ٹی وی کی آواز آہستہ رکھیں

آپ کو ہمارے ہاں کے ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشریات دیکھنے کا اتفاق تو ہوا ہی ہوگا بل کہ اکثر ہوتا ہوگا۔ آپ نے شاید نوٹ کیا ہو کہ ہر کچھ دیر بعد پروگرام کا میزبان ایک ہی بات دہراتا ہے کہ جب پروگرام میں کال کریں تو اپنا ٹی وی بند کردیں یا آواز آہستہ کردیں۔ میں خود ہزار بار یہ جملہ سُن چکا ہوں۔ اس کے باوجود ہر دوسری/ تیسری کال کے ساتھ یہی مسئلہ ہوتا ہے اور میزبان وہی بات دہراتا رہتا ہے۔ یہ ذرا سی بات ہماری عوام کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟ یا پھر اپنی آواز سننے کا شوق اتنا ہوتا ہے؟ :devil:

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ٹی وی کی آواز آہستہ رکھیں“ پر 12 تبصرے
  1. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    ہماری قوم سب کچھ جانتی ہے اس لئے اسے کوئی کچھ سمجھا نہیں سکتا ۔ اگر کوئی سڑک پر کسی کو عقل کی بات سمجھانے کی کوشش کرے تو 60 فیصد خدشہ ہے کہ سلامت گھر واپس نہیں آئے گا
    افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..اُردو اِسپِیکِنگ [Urdu Speaking]

    [جواب لکھیں]

  2. محمداسد نے لکھا:

    ایسا صرف ٹی وی پر ہی نہیں ریڈیو پر بھی اکثر ہوجاتا ہے۔ دراصل لوگوں کی اکثریت فون صرف اسی وجہ سے کرتی ہے کہ اپنی آواز ہوا کے دوش پر سن سکیں ;P پروگرام کا موضوع پتا ہو یا نہ ہو کسی کو گانا ہی delicate کردیتے ہیں۔ لیکن خواہش کیا پوری ہوگی اس کی جگہ تو سیٹیاں لے لیتیں ہیں۔ اگر اپنی آواز سننے کا بہت ہی شوق ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پروگرام کو کم از کم دوسرے کمرے میں ریکارڈ پر لگا دیا جائے۔ پھر چاہیں تو تمام عمر خود بھی سنیں اور اپنے نواسے پوتوں کو بھی سناتے رہیں :) ۔

    [جواب لکھیں]

  3. خرم نے لکھا:

    اصل بات وہی ہے جو آپ نے کہی ہے کہ شوق اپنی آواز کو سُننے کا ہوتا ہے۔ نرگسیت ہمارے قومی مزاج کا ایک حصہ بن چکی ہے شائد :hunh: خرم´s last blog ..غیر حاضری

    [جواب لکھیں]

  4. اسماء پيرس نے لکھا:

    ايسے نہيں سمجھتے يہ لوگ ڈنڈا ہاتھ ميں پکڑ کر کے سمجھانا پڑتا ہے اور خرم بھائی نرگس آپکے مزاج کا حصہ بن گئی ہے مجھے اچھا نہيں لگا ڈانس کر کر کے سارا مزاج شريف درھم برھم کر دے گی

    [جواب لکھیں]

  5. راشد کامران نے لکھا:

    جب لوگ ابھی تک یہ پوچھتے ہیں کہ پرانا ٹائم یا نیا ٹائم تو کیا ٹی وی والی بات اتنی آسانی سے سمجھ آجائے گی؟ دوسرا طبعیات کو غلط ثابت کرنے کا بھی ایک خبط ہے ہمارے ذہنوں مین یعنی یہ کہنے کا خبط کہ ہم نے تو ٹی وی کی آواز پوری کھول کر کال کی تھی اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔ سمجھ رہے ہیں نا

    [جواب لکھیں]

  6. ڈفر - DuFFeR نے لکھا:

    لوگ چیک کرتے ہیں کہ کال واقعی لائیو ہے یا نہیں
    :D ڈفر – DuFFeR´s last blog ..ٹھنڈ لگدی مینوں ٹھنڈ لگدی

    [جواب لکھیں]

  7. حیدرآبادی نے لکھا:

    آپ کی اس تحریر سے noise pollution میں اضافہ کے ایک اور سبب سے واقفیت حاصل ہوئی :wink:

    [جواب لکھیں]

  8. بدتمیز نے لکھا:

    :D فزکس کے اصول غلط ثابت کرنے کا تو امریکیوں کو بھی بہت شوق ہے گاڑی چلاتے ہوئے :razz:

    [جواب لکھیں]

  9. فیصل نے لکھا:

    یہ تو پھر بھی معمولی بات ہے، مسجدوں میں موبائل فون کی دھنیں نہیں سنی آپنے؟
    :)

    [جواب لکھیں]

  10. ابوشامل نے لکھا:

    مجھے لگ رہا ہے بچہ یا تو کچھ اور کہنا چاہ رہا ہے جسے ہم لوگ سمجھ نہیں پا رہے یا پھر بہت ہی زیادہ لپیٹ کر مار رہا ہے۔ کیوں بھئی بچے؟
    ابوشامل´s last blog ..وکیپیڈیا سرگرمیاں

    [جواب لکھیں]

  11. انکل ٹام نے لکھا:

    ہممم پاکستان اگر اتنا ہی سمجھ دار ہوتے تو پاکستان کی یہ حالت کیوں ہوتی ؟؟؟ سب کو مسلہ کا پتا ہوتا ہے ، اسکے حل کا بھی پتا ہوتا ہے بس نہیں کرتے عادت سے مجبور

    [جواب لکھیں]

  12. طارق راحیل نے لکھا:

    لو کرلوجی گل
    اگر سمجھ سکین تو پاکستانی کیسے رہیں گے
    ہم تو باہر جا کر ہی سدھر سکتے ہین اور بس
    طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Creating Simple Curtain

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔