ل امیدِ سحر

ویڈیو بہت کمال کی ہے۔ نئے، بدلتے ہوئے پاکستان کے لیے۔

گیت: امیدِ سحر کی بات سنو
شاعر: فیض احمد فیض
بینڈ: لال بینڈ

جگر دریدہ ہوں،
چاک جگر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

علم رسیدہ ہوں
دوانِ دیر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

زباں بریدہ ہوں
زخمِ گلو سے حرف کرو
امیدِ سحر کی بات سنو

شکستہ پا ہوں
ملالِ سفر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

مسافری رہی صحرائے ظلمتِ شب سے
اب التفاتِ نگارِ سحر کی بات سنو

سحر کی بات
امیدِ سحر کی بات
امیدِ سحر کی بات
امیدِ سحر کی بات
امیدِ سحر کی بات
امیدِ سحر کی بات

جگر دریدہ ہوں
چاکِ جگر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

علم رسیدہ ہوں
دوانِ دیر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

زباں بریدہ ہوں
زخمِ گلو سے حرف کرو
امیدِ سحر کی بات سنو

شکستہ پا ہوں
ملالِ سفر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

امیدِ سحر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو
امیدِ سحر کی بات سنو

گیت/ شاعری

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ل امیدِ سحر“ پر 6 تبصرے
  1. ساجداقبال نے لکھا:

    انتہائی خوبصورت گیت ہے۔

    ساجداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر رقابت

    [جواب لکھیں]

  2. ماوراء نے لکھا:

    گانا اور ویڈیو زبردست ہیں۔
    :sad:

    [جواب لکھیں]

  3. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    بلاشبہ۔۔۔ بہت زبردست ہے۔

    [جواب لکھیں]

  4. بلوُ نے لکھا:

    بہت اچھا گانا ہے اور وڈیو بھی خوب ہے

    بلوُ کے بلاگ سے آخری تحریر ساٹھ کی سپیڈ

    [جواب لکھیں]

  5. عمران نے لکھا:

    جگر دریدہ ہوں چاکِ جگر کی بات سنو
    الم رسیدہ ہوں دامانِ تر کی بات سنو
    زباں بریدہ ہوں زخمِ گلو سے حرف کرو
    شکستہ پا ہوں ملالِ سفر کی بات سنو
    مسافرِ رہِ صحرائے ظلمتِ شب سے
    اب التفاتِ نگارِ سحر کی بات سنو
    سحر کی بات، امیدِ سحر کی بات سن

    [جواب لکھیں]

  6. فیصل نے لکھا:

    ایسا اس جنم میں ہوتا تو نظر نہیں آتا۔ :(
    فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر فیصلعین- میرا تصویری بلاگ

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔