کراچی پر خوف کے سائے

کیا کراچی میں ایک بار پھر خوف کی فضا اور تصادم کا ماحول قائم ہونے جارہا ہے؟ گذشتہ رات کئی علاقوں میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا، چند ہلاکتیں ہوئیں، کشیدگی پھیلی، کاروبار بند کرایا گیا، اور ڈبل سواری پر کئی ماہ تک برقرار رہنے والی پابندی چند دن کے لیے ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ لگادی گئی۔ یہ واقعات صرف گذری شب تک محدود نہیں بلکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل ایسے واقعات اور بیانات سامنے آرہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کراچی میں رہنے والی قومیتوں کو ایک بار پھر تصادم کی طرف لے جایا جارہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ ’’پٹھان۔مہاجر‘‘ کے نام پر ایک بار پھر فسادات شروع ہونے کو ہیں۔ (اللہ امان میں رکھے۔ آمین)

12مئی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے نشتر پارک، کراچی میں جلسہ کرنے، اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے اور پھر ہڑتال کرنے جیسے اعلانات نے صورتِ حال کافی گھمبیر کردی ہے۔ ایسا گمان ہوتا ہے جیسے اے این پی کراچی کے موجودہ منظرنامے سے مطمئن نہیں ہے اسی لیے وہ کراچی کی دوسری جماعتوں خاص کر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو اپنی طاقت کا احساس دلانا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم یقیناً نہیں چاہے گی کہ اس کے شہر میں اس قسم کے مظاہرے ہوں۔

یہاں عام آدمی بھی اسی خوف میں مبتلا ہے کہ مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی کراچی کے حالات بگاڑ کی طرف بڑھیں گے اور ایک بار پھر لسانی فسادات دیکھنے کو آئیں گے۔کیا پاکستان پیپلز پارٹی اپنے دو حلیفوں کو آپس میں لڑائی جھگڑے سے باز رکھ سکے گی؟ مئی میں کراچی کے کئی طلبا امتحانات میں مصروف ہوں گے اور صورتِ حال گڑبڑ ہونے کی صورت میں تعلیمی نظام پر بُرا اثر پڑے گا۔ عوام کی فکر تو بہرحال، نہ پہلے کسی نے کی تھی نہ اب کسی کو ہے۔ ملک کو چاہے جتنے خطرات لاحق ہوجائیں، یہ سیاہ ست دان اپنے مفادات کی جنگ لڑتے آئے ہیں اور اب بھی کوئی نیک ارادے نہیں ہیں۔ اللہ ہم پر رحم کرے۔ آمین۔

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”کراچی پر خوف کے سائے“ پر 15 تبصرے
  1. میرا پاکستان نے لکھا:

    آپ کے خیال میں موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار کون ہے اور حالات کی خرابی کی وجہ کیا ہے؟

    میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر بیک اپ یعنی نعم البدل

    [جواب لکھیں]

  2. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    جب پختونوں کے خلاف اپنی طاقت دکھانے کیلئے ایم کیو ایم ایک بہت بڑا حال ہی میں کراچی میں نکال چکی ہے تو کیا وہاں کے پختونوں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنی طاقت دکھانے کیلئے ایک جلسہ کر لیں ؟ ایک حقیقت جس پر بردہ ڈالا جا چکا ہے یا ظاہر نہیں ہونے دی گئی وہ یہ ہے کہ پختون کراچی میں الطاف حسین اور اس کے چیلوں کی آمد سے بہت پہلے کے موجود تھے اور وہ پاکستانی ہیں ۔ تو پھر الطاف حسین کو اُن کی موجودگی کیوں تکلیف دیتی ہے ؟ اور کیا جمہوریت میں صرف طاقتور کو جلسہ کرنے کا حق دیا گیا ہے ۔ اور اور سوال یہ ہے کہ انٹرنیت کیں تلاش کیا جائے تو درجنوں صفحات ایم کیو ایم کے مظالم سے لبریز نظر آتے ہیں ۔ آخر کیوں ؟

    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر کاشی کا جواب

    [جواب لکھیں]

  3. منیر عباسی نے لکھا:

    یہاں تک، جہاں میں رہتا ہوں، شہر کراچی سے خبریں کم ہی آتی ہیں۔ الا ما شااللہ اگر کوئی عزیز بتا دے۔

    مگر جو کچھ بھی پچھلے دنوں سے سننے میں مل رہا ہے، اس کے مطابق کراچی کی صورت حال بہت بری ہے۔ اور مزے کی بات، کراچی میں رہنے والوں کے علاوہ کم لوگوں کو اس بات کا ادراک ہے۔ ملک کے کسی اور شہر میں اگر کچھ افراد کی ناگہانی ہلاکت ہو تو یہ چینل تو فوری طور پر حرکت میں آجاتے ہیں، مگر کراچی کے حالات پر کچھ خاص کوریج نہیں ہے۔

    لہٰذا ہوتا یہ ہے کہ غیر مصدقہ ذرائع سے وصول کردہ اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو پاتی اور اصل صورت حال سے بے خبری قائم رہتی ہے۔ میری آپ کراچی والوں سے گزارش ہے، کہ ہمیں ان حالات سے باخبر رکھیں۔

    منیر عباسی کے بلاگ سے آخری تحریر دُعا

    [جواب لکھیں]

  4. نعمان نے لکھا:

    پختونوں کے خلاف ایم کیو ایم نے کب جلسہ کرا ہے؟

    ہاں البتہ اے این پی کو شہر میں جلسے جلوس کرنے کی مکمل آزادی ہونا چاہئے.

    [جواب لکھیں]

  5. عارف کریم نے لکھا:

    بھائیو، ہم سب پہلے انسان ہیں، پھر مسلمان ہیں، پھر فرقے ہیں، پھر شیطان ہیں :(

    [جواب لکھیں]

  6. ابوشامل نے لکھا:

    خوف کے سائے منڈلانے کی ایک بڑی وجہ میڈیا کی جانب سے افواہوں پر مبنی خبریں پھیلانا بھی ہے۔ اس وقت میڈیا چیخ رہا تھا کہ قائدآباد میں بھی حالات خراب ہیں اس وقت وہاں ایک دم سکون تھا۔ اور جس دن سب سے زیادہ حالات کی خرابی کا شور مچایا گیا اس دن ہم اپنے تمام اہل خانہ کے ساتھ شہر کی سیر کو نکلے ہوئے تھے۔ ہاں البتہ چند مخصوص علاقوں میں حالات ضرور خراب تھے لیکن میڈیا جس طرح اسے ظاہر کرتا ہے اس سے دیگر شہروں کے رہنے والوں کے سامنے یہ تاثر جاتا ہے کہ گویا کرفیو کا سا سماں ہوگا۔
    عمار! آپ کے علاقے کی جانب حالات کی بہتری کے لیے دعاگو ہیں۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ افسوسناک خبر یہی رہی کہ ڈبل سواری پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کر دی گئی۔

    ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر تصویر کہانی

    [جواب لکھیں]

  7. شاہدہ اکرم نے لکھا:

    السلامُ عليکُم
    عمار کيا واقعی حالات اِتنے پھر سے خراب ہو تے جا رہے ہيں ميں نے آپ سے پُوچھا بھی تھا ايک دفعہ کہ دُور بيٹھ کر جب حالات کا صحيح اندازہ نہ ہو تو تکليف اور بڑھ جاتی ہے کاش کہ ہم جيو اور جينے ديں کا اصُول اپنا کر اپنے ساتھ ساتھ دُوسروں کو بھی ايسے ہی جينے کا موقع ديں جيسا کہ ہم اپنے لِۓ سوچتے ہيں اور اگر ايسا سوچ ليں گے تو شايد سب کے لِۓ ہی اچھا ہوجاۓ ،ہاں مگر
    اِجازت تو لے ليں سياستدانوں سے پہلے
    والی بات ہے شايد
    اللہ تعاليٰ سب کو اپنی امان ميں رکّھے ،آمين

    شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر ہميں تُم پہ گُمانِ وحشت تھا

    [جواب لکھیں]

  8. ڈفر نے لکھا:

    پورے پاکتسان میں یہی حال ہے
    سارے پنگے ہمارے لیڈروں کے پیدا کئے ہوئے ہیں
    ایم کیو ایم اور اے این پی، دونوں عوام کی سگی نہیں
    طاقت کی بھوکی ہیں، ہر پارٹی کی طرح
    جب لوگ مجھے ووٹ نہیں دیں گے تو یہ سب تو بھگتنا پڑے گا نا! :grins:
    ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر پہناوے

    [جواب لکھیں]

  9. Wakas نے لکھا:

    Allah reham kare sab par aur unpar bhi jo Duffer bhai ko vote dein.. :P
    Wakas کے بلاگ سے آخری تحریر 5 Reasons to hate your parents

    [جواب لکھیں]

  10. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    میرا پاکستان!
    میرے خیال میں موجودہ صورتِ حال کی بظاہر ذمہ دار اے این پی ہے. اندرونِ خانہ اگر ایم کیو ایم نے کوئی چھیڑ چھاڑ کی ہو تو وہ الگ بات ہے لیکن اس بار یہ قصہ اے این پی ہی نے شروع کیا ہے.

    افتخار اجمل!
    انکل! ایم کیو ایم کے خلاف کہنا یا لکھنا اس وقت سب سے آسان کام ہے.لیکن کراچی کے غیر جانبدار لوگوں سے بھی پوچھیں تو وہ ایم کیو ایم کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کرتے نظر آئیں گے. ایم کیو ایم نے ایسا کوئی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا کہ اے این پی کا خون کھولنے لگے. اگر آپ کے خیال میں پختونوں کی موجودگی الطاف حسین کو تکلیف دیتی ہے تو اس سے کہیں زیادہ تکلیف اے این پی کو کراچی میں مہاجروں کی موجودگی دیتی ہے… :sad:
    جہاں تک تعلق ہے انٹرنیٹ پر ایم کیو ایم کے مظالم پر بکھرے صفحات کا، ان کی حقیقت سے بھلا کس کو انکار ہوسکتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف ایم کیو ایم ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے. دوسری سیاسی جماعتوں کے مظالم بھی اسی طرح سامنے آنے چاہئیں.

    نعمان!
    درست.

    عارف کریم!
    کوئی شک؟ ویسے تم یہاں کا راستہ کیسے بھٹک گئے؟ :razz:

    ابوشامل!
    ہمارے میڈیا کے کارنامے تو سب کے سامنے ہیں بھائی… پیشین گوئیاں چل رہی ہوتی ہیں. :P

    شاہدہ اکرم!
    وعلیکم السلام آپی. اتنے دن بعد آپ کو دیکھ کر اچھا لگا… مصروفیت کے باعث رابطہ تو بالکل ہی کٹ کر رہ گیا ہے. بس آپ دعا کریں کہ حالات قابو میں رہیں.

    ڈفر!
    یہ آپ کو ووٹ نہ دینے کا نتیجہ ہے؟ مطلب آپ کو جیل ہونی چاہیے؟ :haha:

    وقاص میر!
    سلام عرض ہے بھائی… امید ہے خیریت سے ہوگے. :-)

    [جواب لکھیں]

  11. جعفر نے لکھا:

    کیکر بو کر انگور کھانے کی امید نہیں کرنی چاہئے
    ایم کیو ایم پچھلے 25 سالوں سے جس کلچر کو بڑھاوا دے رہی ہے
    اب اس کا پھل کھانے کا وقت آگیاہے
    اسلحہ اور بدمعاشی کے زور پر کراچی پر قبضہ کیا تھا الطاف انکل نے!
    اب اسلحہ ان لوگوں نے اٹھا لیا ہے
    جن کو گڑھتی ہی بندوق کی دی جاتی ہے
    ہور چوپو!!!

    جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر آسماں اس دفعہ رحم نہیں کھائے گا شاید

    [جواب لکھیں]

  12. شاہدہ اکرم نے لکھا:

    السلامُ عليکُم
    عمّار جِس بات کو آپ نے خالی خولی پيشين گوئيوں کا نام ديا تھا اُس کے خوفناک ساۓ منڈلاتے نظر آرہے تھے بالکُل اُسی طرح جيسا کہ اُنيس سو پچاسی ميں بُشريٰ زيدی کی حادثاتی موت کو ايک بہانہ بنا کر کراچی کو آگ اور خُون کے سمندر ميں دھکيل ديا گيا تھا ابھی بھی کِسی بھی بات کو بُنياد بنا کر وُہی کام پھر دوہرايا گيا ہے خبريں مُلک سے دُور بيٹھ کرديکھنا ايک مشغلہ نہيں ضرُورت ہے اور ايسے ميں جب کراچی کے اِتنے بڑے حِصّے ميں فائرِنگ کے واقِعات کا ديکھنے کو مِلے گا تو تکليف تو ہوگی وجہ خواہ کُچھ بھی رہی ہو ،مُلک کے بيشتر حِصّوں ميں اگر طالبان کا زور تھا تو يہاں کيا ہے اور کون ہے؟کون بتاۓ گا؟
    ويسے آپ لوگ سب ٹھيک تو ہو نا ہو سکے تو بتانا آج بہت دفعہ کراچی فون کيا تو ليکِن مِلا ہی نہيں اب آپ بتادو کيا حالات ہيں؟

    شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر سب سے بڑی پريشانی

    [جواب لکھیں]

  13. شاہدہ اکرم نے لکھا:

    آپ لوگ کا وگ کو ٹھيک کر کے لوگ کر دو عمّار

    شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر سب سے بڑی پريشانی

    [جواب لکھیں]

  14. م۔م۔مغل (ناطقہ) نے لکھا:

    کراچی کے حالات پر میرے قلم سے جو سرزد ہوا ، میں نے اسے نظم کرنے کی کوشش کی ہے ، دیگر رائے دینا تو گویا سورج کو پھونکیں مارنے کے مصداق ہے ۔ امید ہے آپ اپنی رائے سے نوازیں گے۔
    والسلام
    ناطقہ
    {خاک در خاک تری ہجرت و ایثار پہ خاک}
    م۔م۔مغل (ناطقہ) کے بلاگ سے آخری تحریر خاک در خاک تری ہجرت و ایثار پہ خاک

    [جواب لکھیں]

  15. عبداللہ نے لکھا:

    انٹر نیٹ پر ایم کیو ایم کے لیئے جو کچھ لکھا گیا ہے اس میں حقیقت سے کہیں زیادہ افسانہ بھی ہے اور وقت انشاء اللہ سچائی کو ثابت کرے گا یہ میرا ایمان ہے-پختون ضرور جلسہ کریں مگر ان کے تو ارادے ہی کچھ اور ہیں وہ افغان بستیوں پر اپنے جھنڈے لگا کر اور ان افغان مہاجرین کے بل بوتے پر اپنی سیا ست چمکانا چاہتے ہیں،
    جو پاکستانی پختون ہیں ان کے پاکستانی ہونے سے نہ پہلے کبھی کسی نے انکار کیا ہے اور نہ اب کسی کو انکار ہے،
    بشری زیدی کی حاد ثاتی موت کو بہانہ بھی ان لوگوں نے بنایا جو پٹھانوں اور اردو اسپیکنگ کے درمیان فساد کروانا چاہتے تھے،

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔