زیب و حانیا : پیمانہ (مع ترجمہ)
گذشتہ روز یعنی 14 جون، 2009ء بروز اتوار کوک اسٹوڈیو کی واپسی ہوئی. کل کی پہلی قسط میں کئی فن کاروں نے اپنی آواز کے جوہر دکھائے لیکن مجھے زیب اور حانیا کے فارسی گیت ’’پیمانہ‘‘ نے اپنی طرف متوجہ کیا.
اب اس کی شاعری تلاش کررہا ہوں تو مل کر نہیں دے رہی. رومن میں یہاں لکھی ہوئی ہے لیکن اس میں کچھ غلطیاں بھی ہیں اور رومن پلے بھی نہیں پڑتی. میں نے کچھ کوشش کرکے اسے جیسے تیسے لکھا ہے اور بڑی تحقیق سے آخرکار ترجمہ بھی شامل کرلیا ہے… کسی کو اس کی سمجھ آئے تو غلطیاں درست کردے.
پیمانہ بدہ کہ خمار استم(ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
چشمت کہ باغِ ختن میمنت (تیری آنکھیں جن سے باغِ خُتَنْ میں رونق ہے)
{ختن:چینی تاتار کے ایک مشہور شہر کا نام جہاں کے ہرَن مشہور ہیں اور جہاں سے مشکِ نافہ آتا ہے۔ (بحوالہ جامع حسن اللغات، فارسی۔اردو)}
رویت بہ گلاب ہائے چمن میمنت (تیرا چہرہ جس سے چمن کے گلابوں میں رونق ہے)
گل رو بہ کنید ورق ورق بوئے کنی (پھول سا چہرہ جس سے پتا پتا مہکتا ہے)
بہ لالہٴ زارِ بوطن می یارت (یار کا وطن لالہ زار ہے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم(ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
از آمدنت اگر خبر می داشتم (اگر تیرے آنے کی خبر مجھے ملے)
پیشِ قدمت کوچہ را گل می کشتم (میں تیرے قدموں سے پہلے گلی میں پھول بچھاؤں)
گل می کشتم گلِ گلاب می کشتم (پھول بچھاؤں، گلاب کے پھول بچھاؤں)
خاکِ قدمت پدی دمِ وارداشتم (تیرے قدموں کی خاک پر اپنا آپ وار دوں)
پیمانہ بدہ ۔۔۔ (جام دے۔۔۔)
پیمانہ بدہ۔۔۔ (جام دے۔۔۔)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
من عاشقِ چشمِ مستِ یار استم (میں یار کی مست آنکھوں کا عاشق ہوں)
بدہ بدہ۔۔۔( او۔ وائے وائے)
بدہ بدہ۔۔۔ (وائے وائے وائے)
بدہ بدہ کہ خمار استم (دے، دے کہ مجھے خمار آجائے)
پیمانہ بدہ کہ خمار استم (ایسا جام دے کہ مجھے خمار آجائے)
ویڈیو ڈاؤن لوڈ کریں.
آڈیو ڈاؤن لوڈ کریں.
اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔
تبصرے
”زیب و حانیا : پیمانہ (مع ترجمہ)“ پر 19 تبصرےٹریک بیک
- Paimana Bideh – Zeb & Haniya « Qausain
- Twitter Trackbacks for ابنِ ضیاء » Blog Archive » زیب و حانیا : پیمانہ (مع ترجمہ) [ibnezia.com] on Topsy.com

June 15, 2009 at 11:25 AM
یہ والا تو پشتو فارسی مکس نہیں، وہ جو لنک دیا ہے وہ پشتو اور فارسی مکس ہے۔ بہت اچھا گایا ہے۔
ساجداقبال´s last blog ..او عذرا جاناں: ایک خوبصورت افغان لوک گیت
June 15, 2009 at 12:00 PM
اوہ اچھا… میں نے درست کردیا وہ جملہ.
June 15, 2009 at 8:36 PM
pls translation of this song.
June 17, 2009 at 4:12 AM
یہ کو ک سٹوڈیو کیا بلا ہے؟
غالباً گانوں کا پروگرام ہے لیکن نشر کس چینل پر ہوتا ہے؟
June 17, 2009 at 7:09 AM
زبردست عمار۔ ترجمہ خود کیا ہے؟
قدیر احمد´s last blog ..حضرت علی نے فرمایا۔۔۔
June 17, 2009 at 7:11 AM
ساجد وہ پشتو فارسی ریمکس کا لنک کیا ہے؟
قدیر احمد´s last blog ..حضرت علی نے فرمایا۔۔۔
June 17, 2009 at 12:09 PM
ترجمہ شامل کردیا ہے حنا.
June 17, 2009 at 12:11 PM
جی سعود، کوکاکولا والوں کا میوزیکل پروگرام ہے. تقریبا ہر انٹرٹیمنٹ چینل سے نشر ہوتا ہے اتوار کو… شام 7 بجے. جیو ٹی وی، ہم، اے ٹی وی، ڈان نیوز، ٹی وی ون، وغیرہ سے.
June 17, 2009 at 12:11 PM
کچھ خود کیا، کچھ لغت سے مدد لی اور کچھ ایک دفتری ساتھی سے.
June 18, 2009 at 6:11 PM
ذبردست
June 21, 2009 at 1:56 PM
It is a rubai of umar khayaam. Very melodiously sung.
June 22, 2009 at 10:21 AM
شکریہ قوسین اور تحسین احمد. بلاگ پر خوش آمدید.
June 28, 2009 at 11:24 AM
ابن ضیاء ۔۔ صاحب آپ نے ایک مفید کام کیا ہے ۔۔ اس کام فارسی کی جستجو میں اضافہ ہوا ہے ۔۔
شکریہ
June 29, 2009 at 10:43 AM
بہت شکریہ زبیر صاحب! اور آپ کو بلاگ پر خوش آمدید.
August 26, 2009 at 4:29 PM
رباعی کے ترجمے کی تلاش تھی۔ نیٹ پر تلاش کیا تو یہاں مل گیا۔ شکریہ۔ اردو کے فروغ کے لیے آپ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
November 2, 2009 at 10:00 AM
Both lyrics and music are excellent
December 3, 2009 at 3:38 PM
السلام اعلیکم
مجھے بھی ترجمہ درکار تھا ،الف نظامی صاحب کی بہت مشکور ہوں انھوں نے یہ لنک فراہم کیا
خوش رہیں