جامعہ نامہ۔ چھٹی قسط
پانچ مارچ سے جامعہ کراچی میں مڈ ٹرم امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ ہمارا پہلا پرچا 9 مارچ کو مطالعہ پاکستان کا تھا۔ اچھا ہوگیا۔ اگلا پرچا 12 مارچ کو اسلامیات کا ہے۔
ہمارے شعبہ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول میمن صاحب ہیں۔ بہت ہی شریف اور سادہ انسان۔۔۔ ان کو دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا کہ شعبے کے چیئرمین ہیں۔ ہمارے شعبہ کے دیگر اساتذہ بھی بہت اچھے مزاج کے ہیں۔ اگر وہ گزر رہے ہوں اور آپ ان کو سلام کریں تو آپ سے آکر ہاتھ ملائیں گے، حال احوال پوچھیں گے، پڑھائی کا پوچھیں گے کہ کیسی ہورہی ہے؟جو ٹیچر ہمیں تعلیم کا مضمون پڑھاتی ہیں، وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ہم یہاں آپ کا ہر قسم کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاہے وہ تعلیمی مسئلہ ہو یا ذاتی، جہاں تک ممکن ہوا، حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
جامعہ کے پاس گاڑیوں کی بے حد کمی ہے۔ پوائنٹس کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں، اس کے باوجود کئی طلبا مجبورا پرائیوٹ پہنچتے ہیں جس میں زیادہ خرچا ہوتا ہے۔ جامعہ کا پوائنٹ صرف تین روپے لیتا ہے اور جامعہ میں اندر بین الاقوامی تعلقات کی عمارت تک چھوڑتا ہے۔
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔


March 15, 2009 at 10:02 AM
عمار صاحب !! لگتا ہے کہ آپ کا جامعہ میں کچھ زیادہ ہی دل لگ گیا ہے..

جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر سانوں کیہہ
[جواب لکھیں]
March 15, 2009 at 6:56 PM
آپ کے امتحانات کے لئے نیک تمنائیں!
[جواب لکھیں]
March 15, 2009 at 7:02 PM
جامعہ کراچی کی یادیں تازہ ہو گئ
[جواب لکھیں]