پی جی (P.G)۔ جامعہ نامہ

کچھ انگریزی فلموں/ پروگرامز/ گیم یا رئیلیٹی شوز پر لکھا ہوتا ہے PG یعنی Parental Guidance۔مراد ہوتا ہے کہ بچے والدین کی رہنمائی کے بغیر نہ دیکھیں۔لیکن جامعہ کراچی اور پی جی کا کیا تعلق ہے؟ :P یہ اندازہ کرسکتے ہیں آپ؟

جامعہ کراچی میں مرکزی محمود حسین لائبریری اور کینٹین سے آگے بڑھ کر ایک مقام پی جی کے نام سے جانا جاتا ہے اور جامعہ کے اکثر طلبا کی زبان سے یہ لفظ سننے کو ملتا ہے کہ یار، پی جی میں ملتے ہیں۔ لیکن یہاں پی جی سے مراد ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ والدین کی رہنمائی (Parental Guidance) میں ملتے ہیں۔ :D جامعہ کراچی میں پی جی کا مطلب ہے ’’پریم گلی‘‘۔ :haha:

یہ مقام ایسا ہے جہاں کافی کینٹینز ہیں، درخت ہیں، چھاؤں ہوتی ہے، بینچز لگی ہیں۔۔۔ اور یہ مقام ایک وقت اس لیے مشہور تھا کہ یہاں جوڑے (couples) بیٹھا کرتے تھے۔۔۔ اللہ جانے اب بیٹھتے ہیں یا نہیں لیکن بہرحال اس مقام کا نام اسی مناسبت سے پی جی یعنی پریم گلی پڑ گیا ہے۔۔۔

جامعہ میں اب تک چار اسائنمنٹس مل چکے ہیں۔ اسلامیات کے اسائنمنٹ کا موضوع تھا: ’’اسلام کا تصورِ جہاد‘‘۔ یہ تو میں مکمل کرچکا ہوں۔۔۔ اب جو تین بچے ہیں وہ مطالعہ پاکستان، سیاسیات اور تعلیم کے ہیں۔۔۔ مطالعہ پاکستان کے اسائنمنٹ کے لیے میں نے جو موضوع منتخب کیا ہے، وہ ہے ’’کیا دو قومی نظریہ موجودہ دور میں قابلِ عمل ہے؟‘‘۔ تعلیم کے اسائنمنٹ کا موضوع ’’اسلامی تصورِ تعلیم و اہمیت، قرآن و حدیث کے حوالے سے‘‘ ہے۔ سیاسیات کے اسائنمنٹ کا موضوع پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے میں نے۔۔۔ ابھی تو یہ ٹینشن ہے کہ انہیں لکھنے کا وقت کب ملے گا۔۔۔ :sad: کیونکہ زیادہ تر طلبا کاپی پیسٹ پر اکتفا کرتے ہیں اور مجھ سے یہ نہیں ہوتا۔ جب تک میں خود نہ لکھوں، چین نہیں ملتا اس لیے لکھنے کا موڈ بنانے میں بھی وقت لگ جاتا ہے۔ :) خیر، اللہ مالک۔

جامعہ نامہ

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”پی جی (P.G)۔ جامعہ نامہ“ پر 19 تبصرے
  1. ماوراء نے لکھا:

    واہ۔۔۔۔جامعہ میں پریم گلیاں بھی۔۔!! ایسا کرو۔۔۔سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے ۔۔۔ ایک کیمرہ لو اور ایک درخت کے اوپر چڑھ جاؤ۔۔ اور سارا دن کی فلم بناؤ پریم گلی کی۔۔ خودبخود پتہ جائے گا کہ پریمی اب بھی وہاں بیٹھتے ہیں یا نہیں۔ :no:

    اچھا۔۔ یہ سیاسیات کی اسائمنٹ مکمل کر کے مجھے بھی بھیجنا۔ بلکہ موضوع کیا رکھا ہے یہ بھی بتانا۔ میرے پاس بڑی کتابیں ہیں۔۔ مدد کر دوں گی۔۔ میرا بھی مطالعہ ہو جائے گا۔ :D

    [جواب لکھیں]

  2. بوچھی نے لکھا:

    :-) :-)

    [جواب لکھیں]

  3. ساجداقبال نے لکھا:

    تم نے بلاگرز کو نظریہ پاکستان والے موضوع پر لکھنے کا کہا تھا۔۔۔۔تمہارا لگتا ہے چھاپے کا ارادہ تھا۔ :hmm:

    [جواب لکھیں]

  4. شعیب صفدر نے لکھا:

    یہ وہ جگہ ہے جو کالج لائف میں بھی طالب علم کے علم میں آ جاتی ہے کہ یونیورسٹی جاؤ گا تو دیکھو گا!!! :hmm:
    شعیب صفدر کے بلاگ سے آخری تحریر چار سال!

    [جواب لکھیں]

  5. احمد نے لکھا:

    پی جی عرصہ پہلے جب ھم جامعہ میں‌تھے تو آخری ھچکی لے چکی تھی۔۔اب تک اسٹودنٹس نے اس کو خیالات میں زندہ رکھا ھوا ہے کمال ہے ۔۔۔اب جو لوگ جامعہ نہیں گئے وہ ایسا خطرناک نام سن کر پتہ نہیں خیالات کے گھوڑے کن تالابوں میں‌دوڑائیں،۔۔۔سچ ہی کہا ہے کسی نے “آدھا علم بے خبری سے زیادہ خطرناک ہے۔” ویسے جامعہ کچھ عرصہ پہلے بھی جانا ہوا لیکن جیسی تصویر آپ کھینچتے ہیں حالات ایسے بھی نہہیں ۔۔شائد لکھاری بن کر کچھ” مصالحہ پاؤ” والی بات ہے۔۔

    [جواب لکھیں]

  6. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    ماوراء!
    اتنا فالتو کہ موویز بناؤں۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ ہاں، سیاسیات والا تمہیں بتاؤں گا دیکھ کر۔۔۔ تم سے ضرور مدد مل جائے گی۔

    ساجد اقبال!
    چھاپنا نہیں تھا، نظریات جاننے تھے کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔۔۔ پر یہاں تو کسی نے کوئی خاص ردِ عمل ظاہر ہی نہیں کیا۔ :dxx:

    شعیب صفدر!
    بھئی میں سیدھا سادا بندہ، مجھے تو جامعہ آکر بھی اب پتا چلا ہے اس جگہ کا۔

    احمد!
    طلبا نے خیالات کیا زندہ رکھنے ہیں، جب نام زندہ ہے تو کام بھی زندہ جاوید۔۔۔ اللہ جانے، حقیقت کتنی ہے۔۔۔ میرا اس جگہ جانا نہیں ہوتا۔۔۔ ویسے میں نے کونسی خطرناک تصویر کھینچی ہے؟ :0 جامعہ جانا اور ہے اور وہاں وقت گزارنا اور ہے۔۔۔ میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں اور جو کچھ بھگت رہا ہوں، اگر وہ سب لکھ دوں تو۔۔۔۔۔۔ :devil:

    [جواب لکھیں]

  7. فہیم نے لکھا:

    چلو اچھا ہی ہے ختم ہوگئی۔
    ورنہ تمہارے لیے تو وہ ویسے ہی بیکار ہوتی :P
    اور تم دوسرے جوڑوں کو دیکھ کر کہیں‌حسد میں مبتلا نہ ہوجاتے :wink:
    فہیم کے بلاگ سے آخری تحریر ملاقات

    [جواب لکھیں]

  8. راشد کامران نے لکھا:

    تو آخر کار آپ نے پریم گلی دریافت کرلی :)
    راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر اردو بلاگرز سے ایک شکایت

    [جواب لکھیں]

  9. ڈفر نے لکھا:

    عمار صاحب اگر ایک دس کے تناسب کے ہوتے ہوئے بھی آپ کا ابھی تک اس جگہ جانا نہیںہوتا تو جامعہ کا نام خراب مت کرو
    جامعات تو پہچانی ہی جاتی ہیں طالب علموں کو علم سے زیادہ اعتماد بخشنے سے
    ذرا طول و عرض‌بلد تو بھوجو اس گلی کے، میں بھی تو معائنہ کروں

    [جواب لکھیں]

  10. سیدہ حنا اختر نے لکھا:

    کراچی یونیورسٹی پی جی کی محتاج نہیں، نہ لوگ پی جی کے۔ جو کچھ پی جی میں ہوتا تھا، وہ آپ ڈیپارٹمنٹ کے باہر، بوائز کیفے کے اندر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اور ان کاموں کے لیے اب پی جی سے زیادہ اسلامک ڈیپارٹمنٹ آگے جارہا ہے۔

    [جواب لکھیں]

  11. سارہ پاکستان نے لکھا:

    تو عمار بھائی آج کل گلیوں بیں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔کبھی کتاب گلی تو کبھی۔۔۔۔۔۔ ;P ۔۔ویسے آپ کا جامعہ نامعہ تو شہاب نامہ جیسی کوئی تحریر بن جائے گا شاید۔۔۔۔۔۔۔۔لکھتے رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    [جواب لکھیں]

  12. حجاب نے لکھا:

    :) :)

    [جواب لکھیں]

  13. درویش نے لکھا:

    جبھی ہم سوچ رہے تھے کہ آپ آج کل مصروف کہاں ہیں :P

    [جواب لکھیں]

  14. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    فہیم!
    وہ باقی رہتی تو کارآمد بھی بناسکتے تھے۔ :grins:

    راشد کامران!
    آپ تو اچھی طرح واقف ہوں گے؟ :wink:

    ڈفر!
    ہاں بھئی میں نے اپنی ہار مان لی۔ اب آپ آکر دکھاؤ، کون سا تیر مارتے ہو۔ :)

    سارہ پاکستان!
    شہاب نامہ یعنی 90 فیصد غلط بیانی؟ نہیں جی۔۔۔ :D

    [جواب لکھیں]

  15. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    سیدہ حنا اختر!
    بلاگ پر خوش آمدید۔۔۔ تمہیں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ شکر ہے کہ تم آئیں۔ اب ان لوگوں کو تھوڑا سکون ہوگا جو مجھے طعنے دیتے تھے کہ اب تک یونیورسٹی سے ایک بندہ بھی نہیں لایا یہاں۔ :P

    [جواب لکھیں]

  16. احمد نے لکھا:

    جناب جامعہ جانا سے مراد فارغ التحصیل ہونے کہ بعد دوبارہ جانا تھا۔۔اور وہ بھی زیادہ دور کی بات نہیں، حضرت مشرف کی انلائٹنڈ موڈریشن کا ہی زمانہ تھا۔۔ لیکن لگتا ہے ہم نے تعلیم حاصل کرنے میں ہی وھاں ذندگی ضائع کردی :razz:

    [جواب لکھیں]

  17. زین نے لکھا:

    :nahi: سنبھل کر بھائی

    زین کے بلاگ سے آخری تحریر سبی میلہ (تصاویر کے ساتھ )

    [جواب لکھیں]

  18. انا نے لکھا:

    ویسے پریم گلی تو ایک اجڑا دیار ھے خاک اور دھوپ کے علاوہ وہاں کچہ نھیں۔ اب جامعہ میں داخلہ لیا ھے تو آرٹس لابی اورمین کینٹیں کے بارے میں ضرور کچھ لکھنا –
    آپ کا بلاگ پڑھ کر مذہ آیا اورمادر علمی کی یاد تازہ ہو گئی
    یوں ہی لکھتے رھیئے

    [جواب لکھیں]


ٹریک بیک

  1. ماوراء » اجتماعی دعا



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔