بلاگ سانچہ ٹھیک۔ شکریہ بلال

جب آپ رہ نمائی کے لیے سوال کریں تو کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور مل جاتا ہے جو آپ کو درست راستہ سجھادیتا ہے اور آپ کی مشکل آسان کردیتا ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ شخص آپ کے قریب ہی ہوتا ہے لیکن آپ کا ذہن اس طرف نہیں جاتا کہ یہ بندہ میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔ بلاگ کی تھیم کے جس مسئلے کا میں پچھلے تین، چار دن سے سامنا کررہا تھا، اور میں نے کل کی تحریر میں اس کی ذکر بھی کیا تھا، بلال کے تبصرے نے یہ مسئلہ حل کردیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ ورنہ میں تو سوچ رہا تھا کہ جب تک اربابِ اختیار توجہ نہ دیں گے، یہ معاملہ یوں ہی لٹکارہے گا۔ اب مجھے سکون ہے۔

تکنیکی باتیں

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”بلاگ سانچہ ٹھیک۔ شکریہ بلال“ پر 7 تبصرے
  1. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    مبارک ہو
    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ تعلیم

    [جواب لکھیں]

  2. محمد احمد نے لکھا:

    ٹھیک کہا آپ نے۔

    مجھے بھی اس حوالے سے جو تھوڑا بہت آتا ہے وہ دوستوں کی ہی مرہونِ منت ہے۔
    محمد احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ دسمبر اور شاعری

    [جواب لکھیں]

  3. اسماء پيرس نے لکھا:

    آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

    [جواب لکھیں]

  4. ابوشامل نے لکھا:

    واہ میاں عمار، اب مجھے یہ بتاؤ کہ میرا مسئلہ کیسے حل کرو گے؟ مجھے تو اتنا لمبا طریقہ دیکھ کر ہی پسینہ آ گیا ہے۔ اس لیے نظریں اب تمہاری طرف ہیں۔
    ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ موثر ترین مسلم شخصیات

    [جواب لکھیں]

  5. قدیر احمد نے لکھا:

    عمار: بلال نے جو بات کی ہے، میں نے آپ کو یہی کہا تھا کہ BabelPad میں فائل کو کھول کر BOM کا آپشن ختم کر کے UTF-8 میں فائل محفوظ کرنا۔ یقین نہ ہو تو جی میل چیٹ میں جا کر دیکھ لو میں نے کیا کہا تھا۔ خیر۔
    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Maula Dil Badal Dey

    [جواب لکھیں]

  6. قدیر احمد نے لکھا:

    ابو شامل: BabelPad میں فائل کو کھول کر BOM کا آپشن ختم کر کے UTF-8 میں فائل محفوظ کر کے دوبارہ سرور پر اپ لوڈ کر دیجیے۔

    بیبل پیڈ یہاں سے ڈاون لوڈ کیجیے
    http://www.babelstone.co.uk/Software/BabelPad.html
    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Maula Dil Badal Dey

    [جواب لکھیں]

  7. ایم بلال نے لکھا:

    ابو شامل بھائی طریقہ تو بہت مختصر ہے بس میں نے غلطی سے تھوڑی وضاحت کر دی تھی۔۔۔
    اپنی تھیم کی تمام فائلز جن میں یونیکوڈ اردو کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں جیسے single.php کو نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھولیں اور پھر
    Encoding —-> Convert to UTF-8 without BOM
    کریں اور فائل کو محفوظ کر لیں اور پھر اسے تھیم کے فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
    طریقہ تو بس اتنا سا تھا۔
    خیر اب آپ کا اور عمار بھائی کا بلاگ بالکل ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس لئے مٹی پاؤ جی اور جب کسی اور کو اس کی ضرورت ہو گی تو پھر مٹی ہٹا کر نکال لیانا :D ایم بلال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ بے ہنگم موبائل نیٹ ورک میں پھنسی عوام

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔