ایسے ’’رہے گا‘‘؟

اس زمانے میں ہماری اردو زبان کی جو درگت بنی ہے، اس کو دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ بڑے بڑے بینرز، پوسٹرز کسی اردو دان کو پڑھائے بغیر جیسے تیسے چھاپ دیے جاتے ہیں۔ اس بار 27 دسمبر کے موقع پر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جو بینرز لگائے گئے ہیں، ان کی ایک جھلک دیکھیے:

بی بی تیرا نام رہے گا

یہ ’’رئیگا‘‘ یا ’’رہیگا‘‘؟

بی بی تیرا نام رہے گا

اب مجھے بتائیے کہ بی.بی کا نام ایسے کیسے ’’رہے گا‘‘؟

آس پاس

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”ایسے ’’رہے گا‘‘؟“ پر 6 تبصرے
  1. راشد کامران نے لکھا:

    شاید کہنا چاہتے ہیں کہ رائیگاں۔۔ جو کہ زیادہ مناسب ہے :wink:

    [جواب لکھیں]

  2. اسید نے لکھا:

    راشد کامران بھائی نے بالکل درست فرمایا، ویسے بلوچ لہجے میں ایسے ہی لکھا جاتا ہے.. .

    [جواب لکھیں]

  3. افتخار اجمل بھوپال نے لکھا:

    جناب ناراض نہ ہویئے ۔ پنجابی سندھی اور بلوچی میں ایسے ہی کہا جاتا ہے مگر اُردو میں نہیں
    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ جیسا بادشاہ تیسے وزیر

    [جواب لکھیں]

  4. میرا پاکستان نے لکھا:

    لگتا ہے کسی پنجابی نے یہ بینر لکھا ہے تبھی تو اردو میں پنجابی کی آمیزش نظر آ رہی ہے.

    [جواب لکھیں]

  5. دوست نے لکھا:

    یہ پنجابیوں کی سازش ہے جی۔ رئے گا پنجابی ہی کہتے ہیں۔
    دوست کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ لوڈ شیڈنگ

    [جواب لکھیں]

  6. شکاری نے لکھا:

    اس میں بلیک واٹر یا ایم کیو ایم کا ہاتھ ہوسکتا ہے. :hmm:

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔