Taken. اردو سب ٹائٹلز
گذشتہ سال، 2008ء میں جاری ہونے والی انگریزی فلم TAKEN وہ شاندار مووی ہے جسے میں پچھلے کئی ماہ میں متعدد بار دیکھ چکا ہوں اور ہر بار ویسا ہی لطف پاتا ہوں. اس فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کے گرد گھومتی ہے. فلم میں ایکشن بھی ہے، تھرل بھی اور ڈراما بھی. IMDB پر اس کا رینک 7.9 ہے. میں نے کافی پہلے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن دوسرے کاموں میں مصروفیت کے سبب یہ کام ادھورا پڑا رہا.
چار دن پہلے مجھے اچانک سے جوش چڑھا اور میں نے جی جان سے اس کے اردو سب ٹائٹل پر کام شروع کیا اور آج یہ کام انجام کو پہنچا. لیجئے، اردو کی تاریخ میں دوسری مووی کا یونی.کوڈ اردو سب ٹائٹلز.
جمیل نوری نستعلیق کی فارمیٹنگ کے ساتھ اگر آپ یہ سب ٹائٹلز ونڈوز میڈیا پلیئرمیں دیکھنا چاہتے ہیں تو
.ass فارمیٹ کی فائل ڈاؤن لوڈ کریں.
فائل ڈین سے ڈاؤن لوڈ کریں.
سادہ .srt فارمیٹ فائل ڈاؤن لوڈ کریں.
فائل ڈین سے ڈاؤن لوڈ کریں.
امید ہے کہ استعمال کرنے والوں کو یہ کاوش پسند آئے گی. اس سے پہلے میں نے Mr. Bean’s Holiday کا اردو سب ٹائٹل پیش کیا تھا. وہ خاصے مختصر مکالمے تھے لیکن اس فلم کے سب.ٹائٹلز تیار کرنے میں اچھی خاصی مصیبت ہوئی. پھر انگریزی میں بولے جانے والے ایسے جملے جن کا لفظی ترجمہ کافی فحش بنتا ہے… مجھے اس میں تھوڑی دماغ سوزی کرنی پڑی لیکن یہ فلم اتنی اچھی تھی کہ مجھے اس پر کام کرنے میں بہت مزا آیا.
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔
![Taken[2008]DvDrip-thumbnail Taken[2008]DvDrip-thumbnail](http://ibnezia.com/blog/wp-content/uploads/2009/06/Taken2008DvDrip-aXXo-300x149.jpg)


June 19, 2009 at 9:02 PM
Very Very Very Great Work Bro … u have done and u are doing something very great for the Urdu Community … in this work i am with you though i am really looking forward for someone who could then join me to create subtitle for some selected movies .
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 20th, 2009 بوقت 2:16 PM
ریحان! بہت بہت شکریہ اس قدر ستائش کا. کیا آپ نے اس سلسلہ میں کوئی کام کیا ہے یا کچھ ارادہ ہے؟ ضرور بتانا.
[جواب لکھیں]
June 19, 2009 at 9:26 PM
مجموعی طور پر ایک اچھی تفریحی فلم ہے لیکنکئی جگہ بہت بڑے فلوک ہیں۔۔ اور آخر میں خواہ مخواہ گھوم پھر کر عربی بولنے والے شیخ صاحب کو گھسیڑ دیا گیا ہے (-:
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 20th, 2009 بوقت 2:20 PM
ہاں، یہ بات تو ہے… ہدایت کاروں کی مرضی ہے جی.
[جواب لکھیں]
June 19, 2009 at 11:00 PM
میں اپنی بچی کے لئے یو ٹیوب پہ اردو نظمیں دیکھ رہی تھی تو ایک نظم پر آپ کے نام پہ نظر پڑی۔ بڑوں کے لئے تو سبھی لوگ کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اردو میں چھوٹے بچوں کے لئے کچھ تلاش کریں تو خاسی مایوسی ہوتی ہے۔ مجھے یو ٹیوب پر جو نظمیں اردو میں اور پاکستانی پس منظر میں ملی ہیں ان کی تعداد دونوں ہاتھون کی ساری انگلیوں پر بھی نہیں آتی۔ جبکہ ہندی میں اس سے کہیں زیادہ چیزیں موجود ہیں۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ آپ اردو مین بچوں کے لئے کچھ کریں۔ میں اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پہ کوئ بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔
عنیقہ ناز´s last blog ..قیاس کہتا ہے
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 20th, 2009 بوقت 2:26 PM
عنیقہ ناز! بلاگ پر خوش آمدید. واقعی یہ بات میں نے بھی نوٹ کی تھی کہ پاکستان میں بچوں کے لیے اردو میں کوئی خاص کام نیٹ پر دستیاب نہیں ہے. اس کے مقابلے میں ہندوستان سے کیا جانے والا کام اچھا خاصا ہے. ایسے ہی ایک موضوع پر اردو محفل میں جب بات چلی تو میں نے وہاں اپنی خدمات پیش کی تھیں کہ میں آڈیو ڈبنگ کا شعبہ سنبھال سکتا ہوں. اینی میشن کا کام شعیب سعید شوبی نے سنبھالا تھا لیکن ان کی مصروفیات زیادہ ہیں. ہم ساتھ صرف دو نظمیں ہی کرسکے.
عذرا کی گڑیا: http://www.youtube.com/watch?v=DLNp629ZNd0
چوہے کا بچہ: http://www.youtube.com/watch?v=t6XZo5dZ7eM
اگر تصویری کام یا اینی میشن کے شعبے میں کوئی ہاتھ بٹانے والا مل جائے تو میں اس سلسلے میں کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور یہ میرا سپنا بھی ہے.
آپ اس سلسلے میں کیا کام کرسکتی ہیں؟ ضرور وضاحت کیجئے گا. ہوسکتا ہے کہ بچوں کے حوالے سے کیا جانے والا کام آگے بڑھے.
[جواب لکھیں]
عنیقہ ناز نے جواب میں لکھا:
June 22nd, 2009 بوقت 11:38 PM
میں بھی آڈیوڈبنگ کا کام کر سکتی ہوں۔ میرے پاس آدیو ریکارڈنگ سسٹم موجود ہے اسکے علاوہ اگر ڈیجیٹل کیمرے پر بنی ہوئ فلم ہو تو اس کی ایڈیٹنگ کر سکتی ہوں۔ ہو سکتا نظموں کے لئے کچھ آیڈیاز میں مددگار ہو جاءوں۔ فی الحال ذہن میں یہی چیزیں آ رہی ہیں۔
عنیقہ ناز´s last blog ..فتراک کے نخمچیر
[جواب لکھیں]
عنیقہ ناز نے جواب میں لکھا:
June 22nd, 2009 بوقت 11:44 PM
میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ کارٹونز کے اردو ٹرانسلیشنز ہونا ممکن نہیں کیا۔ کل میری بچی نے کہا کہ وہ بھیم والا کارٹون دیکھنا چاہتی ہے حالانکہ وہ ابھی ڈھائ سال کی بھی نہیں ہے۔ میں نے جب اسے چیک کیا تو وہ دراصل ہندی پروڈکشن تھی۔ اور زبان، کہانی اور ملبوسات سب ہندءووں کے تھے۔ بچی کو تو سمجھا بجھا لیا کہ یہ اچھا نہیں ہے۔ لیکن اردو میں ہماری ثقافت سے قریب کیا ہے۔ دراصل انڈینز بہت محنت سے اپنے کلچر کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم سب باتیں ہی کرتے رہتے ہیں۔
عنیقہ ناز´s last blog ..فتراک کے نخمچیر
June 20, 2009 at 4:14 PM
میں افیکٹس کمپوسیٹنگ و اڈیٹنگ کا کام کرتا ہو ۔۔ میکسنگ ۔۔ اڈیٹنگ و کمپاسیٹنگ میں مدد کرنا چاہتا ہو ۔
اردو میں بچوں کے لیے جو کام ہو سکے میں اس میں شامل ہونا چا ہوگا ۔ اینیمشن و کمپوسیٹنگ میں اپنے رینڈر کیے کام کی لینک بھیج رہا ہوں ۔۔
http://www.youtube.com/watch?v=-qryPvJFDR0
واقعی بچوں کے لیے پاکستان میں انیمیشن کا کام زیادہ نہیں کیا جاتا
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 22nd, 2009 بوقت 10:19 AM
ریحان! میں آپ سے بذریعہ ای.میل رابطہ کرتا ہوں. پھر دیکھتے ہیں کہ کیا کچھ کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں.
[جواب لکھیں]
DuFFeR - ڈفر نے جواب میں لکھا:
June 25th, 2009 بوقت 11:11 PM
اور برائے مہربانی اس میل کے سلسلے کے بعد کچھ کر لینا ضرور
۔
اور تو ہم اردو بلاگران صرف ارادوں کے چنگل میں ہی پھسے رہتے ہیں
[جواب لکھیں]
June 21, 2009 at 4:58 PM
لگتا ہے آپ کے امتحانات ختم ہو چکے جو اب آپ کبھی کبھی بلاگ پر لکھ دیتے ہیں.
چلو اچھا ہے ابھی میں نے یہ فلم دیکھنے کا پروگرام روک رکھا تھا ، اردو میں ایک اور مووی کے سب ٹائٹلز دیکھ کر اچھا لگا.
بہت شکریہ.نستعلیق میں دیکھنے کے لیے کسی خاص تبدیلی کی ضرورت ہے کیا؟ نستعلیق فونٹ کے علاوہ……
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 22nd, 2009 بوقت 10:25 AM
سعود! جی ہاں، صرف امتحانات ہی ختم نہیں ہوئے بلکہ میقاتِ اول (پہلا سمسٹر) ختم ہونے کے بعد کچھ دنوں کے لیے جامعہ کی چھٹیاں ہیں اس لیے بھی نظر آرہا ہوں ان دنوں.
نستعلیق میں دیکھنے کے لیے نستعلیق فانٹ کے علاوہ کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں. بس پلئیر ایسا ہو جو ass فارمیٹ کی فائل کو سپورٹ کرے…
[جواب لکھیں]
June 21, 2009 at 5:12 PM
اور ریحان بھائی آپ کا گیمنگ زون کا اشتہار بھی اچھا لگا…youtube اور blogspot پر پابندی ہے میرے ہاں ورنہ آپ کے بلاگ پر ہی ملاقات ہوتی.
[جواب لکھیں]
June 23, 2009 at 9:40 AM
عنیقہ ناز!
بہت شکریہ. میں آپ سے بھی بذریعہ ای۔میل اس سلسلے میں بات کرتا ہوں۔
[جواب لکھیں]
June 24, 2009 at 12:23 AM
ایک اور بات.
میرے پاس “کیسٹ کہانی” کے نام سے بچوں کے لیے چھوٹی چھوٹی کہانیاں (سنڈریلا’ الٰہ دین’ پری بانو’ محمد بن قاسم’ ٹارزن وغیرہ وغیرہ) آڈیو فارمیٹ میں پڑی ہیں. شاید شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کی ہیں.
اگر کسی کو ضرورت ہو تو بتائیے گا………………….
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 24th, 2009 بوقت 9:38 AM
سعود! ایک کاپی مل سکتی ہے؟ میرے پاس بھی شاید پرانی کیسٹس کے ذخیرے میں ایک کیسٹ پڑی ہو۔ اس میں تین کہانیاں تھی۔۔۔ میرا ارادہ ہے کہ وہ ڈیوائس لوں جس کے ذریعے کیسٹس کو کمپیوٹر میں محفوظ کیا جاسکے۔ ٹیپ ریکارڈر عرصہ سے خراب پڑا ہوا ہے۔
[جواب لکھیں]
سعود نے جواب میں لکھا:
June 27th, 2009 بوقت 9:05 AM
میں کسی فائل شیرنگ سائٹ پر اپلوڈ کر کے آپ کو آگاہ کرتا ہوں،
[جواب لکھیں]
سعود نے جواب میں لکھا:
June 29th, 2009 بوقت 11:48 AM
عمار بھائی یہاں سے اس کی ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں:
http://www.mininova.org/tor/2723905
June 24, 2009 at 11:26 AM
Dear عمار ابنِ ضیاء
I have tried your srt for TAKEN, but it is showing urdu not as sentence or a complete word, instead its showing each and every letter separately like ب س آ ض ط ھ ض ء ئع ق . Any idea ?? ge
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 25th, 2009 بوقت 9:15 AM
نعمان علی!
کون سے پلیئر پر دیکھ رہے تھے آپ؟ اور ونڈوز ایکس پی ہے؟
[جواب لکھیں]
June 27, 2009 at 2:06 AM
دیکھ لی یہ فلم بھی
ہمراہ اردو سب ٹائٹلز
میں نے یہ پہلے کیوں نہیں دیکھی ہوئی تھی؟
اسی طرح کی اور فلمیں بھی بتانا یار مجھے
اور vlc میں اردو کے لئے نستعلیق فانٹ کیسے آئے گا؟
میں نے علوی نستعلیق کو سلیکٹ کیا تو بس نقطے نقطے نظر آ رہے تھے
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
June 29th, 2009 بوقت 10:48 AM
اچھی مووی تھی نا؟ ویسے میں نے ڈفرستان پر کچھ موویز کا پڑھ کر انہیں دیکھا ہے. آخری فلم جو میں نے دیکھی ہے اور مجھے بے حد پسند آئی ہے، وہ ہے ایلفرڈ ہچکاک کی “نارتھ بائے نارتھ ویسٹ“. لیکن فی الحال میرا اس کا اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے کا ارادہ نہیں کیوں کہ اس کے مکالمے ڈیڑھ ہزار سے زائد ہیں.
vlc پلیئر میں نستعلیق فونٹ کی سپورٹ شامل نہیں ہے دوست، افسوس! کسی اور پلیئر کا سہارا لیجئے یا فونٹ دوسرا…
[جواب لکھیں]
DuFFeR - ڈفر نے جواب میں لکھا:
July 1st, 2009 بوقت 2:22 AM
مل گیا اسکا بھی ٹارنٹ
لگاتا ہوں اسکو بھی ڈاونلوڈ پر
مزید فلموں کے ناموں کا انتظار ہے
اور میرے پاس تمہارے بلاگ کا یہ اردو ایڈیٹر کیوں کام نہیں کر تا؟
DuFFeR – ڈفر´s last blog ..عقلمند کون؟
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
July 2nd, 2009 بوقت 1:46 PM
ڈفر! میں تو imdb سے 250 سرفہرست میں سے کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہوں جو ذرا ڈھنگ کی لگتی ہے…. وہی اچھی ثابت ہوجاتی ہیں عموما.
July 1, 2009 at 4:43 PM
بہت اچھی کوشش ہے ابنِ ضیاء. ..
میں نے شائد دوسری مووی دیکھی ہو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ. .
کیا آپ مجھے سب ٹائیٹلز بنانے کا طریقہ بتا سکتے ہیں . . ؟
میں بھی اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں . .. میرے پاس موویز کی ایک بڑی کولیکشن ہے. . . اگر اردو سب ٹائیٹلز کی کوئی راہ نکل آئے تو میرے بہت سے دوست بھی ان سے لطف اندوز ہو سکیں گے. . . مجھے اس کام کے بارے میں ضرور بتائیے گا اگر میرے بس میں ہوا تو میں کوشش ضرور کروں گا. . .
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
July 2nd, 2009 بوقت 1:49 PM
سب ٹائٹلز اردو میں تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں. آپ کے پاس جو بھی مووی ہے، اس کا انگریزی سب ٹائٹل انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں، کافی ساری سائٹس ہیں اس مقصد کے لیے. پھر جو سب ٹائٹلز صحیح ہو، اس کو نوٹ پیڈ ہی میں کھول کر اس کے مکالموں کا اردو ترجمہ کرنا شروع کردیں. بس اسی قدر کام ہے.
[جواب لکھیں]
July 24, 2009 at 12:52 PM
پھر اس کو سب ٹائٹلز کے فارمیٹ میں کیسے کرنا ہوتا ہے۔ ۔ ۔؟
وہ تو ورڈ پیڈ کی فائل ہو گی۔ ۔ اور کیا سب ٹائٹلز خود بخود ڈا ئیلاگز کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ ۔ ۔؟
عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز
[جواب لکھیں]
July 24, 2009 at 8:58 PM
میں نے کوشش شروع کی تو ہے سب ٹائیٹلز بنانے کی۔ ۔ ۔ فی الحال میں ٹام ہینکس کی فلم ” دی ٹرمینل” کے سب ٹائیٹلز بنا رہا ہوں۔ ۔ طریقہ سمجھ میں آ گیا ہے۔ ۔ بہت شکریہ آپ کا!
لیکن میں نے کچھ مکالموں کے سبز بنا کر چلانے کی کوشش کی ہے۔ ۔ ۔ میڈیا پلئر کلاسک پہ “ی” کی جگہ “؟” لکھا آ رہا ہے۔ ۔ ۔
اس کی کیا وجہ ہے۔ ۔ ۔؟
میں “srt” فائل کو ورڈ پیڈ میں کھول کر ایڈٹ کر رہا ہوں۔
جواب اگر مجھے بذریعہ ای میل کر دیں تو مزید نوازش ہو گی۔
ravian475[at]gmail[dot]com
عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز
[جواب لکھیں]
July 25, 2009 at 2:28 PM
عین لام میم!
میں آپ سے جلد بذریعہ ای.میل رابطہ بھی کرتا ہوں لیکن یہ “ی” کی جگہ “؟” آنے کی وجہ شاید کیز کی سیٹنگ ہوگی.
[جواب لکھیں]
July 26, 2009 at 11:04 PM
بہت شکریہ۔
میں آپ کی میل کا انتظار کروں گا۔
ذرا تفصیل سے بتائیے گا۔ ۔ ۔ اور یہ کیز کی سیٹنگ کا کیا مطلب ہوا۔ ۔ ۔؟ میڈیا پلیئر میں مسئلہ ہے۔ ۔ ۔؟
عین لام میم´s last blog ..گرینڈ کوئز
[جواب لکھیں]
July 28, 2009 at 12:55 PM
chalo kafi din baad kuch dekhny ko mila hai
;P
dekh kr bataon ga kesa laga
طارق راحیل´s last blog ..Nahid Akhtar: Euphonious voice
[جواب لکھیں]
November 16, 2009 at 3:42 PM
فلم کی وڈیو کہاں سے ملے گی ؟
[جواب لکھیں]
November 17, 2009 at 3:16 PM
فرحان، میں نے تو ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کی تھی.
[جواب لکھیں]
November 17, 2009 at 9:23 PM
بھائی آپ کے کام سے متاثر ہو کرمیں نے بھی ایک گانے کی وڈیوکے اردو سب ٹائٹلز بنائے ہیں.
[جواب لکھیں]
November 18, 2009 at 11:25 AM
بہت خوب فرحان دانش. اپنے بلاگ پر ضرور رکھیے گا.
[جواب لکھیں]
August 27, 2010 at 3:26 PM
بھائی بہت اچھی کاوش ہے
شکریہ
[جواب لکھیں]
عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:
August 27th, 2010 بوقت 8:22 PM
بلاگ پر خوش آمدید عدنان۔ شکریہ۔
[جواب لکھیں]