہیں وہ بھی صرف ایک جگہ، پانچ کدھر ہیں؟
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 10:23 AM
آپ نے بھی اس گیم میں حصہ ڈال لیا ہے۔
شکاری کے بلاگ سے آخری تحریر ٹیگ دو اور دو چار
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 10:27 AM
ڈفر!
تم نہ آجانا یہاں ورنہ باقی جانے والے دن بھی سوچوں گا کہ رہنے دو، اس بندے کے ہوتے، کیا فائدہ جانے کا۔
نہیں یار، یونیورسٹی کے لیے اتنا کریز بھی نہیں۔۔۔سستی آجاتی ہے۔ اب آج بھی ٹلا مارا ہے اور کل بھی ٹلے کا پروگرام ہے دل کو یہ تسلی دے کر کہ پڑھائی تو سوموار ہی سے شروع ہوگی۔
زین زیڈ ایف!
یار اتنی مشکل سے تو میں نے بلاگرز ڈھونڈ کر گنتی پوری کی ہے۔۔۔ تم اردو سیارہ دیکھو نا۔
میری پرانی رہائش گاہ بھی کراچی ہی میں ہے، محمود آباد کے علاقے میں۔ چونکہ بچپن کا زیادہ عرصہ (قریب دس سال) وہاں گزرے ہیں، اس لیے خاص لگاؤ ہے اس جگہ سے۔
وضاحت: صرف جگہ ہی سے لگاؤ ہے۔
[جواب لکھیں]
January 9, 2009 at 11:56 PM
یعنی آپ نے بلاگرز ڈھونڈ کر نہیںدینے۔
اور اچھا کیا یہ وضاحت کردی ۔ ورنہ میں اگلا سوال اسی متعلق پوچھنے والا تھا
زین زیڈ ایف کے بلاگ سے آخری تحریر محافظ قاتل بن گئے …….
[جواب لکھیں]
January 11, 2009 at 12:46 AM
اگلی بار جب کوئی ٹیک کرے تو چار بلاگرز بھی ڈھونڈ کر دے
بلو کے بلاگ سے آخری تحریر فن کی خدمت؟؟؟
[جواب لکھیں]
January 12, 2009 at 2:20 AM
ایک بات سمجھ نہیں آتی
ضیا بھائی ! کہ “بدتمیز بھائی صاحب” سے آپ کی کیا مراد ہے؟
آپ کے بھائی صاحب بدتمیز ہیں یا بدتمیز آپ کا بھائی ہے؟
اویس نصیر کیانی کے بلاگ سے آخری تحریر World’s Coolest Digital Photo
[جواب لکھیں]
January 14, 2009 at 10:29 PM
بلو!
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب کوئی یہ ٹیگ آگے نہ بڑھائے؟
اویس ناصر کیانی!
نہ بدتمیز میرے بھائی ہیں نہ میرا بھائی بدتمیز ہے۔ بس یہ ایک صاحب ہیں جو خود کو بدتمیز کہلواتے ہیں لیکن ہیں بڑے اچھے بھائی۔
بلاگ پر خوش آمدید۔۔۔ میرے خیال میں یہ پہلی انٹری ہے۔
[جواب لکھیں]