کتاب: سائنس دان کا اغوا

منظرنامہ کے تحت چلنے والی مہم ’’ایک بلاگر۔ایک کتاب‘‘ گذشتہ کچھ عرصے سے خاصی سست روی کا شکار ہے۔ میں نے سوچا کہ ٹھہرے پانی میں دوبارہ سے پتھر پھینکنے کا کام کیوں نہ میں ہی انجام دے ڈالوں۔

ایس ایف اسٹیوینس کی دل چسپ جاسوسی کہانی The Missing Scientist کا اردو ترجمہ بہ عنوان ’’سائنس دان کا اغوا‘‘ (مترجم: ظفر محمود) نونہال ادب، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی نے شائع کیا تھا۔ اس کو آن.لائن پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں. :P

Scribd پر پی.ڈی.ایف پڑھیں
ای.اسنپس سے ورڈ ڈاکیومنٹ ڈاؤن لوڈ
ای.اسنپس سے پی.ڈی.ایف ڈاؤن لوڈ

کتب خانہ

ایسے ’’رہے گا‘‘؟

اس زمانے میں ہماری اردو زبان کی جو درگت بنی ہے، اس کو دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ بڑے بڑے بینرز، پوسٹرز کسی اردو دان کو پڑھائے بغیر جیسے تیسے چھاپ دیے جاتے ہیں۔ اس بار 27 دسمبر کے موقع پر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جو بینرز لگائے گئے ہیں، ان کی ایک جھلک دیکھیے:

بی بی تیرا نام رہے گا

یہ ’’رئیگا‘‘ یا ’’رہیگا‘‘؟

بی بی تیرا نام رہے گا

اب مجھے بتائیے کہ بی.بی کا نام ایسے کیسے ’’رہے گا‘‘؟

آس پاس

بلاگ سانچہ ٹھیک۔ شکریہ بلال

جب آپ رہ نمائی کے لیے سوال کریں تو کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور مل جاتا ہے جو آپ کو درست راستہ سجھادیتا ہے اور آپ کی مشکل آسان کردیتا ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ شخص آپ کے قریب ہی ہوتا ہے لیکن آپ کا ذہن اس طرف نہیں جاتا کہ یہ بندہ میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔ بلاگ کی تھیم کے جس مسئلے کا میں پچھلے تین، چار دن سے سامنا کررہا تھا، اور میں نے کل کی تحریر میں اس کی ذکر بھی کیا تھا، بلال کے تبصرے نے یہ مسئلہ حل کردیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ ورنہ میں تو سوچ رہا تھا کہ جب تک اربابِ اختیار توجہ نہ دیں گے، یہ معاملہ یوں ہی لٹکارہے گا۔ اب مجھے سکون ہے۔

تکنیکی باتیں

میرے بلاگ کو کیا ہوا :(

ذرا دیکھیں تو سہی کہ یہ میرے بلاگ کو کیا ہوگیا ہے :(

my blog unicode text problem

ڈیٹابیس میں جو یونی.کوڈ ٹیکسٹ موجود ہے، وہ تو ٹھیک دکھائی دے رہا ہے لیکن تھیم میں جہاں جہاں اردو ہے، وہ دکھائی نہیں دے رہی. میں نے تھیم بدل کر بھی دیکھا، ایڈیٹنگ کی کوشش بھی کی، اس کے باوجود مسئلہ حل ہوکر نہیں دے رہا. تیکنیکی امور پر مہارت رکھنے والے احباب پر توجہ دیں.

تکنیکی باتیں

سالِ نو

آپ سب کو سالِ نو مبارک ہو.
اللہ تعالیٰ اس نئے سال میں ہم پر اپنا مزید رحم و کرم فرمائے. آمین

بقیہ تحریر پڑھیں »

گیت/ شاعری