We Are Marshall۔ اردو سب۔ٹائٹلز

فلم: We are Marshall (ہم ہیں مارشل)
ڈائریکٹر: McG
دورانیہ: 131 منٹ
IMDB ریٹنگ: 7.1/10

کہانی:
فلم کی بنیاد حقیقی واقعات پر ہے۔ یہ کہانی ہے مارشل یونیورسٹی کی جب اس کی فٹ بال ٹیم کے ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور ساری ٹیم مع کوچنگ عملے و دیگر معزز شہری باشندوں کے جل کر راکھ ہوجاتی ہے سوائے دو کھلاڑیوں نیٹ رافن اور ٹام کے جو جہاز پر سوار ہونے سے رہ جاتے ہیں اور کوچ ریڈ ڈاؤسن جو جہاز کے بجائے بہ ذریعہ کار آرہے ہوتے ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے میں مارشل یونیورسٹی کے سربراہ کا بیٹا بھی دارِ فانی سے کوچ کرجاتا ہے۔ مکمل ٹیم اور عملہ کھونے کے باعث مارشل یونیورسٹی فیصلہ کرتی ہے کہ فٹ بال پروگرام ختم کردیا جائے لیکن بچ جانے والا کھلاڑی نیٹ رافن اس فیصلے سے اختلاف کرتا ہے اور کہتا ہے کہ گزرجانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم فٹ بال پروگرام کام یابی کے ساتھ جاری رکھیں۔ وہ یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر ڈیڈمن کو اس بات پر راضی کرلیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن کوچنگ کے لیے ریڈڈاؤسن سے بات کرتے ہیں لیکن وہ صدمے کے باعث انکار کردیتا ہے۔ باقی جتنے کوچز سے رابطہ کیا جاتا ہے، وہ بھی تیار نہیں ہوتے۔ تب ایک نوجوان جیک لینگل آتا ہے اور صورتِ حال بدلنے کی تھام لیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن اس کے ہمت بندھانے پر بہت سے اہم قدم اُٹھاتےہیں جس کی صورت میں آخرکار یونیورسٹی کے سربراہ مسٹر گریفن، ڈاکٹر ڈیڈمن کو فارغ کردیتے ہیں۔ لیکن جیک لینگل، ڈاکٹر ڈیڈمن، ریڈڈاؤسن اور نیٹ رافن کا بلند حوصلہ اور پختہ عزم اُنہیں بالآخر اپنے مقصد میں کام یاب کردیتا ہے۔ فلم میں تفریح بھی ہے، جذبات بھی اور حقیقت سے قریب بھی۔

اردو سب۔ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ کریں

we are marshall urdu subtitles

we are marshall urdu subtitles

کام کے بارے میں:
جیساکہ پہلے لکھا تھا، نئے سال کے آغاز پر کچھ کام پیش کرنے کا ارادہ تھا، اسی سلسلے کی ایک کڑی پیشِ خدمت ہے اور میری زنبیل میں اس وقت بس یہ آخری چیز ہی بچی تھی۔ اس فلم کا دورانیہ دو گھنٹے سے کچھ زائد ہے اس لیے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے میں وقت بھی خاصا لگا۔ کچھ نیند قربان کی، کچھ پسندیدہ ٹی وی پروگرامز سے نظریں چرائیں، بالآخر کام مکمل ہو ہی گیا۔
اس میں سب سے زیادہ مشکل کھیل کی اصطلاحات کو بیان کرنا تھا۔ پہلے تو میں نے کوشش کی تھی کہ اردو میں ڈھال لوں اور پورا کام اسی طرح کیا لیکن جب دیکھا تو وہ مناسب نہیں لگ رہا تھا لہٰذا کھیل کی اصطلاحات زیادہ تر انگریزی ہی میں رہنے دیں کہ اسی طرح بہتر لگتی ہیں۔
آپ لطف اندوز ہوں۔

متفرقات

اگر آپ تحریر پڑھنے کی زحمت فرماچکے ہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں یا فیڈ کے لیے سبسکرائب کریں اور مستقبل میں آنے والی تحاریر سے باخبر رہیں۔

تبصرے

”We Are Marshall۔ اردو سب۔ٹائٹلز“ پر 17 تبصرے
  1. دوست نے لکھا:

    واہ جی واہ۔
    لو جی ذرا بجلی ٹھیک سے آنے لگے تو اتار کر دیکھتے ہیں یہ فلم۔
    دوست کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ فلمیں شلمیں

    [جواب لکھیں]

  2. فرحان دانش نے لکھا:

    عمار بھائی
    فلم ڈاؤنلوڈ کرنے کابھی لنک دے دیا کریں. جہاں سے آپ نے ڈؤان لوڈ کی ہوگی. شکریہ

    [جواب لکھیں]

  3. arifkarim نے لکھا:

    زبردست۔ ذرا اسکو محفل پر بھی کھڑکا دو! :D

    [جواب لکھیں]

  4. خرم نے لکھا:

    کوشش لگ تو اچھی رہی ہے پر ہے کہاں یہ فلم؟
    خرم کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ پہلا عجائب گھر

    [جواب لکھیں]

  5. قدیر احمد نے لکھا:

    We Rise from Ashes
    قدیر احمد کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Bittersweet

    [جواب لکھیں]

  6. ڈفر نے لکھا:

    گھر جا کے ہی دیکھوں گا
    یہاں تو میل چیک کرنے کا بھی نیٹ مشکل سے ملتا ہے :(

    [جواب لکھیں]

  7. ابوشامل نے لکھا:

    ویسے اس موضوع پر یہ فلم بڑی بروقت آئی ہے، ابھی چند دنوں پہلے افریقن نیشنز کپ 2010ء کھیلنے کے لیے ٹوگو کی ٹیم بذریعہ بس جا رہی تھی کہ راستے میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کر دیا (ہاں بالکل ویسا ہی جیسا لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہوا تھا)، حملے میں ڈرائیور سمیت غالباً تین افراد مارے گئے لیکن کھلاڑی صرف زخمی ہی ہوئی۔ پوری ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضرور کھیلیں گے لیکن وزیر اعظم ٹوگو نے ٹیم کو واپس بلا لیا۔ بیچاری ٹیم روتی بسورتی کل واپس اپنے ملک پہنچی ہے :(
    عمار! یہ فلموں کے سب ٹائٹلز والا کام بہت اچھا ہے، اگر مستقل بنیادوں پر اچھی فلموں کے سب ٹائٹل بنائے جائیں تو ممکن ہے کہ ان سے کچھ کمایا بھی جا سکے۔ بہرحال اس منصوبے کو رواں دواں رکھو، فلمیں ہم recommend کر دیں گے۔

    [جواب لکھیں]

  8. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    فرحان دانش!
    بھئی میں نے تو ٹورنٹ سے اتاری تھی۔ یہ رہا ربط: http://torrents.thepiratebay.org/4472915/We.Are.Marshall%5B2006%5DDvDrip%5BEng%5D-aXXo.4472915.TPB.torrent

    قدیر احمد!
    بالکل، راکھ کے ڈھیر سے ابھرنے والے ہیں ہم۔

    عارف کریم!
    اچھا یاد دلایا یار۔

    ڈفر!
    یاد رکھنا بس۔

    ابوشامل!
    یہ خبر میں نے کل ریڈیو پر سنی تھی ادھوری اور مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آسکا کہ یہ اصل واقعہ کیا ہے۔

    [جواب لکھیں]

  9. عمر احمد بنگش نے لکھا:

    بہت خوب :wel:
    فانٹ کچھ بڑا نہیں لگ رہا :D ناراض مت ہوئیے گا صاحب بس کیڑے نکالنے کی عادت ہے :P

    [جواب لکھیں]

  10. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    عمر احمد بنگش!
    نہیں بھئی، ناراض نہیں ہوتا۔ فونٹ اس لیے بڑا نظر آرہا ہے کیوں کہ میں نے جیٹ آڈیو پر سب ٹائٹلز دیکھتے وقت اس کا فونٹ سائز بڑا کردیا تھا۔ یہ آپ اپنی مرضی سے بڑھا اور گھٹا سکتے ہیں اگر آپ کا میڈیا پلیئر اس کا آپشن دیتا ہے۔

    [جواب لکھیں]

  11. شکاری نے لکھا:

    بھائی جی میرے پاس بھی جیٹ آڈیو ہے اس کو اس میں کیسے چلانا ہے ؟؟؟

    [جواب لکھیں]

  12. طارق راحیل نے لکھا:

    مسٹر بین اور اس سے پہلے ایک فلم کا سب ٹائیٹل دے چکے ہیں آپ
    میں نے کوشش کی کے دیکھ سکوں مگر
    حرف ٹوٹ جاتے ہیں
    تمام ترتیب کچھ مزید ہی غلط دکھائی دیتی ہے
    مجھ سے کیا غلطی ہوئی سمجھ نا سکا
    مدد درکار ہے… :hmm: طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ 2010 کا ایک حیرت انگیز کیلنڈر

    [جواب لکھیں]

  13. عمار ابنِ ضیاء نے لکھا:

    شکاری!
    جس فولڈر میں فلم ہے، اسی فولڈر میں سب ٹائٹلز کی فائل کاپی کرکے اسے وہی نام دیدیں جو فلم کا نام ہے. پھر آپ جب وہ فلم چلائیں گے تو سب ٹائٹلز خود بہ خود ظاہر ہوں گے.

    طارق راحیل!
    کیا آپ کے کمپیوٹر میں اردو ٹھیک لکھی جارہی ہے؟ آپ کس میڈیا پلیئر پر دیکھ رہے ہیں؟

    [جواب لکھیں]

  14. طارق راحیل نے لکھا:

    Media Player Classic main dekh raha hon
    English Sub-Title mai kabhi koi problem nai aai
    pr Urdu likhi to aati hai magar Hurf alag alag hoty hain
    Windows Media Player main bhi yehi problem hai
    RealPlayer mai dekha nai hai abhi
    طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ مانگ لو اللہ سے معافی

    [جواب لکھیں]

  15. طارق راحیل نے لکھا:

    جواب تو دیجئے جناب
    آپ کی سب تدابیر آزما لیں پر ۔۔۔۔۔
    طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Creating Simple Curtain

    [جواب لکھیں]

    عمار ابنِ ضیاء نے جواب میں لکھا:

    میں سمجھ نہیں سکا کہ کیا مسئلہ ہوسکتا ہے یہ اور اسے کس طرح حل کیا جائے۔

    [جواب لکھیں]

  16. طارق راحیل نے لکھا:

    جناب ہماری بھی لائیٹ نہیں ہووتی پر ہم پھر یہاں رجوع کرتے ہیں
    آپ بھی دیکھ سکتے ہیں
    http://vidpk.com/channel_detail.php?chid=257
    طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر۔۔۔ Creating Simple Curtain

    [جواب لکھیں]




اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں



CommentLuv مجاز ہے۔